Chitral Times

اپر چترال میں رمضان پیکج سے بچ جانے والاآٹا تھیلا تبدیل کرکے بیجنے کا الزام، ڈپٹی کمشنر کا نوٹس،تمام آٹا سبسیڈایزڈ ریٹ پر مقامی افراد کو مہیا کرنے کی ہدایت

اپر چترال میں رمضان پیکج سے بچ جانے والاآٹا تھیلا تبدیل کرکے بیجنے کا الزام، ڈپٹی کمشنر کا نوٹس،تمام آٹا سبسیڈایزڈ ریٹ پر مقامی افراد کو مہیا کرنے کی ہدایت

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) اپر چترال میں رمضان پیکج سے بچ جانے والا آٹا تھیلا تبدیل کرکے اسپیشل آٹے کے نام پر  مہنگے داموں  بیجنے کے الزام اور عوامی شکایت پر پی ایم ایل این اپر چترال کے جنرل سیکرٹری پرنس سلطان الملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کرکے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی طرف سے رمضان پیکج میں اپر چترال کو ملنے والی کوٹے سے بچ جانے والا آٹا تھیلاتبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اپر چترال سے باہر سمگلنگ کرنے کی مبینہ کوشش کو بروقت  ڈی سی کی نوٹس میں لایا گیا  ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ڈی ایف سی کو اپنے دفتر بلا کر صوبائی حکومت کے آڈر کے مطابق مفت آٹا اسکیم کا تھیلاتبدیل کرکے سبسیڈائز آٹا اسکیم کے تھیلے میں بند کرکے صرف اپر چترال کے غریب لوگوں کو مہیا کرنے کا ہدایت کی ، پاکستان مسلم لیگ ن اپر چترال کی ڈسٹرکٹ کابینہ اور تینوں تحصیل کابینہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی اس بروقت اقدام پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،

ڈپٹی کمشنر کی دفتر سے فارع ہوکر سلطان الملک اور انکی ٹیم مقامی فلور مل بونی کا ویزٹ کیا ۔ سلطان الملک نے اس موقع پر مقامی میڈیا کو بتایا کہ جب انھوں نے موقع پر مقامی فلور مل کا دورہ کیا تو معلوم ہوا کہ رمضان پیکچ کے مفت آٹا کی تھیلیاں تبدیل ہوکر اسپیشل آٹا کی تھیلوں میں تبدیل ہورہے ہیں جن کو موقع پر کیمرے میں محفوظ بنایا گیا ۔انھوں نے مذید بتایا کہ اسی اثناء ڈی ایف سی اپر چترال بھی  مذکورہ فلور مل پہنچ گیا اور موقع پر ہی متعلقہ ڈیلر کو فوری طور پر تھیلا تبدیل کر کےآٹاسبسیڈائز آٹا اسکیم کے تھیلے میں بند کرنے کی ہدایت کی ۔اور  تب تک آٹا فلور مل سے باہر نہ نکالا جائے ، انھوں نے مذید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے پولیس اور باڈر فورس کو بھی ہدایت کی ہے کہ اپر چترال سے ایک تھیلا آٹا بھی ڈاؤں ڈسٹرکٹ نہیں جانا چاہیئے۔اس حوالے سے ڈی ایف سی اپر چترال کا کہناہے کہ فلور مل اسٹور میں موجود آٹے کے حوالے سے اب کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ہوسکتا ہےکہ اسٹور میں موجود آٹا فلور مل مالک کا اپنا اسپیشل آٹا ہو تاہم انکی تحقیقات کرینگے اور رمضان پیکج سے بچ جانے والے آٹے کے تمام بیگز سبسیڈایزڈ ریٹ پر مقامی افراد کو مہیا کیا جاییگا۔

 

ذرایع کے مطابق رمضان پیکج سے زیادہ تر آٹا مستوج میں بچ گئے تھے جن سے تقریبا سات سو بیگ آٹا مقامی فلور ملز بونی منتقل کیا گیا ہے اور کئی سو آٹا کے تھیلے ابھی بھی مستوج میں موجود ہیں ، پرنس سلطان الملک نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال تمام بچے ہوئے آٹا سبسیڈائز ریٹ پر غریب عوام تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

chitraltimes ramzan package flour upper chitral6

chitraltimes ramzan package flour upper chitral3

chitraltimes ramzan package flour upper chitral2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
74148

رمضان پیکج: وزیراعظم کا غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہمی کا اعلان

Posted on

رمضان پیکج: وزیراعظم کا غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہمی کا اعلان

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے غریب عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا، رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔مفت آٹا فراہمی کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا، غریب گھرانوں کو مفت آٹے کی فراہمی کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا پیکج ہے، پہلے مرحلے میں صوبہ پنجاب میں غریب ترین لوگوں کو خصوصی رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔وزیراعظم نے آٹے کی فراہمی پر جامع حکمت عملی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، پنجاب ماڈل کی طرز پر ملک بھر میں رمضان پیکج کی غریب عوام کو فراہمی کیلئے وفاق صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے رمضان پیکج کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی، نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کے علاوہ سیکرٹری فوڈ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72275