The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 22 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

سنیٹر محمد طلحہ محمود کا  چوتھی بار سنیٹر منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ چترال آنے پر لواری ٹنل سے لے کر چترال ٹاؤن تک عوام نے درجنوں مقامات پرانکا پرتپاک استقبال کیا

سنیٹر محمد طلحہ محمود کا  چوتھی بار سنیٹر منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ چترال آنے پر لواری ٹنل سے لے کر چترال ٹاؤن تک عوام نے درجنوں مقامات پرانکا پرتپاک استقبال کیا

چترال (نمائندہ  چترال ٹائمز) محمدطلحہ محمود فاونڈیشن کے چیرمین سنیٹر محمد طلحہ محمود کا  چوتھی بار سنیٹر منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے بیٹے محمد شمروز خان طلحہ محمود کی معیت میں چترال آنے پر لواری ٹنل سے لے کر چترال ٹاؤن تک عوام نے درجنوں مقامات پر پرتپاک استقبال کیا جن میں عشریت، میرکھنی، نغر، کالی کٹک، دروش، کیسو، گہریت، ایون، بروز، چمورکھون اور ژوغور شامل ہیں۔ لواری ٹنل سے شروع سنیٹر طلحہ محمود کا قافلہ چترال شہر میں اتالیق پل پر پہنچ کر احتتام پذیر ہوئی جہاں بڑی تعداد میں عوام ان کے منتظر تھے جنہوں نے انہیں چترالی ٹوپی اور پھولوں کا ہار پہنایاجس کے بعد انہوں نے مختصر خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اب سینیٹ کے اندر چترال کے مسائل بھرپور اور مضبوط انداز میں پیش کئے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چترال سے غربت اور پسماندگی کا خاتمہ کیا جائے گا اور چترال کی تعمیر نو کے لئے تمام وسائل اور توانائی استعمال کیا جائے گا۔ سنیٹر طلحہ محمود نے گزشتہ 77سالوں کے دوران چترال کی نمائندگی کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جواقتدار سے پہلے سائیکل میں گھومتے تھے وہ بڑی بڑی گاڑیوں کے مالک بن گئے اور جو پہلے کرائے کے گھر میں رہتے تھے، ان کے عالیشان گھر تعمیر ہونے لگے لیکن اب یہاں غریبوں کے گھر تعمیر ہوں گے۔
سنیٹر طلحہ محمود نے ملاکنڈ ڈویژن میں تاجروں پر ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا کہ اس ظالمانہ فیصلے پر عملدرامد کے بارے میں سوچنا بھی گناہ ہے کیونکہ یہاں پر غربت اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات سے معیشت تباہ ہوکر رہ گئی ہے تو ان پر ٹیکس لگانا کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے کو اگر آگے بڑہانے کی کوشش کی گئی تو اس کے بھیانک نتائج برامد ہوں گے۔

بعدازاں انہوں نے موٹرگاڑیوں کے قافلے میں چترال شہر کے مختلف بازاروں سے ہوکر دواشش ژوغور میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔سنیٹر طلحہ محمود لویر اور اپر چترال کے مختلف علاقوں اور وادیوں کا دورہ کریں اور فاونڈیشن کے زیر اہتمام مختلف منصوبہ جات کا دورہ کریں گے جن میں نوجوانوں کے لئے خود روزگار اسکیم بھی شامل ہیں۔

chitraltimes senator talha mahmood warm welcome in Chitral 3

chitraltimes senator talha mahmood warm welcome in Chitral 4

chitraltimes senator talha mahmood warm welcome in Chitral 5

chitraltimes senator talha mahmood warm welcome in Chitral 6 chitraltimes senator talha mahmood warm welcome in Chitral 7 chitraltimes senator talha mahmood warm welcome in Chitral 8 chitraltimes senator talha mahmood warm welcome in Chitral 9 chitraltimes senator talha mahmood warm welcome in Chitral 10 chitraltimes senator talha mahmood warm welcome in Chitral 11 chitraltimes senator talha mahmood warm welcome in Chitral 12 chitraltimes senator talha mahmood warm welcome in Chitral 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
112437

چترال اور اہل چترال کی ہرممکن خدمت کرنا  میرے لئے ایک مشن کی حیثیت رکھتی ہے جس کے لئے میں نے اپنے تین بیٹوں کی زندگیوں کو بھی وقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سنیٹر محمد طلحہ محمود

