گرم چشمہ؛ آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ پرابیگ کے زیراہتمام منعقدہ جوش گیمز کی اختتامی تقریب وبزرگ شہریوں کے لئے ثقافتی پروگرام کا انعقاد
گرم چشمہ؛ آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ پرابیگ کے زیراہتمام منعقدہ جوش گیمز کی اختتامی تقریب وبزرگ شہریوں کے لئے ثقافتی پروگرام کا انعقاد
گرم چشمہ ( رپورٹ فرہاد خان ) آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ پرابیگ کی جانب سے نوجوانوں کے لئے منعقدہ جوش گیمز 2024 کی اختتامی تقریب آغا خان لوکل کونسل پرابیگ میں منعقد ہوئی ۔ جوش گیمز 2024 میں آغاخان لوکل کونسل پرابیگ کے تمام کلسٹر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لئے کرکٹ اور ولی بال کے مقابلے منعقد کئے گئے جو کہ دو ہفتے تک جاری رہے۔ 01 دسمبر بروز اتوار کو ہونے والے فائنل مقابلوں اور اختتامی پروگرام کے مہمان خصوصی انریری سیکریٹری آغا خان ریجنل کونسل لوئر چترال سید علی شاہ تھے جبکہ صدر محفل کے فرائض پریذیڈنٹ نامدار لوکل کونسل پرابیگ محی الدین نے انجام دیئے۔اس پروگرام میں مختلف مکاتب فکر اوربزرگ شہریوں اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کیں ۔ اختتامی پروگرام میں لوکل کونسل پرابیگ کے بزرگ شہریوں کے لئے ثقافتی ڈھول میوزک کا بھی اہتما کیا گیا تھا تاکہ انہیں اپس میں مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا جائے جہاں وہ اپنے ہم عمر افراد کے ساتھ مل کر ثقافتی میوزک کا لطف اٹھائیں، ایک دوسرے سے گھل مل جائیں اور مصروفیت کے اس دور میں دل بہلا سکیں ۔
چیرمیں لوکل یوتھ ایند سپورٹس بورڈ صدام حسین نے مہمانان گرامی، ریجنل و لوکل لیڈرشپ معززین علاقہ،کھلاڑیوں اور پروگرام میں شریک تمام افراد کو خوش امدید کہا جبکہ وائی ۔ایس۔ بی۔ جوش گیمز کے اعراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے ادارے کی جانب سے علاقے کے نوجوانوں کے لئے جوش گیمز سمیت مختلف پروگرامات کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ ہزہائی نس کی ہدایات کی روشنی میں نوجوانون کی فلاح و بہبود کے لیے کھیل کود جیسے صحت مندانہ سرگرمیوں کے زریعے ان کی جسمانی و دماغی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا موقع فراہم کیا جاتا ہےجس میں مختلف گیمز و کیمپس کا انعقاد شامل ہے تاکہ وہ بہترین جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں میں بہترین کارکرگی کا مظاہرہ کرسکیں۔اُنہوں نے لوکل وائی ۔ایس۔بی۔ ممبران کو خصوصی شاباشی دیتے ہوئے جوش گیمز کے دوران ان کی بہترین خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
پروگرام کے مہمان خصوصی انریری سیکریٹری آغا خان ریجنل کونسل لوئر چترال سید علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا خان لوکل کونسل پرابیگ کی جانب سے منعقد کردہ جوش گیمز و سینئر افراد کی دل جوئی کے لئے بہترین ثقافتی پروگرام پیش کرنے پر داد و تحسین پیش کیا اور کہا کہ آغا خان لوکل کونسل پرابیگ اس طرح کے بہترین پروگرام پیش کرنے میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے اور یہ لوکل کونسل کے نوجوان قیادت کی بہترین صلاحتیوں کا مظہر ہے ۔اُنہوں نے والنٹئری خدمات پیش کرنے والے افراد کو داد و تحسین پیش کیا اور کہا کہ ادارے کی بہترین مفاد میں والنٹرز کا کردار انتہائی اہم ہے اور ادارے کی نیک نامی میں ان کا بہترین کردار ہے ۔
صدر محفل پریذیڈنٹ آغا خان لوکل کونسل پرابیگ محی الدین نے حاضرین اور خصوصا نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نوجوانان علاقہ کھیل جیسے صحت مندانہ سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیتے ہوئے معاشرے کا ایک بہترین و زمہ دار فرد ہونے کا ثبوت دیں گے اور معاشرتی برائیوں سے اجتناب برتے ہوئے معاشرے کی نیک نامی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ اُنہوں نے منشیات کی لغنت سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے کمیونٹی کےتمام افراد پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے ان خرابات و جرائم کی بیخ کنی میں اپنا کردار ادا کریں اور نوجوان نسل کو بگڑنے سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں ۔ انہون نے ثقافتی ڈھول میوزک کو مثبت طریقے سے جاری رکھنے جبکہ ان میں شامل مختلف خرابات کو جڑ سے اکھاڑ پھینک کر اپنی ثقافت کو بہترین انداز میں اگے لے جانے کی تاکید کی تاکہ روایتی بہترین موسیقی کو پرواں چڑھایا جاسکے۔
پروگرام کے آخر میں کرکٹ و ولی بال کے فائنل میچ کے جیتنے والے اور رنراپ کھلاڑیوں میں ٹرافی و میڈلز تقسیم کئے گئے۔ یاد رہے کہ جوش گیمز میں پرابیگ لوکل کونسل سے تعلق رکھنے والے سولہ سال سے تیس سال عمرکے نوجوانوں کے کرکٹ کے دس ٹیم جبکہ ولی بال کے کل چھ ٹیموں کے مابین مقابلے ہوئے۔ جبکہ تیس سال سے زائد سنیرز کھلاریوں کے کرکٹ کے چھ ٹیموں نے اس گیمز میں شرکت کیں۔
نوجوانوں کے کرکٹ میچ کا فائنل میچ برزین اور اوغوتی کے مابین کھیلا گیا جس میں اوغوتی کرکٹ ٹیم نے برزین کو ہرا کر فائنل معرکہ اپنے نام کرلیا۔ جبکہ والی بال مقابلے میں پرابیگ اے نے پرابیگ بی کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اسی طرح سینئرز کرکٹ مقابلے کا فائنل لوکل کونسل پرابیگ کرکٹ ٹیم اور پرابیگ کلسٹر ٹیم کے مابین کھیلا گیا جس میں پرابیگ لوکل کونسل کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد پرابیگ کلسٹر کو ہرا کر فائنل مقابلہ جیت لیا۔ پروگرام کے آخر میں ثقافتی ڈھول میوزک کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے بزرگ شہریوں ، نوجوانوں اور بچوں نے بہترین ڈانس کا مظاہرہ کیا اور روایتی موسیقی کے اس محفل سے لطف اندوز ہوئے۔
پروگرام میں جوش گیمز کے دوران تعاون کرنے والے والنٹیرز، وائی ۔ایس۔ بی۔ کے ممبران ، مقامی پولیس فورس کے اے۔ایس۔ آئی ، کھیلوں کے ایمپائرز اور دیگر میں شیلڈ ، میڈلز و سرٹفیکیٹ تقسیم کئے گئے جبکہ ڈھول میوزک گروپ کے فنکارون کو چترالی ثقافتی ٹوپی (کھپوڑ) کے تحفے پیش کئے گئے۔

