Chitral Times

تنظیم اساتذہ خیبرپختونخوا کے انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل، ضیاء الدین اوراکبرحسین صدورمنتخب

Posted on

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے اضلاع کے سا لانہ انتخابات کا پہلا مرحلہ خفیہ رائے دہی کی بنیاد پر زیر نگرانی خیر اللہ حواری،صاحبزادہ صادق جان اور سید محمد شاہ باچا مکمل۔نتائج کے مطابق چترال لوئر سے ضیاء الدین ہیڈ ماسٹرصدر،ریاض الدینSST سیکرٹری،چترال اپر سے اکبر حسینSPETصدر،نور الھادی نور PSTسیکرٹری صوابی سے انور شیرPSTصدر محمداشفاق PSTسیکرٹری، ضلع ٹانک سے محمد شکیل SCTصدر،محمد شعیبPSTسیکرٹری جبکہ ڈی آئی خان سے عطاء اللہ جان ناصر SSصدر اور امان اللہ سروانی PSTسیکرٹری منتخب ہوئے نو منتخب ذمہ داران سے حلف لیا گیا۔انتخابات کا دوسرا مر حلہ 10-11-2019 کو ہو گا اس مو قعے پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ معماران قوم کو کلاس روم کے مورچوں کیلئے فارغ کیا جائے اور دیگر قو می مہمات پو لیو،مردم شماری خانہ شماری وغیرہ کیلئے معاشرے میں پھیلے ہو ئے ہزاروں مرد اور خواتین اعلی ٰتعلیم یافتہ نو جوانوں کو مختصر تر بیت دے کر ان سے یہ کام لیا جا سکتا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
28251