چترال اور اہل چترال کی ہرممکن خدمت کرنا  میرے لئے ایک مشن کی حیثیت رکھتی ہے جس کے لئے میں نے اپنے تین بیٹوں کی زندگیوں کو بھی وقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سنیٹر محمد طلحہ محمود

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) طلحہ محمود فاونڈیشن پاکستان کے چیرمین سنیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا ہے کہ چترال اور اہل چترال کی ہرممکن خدمت کرنا ان کے لئے ایک مشن کی حیثیت رکھتی ہے جس کے لئے انہوں نے اپنے تین بیٹوں کی زندگیوں کو بھی وقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ سچائی کے ساتھ اللہ کے بندوں کی خدمت کرنے والے کو اللہ تبارک وتعالیٰ عزت سے نوازتاہے جس نے حقوق الغباد کو فوقیت دی ہے اورانسانیت کی بے لوث خدمت ہی انسانیت کی معراج ہے۔

اتوار کے روز چترال کے پریڈ گراونڈ میں غریبوں اور کم آمدنی والے نادار طبقے میں راشن پیکج تقسیم کرنے کی ایک عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چترالی عوام کو یقین دلایا کہ طلحہ محمود فاونڈیشن ہر لمحہ ان کے ساتھ ہے اور ضرورت کے مطابق خوراک اور دیگر اشیاء کی پیکج یہاں پہنچا نے میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے قدرتی وسائل کا حجم اتنا ذیادہ ہے کہ یہ پورا پاکستان کے لئے کافی ہوسکتے ہیں لیکن اس سب کے باوجود یہاں غربت کا راج ہونا بدقسمتی کی بات ہے جس پر سوچنے اورفکر مند ہونے کی ضرورت ہے۔

سنیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ ہم اس فاونڈیشن کے ذریعے جوانوں ا ور خواتین کو خود روزگاری کی طرف لے جانا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر اپنے لئے باعزت روزی کمانے کے قابل ہوں اور معاشرے میں دوسرے مجبور افراد کا سہارا بن سکیں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیاکہ چترال میں ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے خصوصی فنڈز جاری کئے جائیں جہاں روڈ انفراسٹرکچر ز مخدوش حالت میں ہیں۔ انہوں نے اپر چترال کے ریشن میں اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کی بحالی کے کام پر عوام کی تعریف کرتے ہوئے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

ا س سے قبل طلحہ محمود فاونڈیشن کے ڈائرکٹر جنرل محمد شمرو ز بن طلحہ محمود نے کہاکہ وہ انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا مشن بنائے ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے 15سال کی عمر سے ہی فاونڈیشن کے کاموں سے منسلک ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر معروف وکیل عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، نور احمد خان چارویلو، حاجی عیدالحسین، مفتی ضمیر، وجیہہ الدین، وقاص احمد ایڈوکیٹ اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے چترال کی تعمیر وترقی اور یہاں غربت کے خاتمہ میں سنیٹر طلحہ محمود اور ان کے فاونڈیشن کی کوششوں کوسراہتے ہوئے اسے ملک کے دیگر صاحب ثروت افراد کے لئے قابل تقلید قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن میں شکست کے باوجود طلحہ محمود کا یہاں اپنی رفاہی سرگرمیاں جاری رکھنا ان کے خلوص نیت کی نشانی ہے جس کا چترالی قوم قدر دان ہے جس کا ثبوت لواری ٹنل کے مقام پر فقید المثال استقبال ہے۔ اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں مردوخواتین کو راشن پیکج فراہم کئے گئے۔ بعدازاں سنیٹر طلحہ محمود نے پبلک لائبریری میں خواتین کی نشست سے خطاب کیا اور پیکج تقسیم کیا۔

chitraltimes muhammad talha mehmood foundation chairman senator talha distributes relief package in chitral parade 3 chitraltimes muhammad talha mehmood foundation chairman senator talha distributes relief package in chitral parade 2 chitraltimes muhammad talha mehmood foundation chairman senator talha distributes relief package in chitral parade 1

chitraltimes muhammad talha mehmood foundation chairman senator talha distributes relief package in chitral parade 112

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
97390