Chitral Times

وزیر اعظم کے ویژن اور توانائی بچت پالیسی کے تحت صوبہ میں شمسی توانائی کا فروغ ناگزیر ہے،گورنر

وزیر اعظم کے ویژن اور توانائی بچت پالیسی کے تحت صوبہ میں شمسی توانائی کا فروغ ناگزیر ہے، حاجی غلام علی

سولر توانائی وقت کی ضرورت ہے جس سے عوام کو سستی بجلی ملنے کے ساتھ مہنگائی کا بوجھ بھی کم ہو گا، حاجی غلام علی

گورنر کو صوبہ میں شمسی توانائی سے متعلق بریفنگ، صوبہ بھر بشمول ضم اضلاع میں شمسی توانائی سے 55میگاواٹ بجلی فراہمی کے منصوبے

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ شمسی توانائی وقت کی ضرورت جس سے عوام کوبلاتعطل سستی بجلی ملنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی کا بوجھ بھی کم ہو گا۔ وزیر اعظم کے ویژن اور توانائی بچت پالیسی کے تحت صوبہ میں شمسی توانائی کا فروغ ناگزیر ہے، ملک کو توانائی بحران سے نکالنے کیلئے سرکاری دفاتر، گھروں، مساجد کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا کام تیز ہونا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں شمسی توانائی کے منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کی۔اجلاس میں مئیر پشاور حاجی زبیر علی, نگران وزراء عدنان جلیل، فضل الٰہی بھی موجود تھے جبکہ سیکرٹری محکمہ انرجی اینڈ پاور نثار محمد، پختونخوا انرجی ڈیویلیپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد نعیم اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی. اس موقع پر گورنر حاجی غلام علی کو محکمہ انرجی اینڈ پاور کی جانب سے سولر منصوبوں سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ میں 55 میگاواٹ کے شمسی توانائی سے بجلی فراہمی کے منصوبے جاری ہیں جن سے سالانہ 2ارب کے قریب بجلی کی قیمت کی مد میں بچت ہو گی۔ سولر توانائی منصوبوں کے تحت صوبہ کے تمام قبائلی اضلاع کرم، مہمند، باجوڑ، شمالی و جنوبی وزیرستان، خیبر، اورکزئی میں 1ہزار سے زائد سرکاری اسکولوں، 3ہزارمساجد، کو شمسی توانائی پر پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ مذکورہ تمام قبائلی اضلاع میں 1.5 میگا واٹ کے چھوٹے سولر گرڈبھی تنصیب کئے جا رہے ہیں جو کہ تکمیل کے قریب ہیں،

 

ایک سمال سولر گرڈ سے 120 کے قریب دکانیں مستفید ہو سکیں گی۔اس طرح صوبہ کے دیگر اضلاع میں 8ہزارسرکاری اسکولوں، 161 بی ایچ یوز، 5ہزار مساجد، 6 ہزار گھروں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا چکا ہے اور اس طرح پشاور میں 102گلیوں میں شمسی توانائی سے بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں شمسی توانائی سے استفادہ کرنے کیلئے تمام منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل ہونا چاہئے اور بجلی کی بچت اور شمسی توانائی منصوبوں سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنیکی بھی ضرورت ہے تاکہ قبائلی اضلاع کے عوام سمیت صوبہ بھر کے عوام کو پتہ چلنا چاہئے کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے شمسی توانائی کا استعمال نہ صرف ایک سستی بجلی کاحصول ہے بلکہ یہ ایک ماحول دوست اور مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔ #

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
70915

خیبرپختونخوامیں شمسی توانائی منصوبوں سے عوام کوبروقت ریلیف مل رہاہے،سید امتیازحسین شاہ

Posted on

خیبرپختونخوامیں شمسی توانائی منصوبوں سے عوام کوبروقت ریلیف مل رہاہے،سید امتیازحسین شاہ
پیڈوکے منصوبوں سے10لاکھ طلبہ،12لاکھ مریض اور8لاکھ نمازی مستفید ہونگے،بجلی بلوں کی بچت ہوگی
ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایکسیلنس ایوارڈ ملنامحکمے کے لئے اعزازسے کم نہیں ہے،،سیکرٹری توانائی اورپیڈوچیف کا تقریب سے خطاب

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) سیکرٹری توانائی وبرقیات سیدامتیازحسین شاہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوامیں جاری شمسی توانائی کے منصوبوں سے عوام کوبروقت ریلیف ملنے کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں جس سے نہ صرف لوڈشیڈنگ کی لعنت سے پاک ماحول دوست سستی بجلی مہیاہورہی ہے تودوسری جانب صوبے کو بجلی کے بلوں کی مدمیں کروڑوں روپے کی بچت بھی ہورہی ہے۔شمسی توانائی منصوبوں پر کام کرنے والے فیلڈ سٹاف کی کارکردگی قابل ستائش ہے گزشتہ دنوں ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے محکمہ توانائی کے ذیلی ادارے پیڈوکوشمسی توانائی منصوبوں میں بہترین ایمپلی مینٹیشن انجام دہی پر ایکسیلنس ایوارڈسے نوازا گیاجوکہ ہمارے لئے اعزاز سے کم نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیڈوکے زیرنگرانی جاری شمسی توانائی کے منصوبوں کے فیلڈافسران وسٹاف کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دینے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان نے بتایا کہ پیڈواس وقت ایشیائی ترقیاتی بینک کے مالی تعاون سے 8000سکولوں اور187بنیادی مراکزصحت کوشمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبوں پرتیزی سے کام کررہاہے جن سے لوڈشیڈنگ سے پاک12میگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی جس سے 10لاکھ طلبہ اور12لاکھ مریض مستفید ہونگے اسی طرح4400مساجدکی بھی سولرائزیشن کاعمل بھی جاری ہے جس سے 8لاکھ نمازی مستفیدہونگے اسکے علاوہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں بھی مساجد،بازاروں اوردیگرمذہبی مقامات پرسولرائزیشن کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے کوبجلی کے بلوں کی مد میں سالانہ اربوں روپے کی بچت متوقع ہے۔سیکرٹری توانائی سید امتیازحسین شاہ نے شمسی توانائی کے منصوبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فیلڈ سٹاف،پراجیکٹ ڈائریکٹرآصف کمال اورچیف ایگزیکٹو پیڈوانجینئرنعیم خان کو تعریفی اسناد اورشیلڈ دیتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیا کہ پیڈوکے جاری منصوبے آنے والے دنوں میں مکمل ہونے کے بعد صوبے میں معیشت کے استحکام اورروزگارکے نئے مواقع پیداکرنے میں معاون ثابت ہونگے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62739