The Voice of Chitral since 2004
Monday, 4 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

تحصیل کونسل چترال کا اجلاس، ٹی ایم او کو ہدف تنقیدکا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہا، چترال شہر کے مضافات اورمختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار

تحصیل کونسل چترال کا اجلاس، ٹی ایم او کو ہدف تنقیدکا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہا، چترال شہر کے مضافات اورمختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تحصیل کونسل چترال کے اجلاس کے دوسرے دن بھی ٹی ایم او کو ہدف تنقیدکا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہا اور چترال شہر کے مضافات اورمختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ کنوینر فخر عالم کے صدارت میں منعقد ہ اجلاس میں تحصیل چیرمین شہزادہ امان الرحمن موجود رہے جبکہ ممبران کونسل سجاد احمد خان، سجا د پرتوی، نبی خان، عبدالحق، مفتی ضمیر، وجیہہ الدین، محمد رحمن اور دوسروں نے فلور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ٹی ایم او کے خلاف الزامات کو دہراتے ہوئے اراکین کونسل نے ارکان نے کہاکہ ٹی ایم اے کا نظام چلانے میں انہیں مسلسل بائی پاس کیا جارہا ہے اور انہیں فائلوں تک رسائی نہیں دی جارہی ہے جبکہ وہ عوامی مینڈیٹ ان کے پاس ہے جوکہ ان کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آئے ہیں۔

گرم چشمہ میں دو چیرمینوں کے خلاف کوڑ اکرکٹ کو علامتی طور پر دریا برد کرنے پر ایف آئی آر کے اندراج کی گونج اجلاس کے دوسرے دن بھی سنائی دیتی رہی۔ ہاؤس میں متفقہ طور پر ٹی ایم او کی طرف سے گزشتہ سال بنائی گئی ٹی ایم اے پولو ٹیم کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاگیاکہ صفائی کا معاملہ سب سے ذیادہ اہمیت کا حامل ہے اس لئے پولو ٹیم پر اٹھنے والے اخراجات کو صفائی اور سینی ٹیشن پرلگایا جائے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ زکواۃ آفس اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ میں ارکان کونسل کو مطلوبہ ریکارڈ کی فراہمی سے انکار پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایسے محکمہ جات اور ان کے افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس کو بعد میں غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

chitraltimes tehsil council chitral meeting chaired by fakhre azam 3

chitraltimes tehsil council meeting chitral lower 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
117199

تحصیل کونسل چترال کا اجلاس، سی اینڈڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور دوسرے محکمہ جات میں کرپشن کے حوالے سے لگائے الزامات کی تحقیقات کرانے اور کونسل کے اجلاس میں پیش کرنے کا مطالبہ

تحصیل کونسل چترال کا اجلاس، سی اینڈڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور دوسرے محکمہ جات میں کرپشن کے حوالے سے لگائے الزامات کی تحقیقات کرانے اور کونسل کے اجلاس میں پیش کرنے کا مطالبہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)تحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں سی اینڈڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور دوسرے محکمہ جات میں کرپشن کے حوالے اپوزیشن اور حکمران جماعت پی ٹی آئی کے ورکروں کی جانب سے لگائے الزامات کی متعلقہ ویلج کونسلوں کے ممبران کے ذریعے تحقیقات کرانے اور کونسل کے اجلاس میں تفصیل پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ کنوینر فخر اعظم کے زیر صدارت منعقد ہ اجلاس میں تحصیل چیرمین شہزادہ امان الرحمن کے علاوہ اراکین کونسل سجاد احمد خان، عبدالحق، سجاد پرتوی، نواب خان، نبی خان، مفتی ضمیر، امین الرحمن، وجیہہ الدین اوردوسروں نے خطاب کیا۔

ارکان کی اکثریت نے ٹی ایم او چترال کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ شہر کے اندر صفائی کا سخت فقدان ہے جبکہ وسائل کو فضول کاموں پر خرچ کیا جارہاہے جن میں پولو ٹیم بنانے اور غیر ضروری اشیاء کی خریداری شامل ہیں جبکہ کونسل کے اجلاس سے ان کی غیر حاضری بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ٹی ایم او اپنے دفتر کو وقت بالکل نہیں دیتا اور نہ ہی ممبران کونسل کو کوئی اہمیت دی جاتی ہے جوکہ عوام کے ووٹوں سے براہ راست منتخب ہوکر آئے ہیں۔

کونسل کے اکاونٹس کمیٹی کے چیرمین سجاد احمد خان نے انہوں نے عوام پر سروسز ٹیکس لگاکر ماہانہ آمدنی میں 15لاکھ روپے سے ذیادہ کا اضافہ کیا تھا لیکن یہ رقم ہاوس کے ممبران کی مرضی سے صفائی اور دوسرے ہنگامی بنیادوں پر ضروریات کی مد میں خرچ نہیں ہوتا اس لئے اب ان اضافی ٹیکسز کو ختم کرنے پر سوچ رہے ہیں۔ گرم چشمہ میں ممبران تحصیل کونسل کے خلاف ایف آئی آرکے اندراج پر اراکین کونسل نے ٹی ایم او کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ٹی ایم اے کی طرف سے صفائی کا انتظام نہ ہونے اور dumping yard ڈمپنگ یارڈ نہ بنانے پر علامتی طور پر کچرے کو دریا برد کیا تھا۔ویلج کونسل چمورکھون سے رکن کونسل عبدالحق نے ہاوس کو ٹی او آرز کے مطابق نہ چلانے اور ایک سال کی طویل عرصے تک اجلاس نہ بلانے پر اپنی تشویش کا اظہار کیااور کہاکہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کو خان صاحب کی وژن کے برعکس سمت میں چلایا جارہا ہے۔

تحصیل چیرمین شہزادہ امان الرحمن نے ٹی ایم اے چترال کے تحصیل افیسر فنانس کی طرف سے 29دسمبر کو چیرمین کے نام تحریرکردہ خط کو ایوان کے سامنے لہراتے ہوئے کہاکہ اس خط میں ٹی او فنانس نے کہاہے کہ اکاونٹس سے متعلق تمام ریکارڈز کو ٹی ایم او نے دفتر سے دوسری جگہ منتقل کردی ہے اور ان کاغذات میں کوئی بھی تحریف ہونے یا گم ہونے کی صورت میں وہ ہرگز ذمہ دار نہ ہوگا۔تحصیل چیرمین نے کہاکہ ٹی ایم او نے اس بارے میں انہیں بھی مکمل طور پر بائی پاس کردیا ہے۔ ا جلاس جمعہ کے دن بھی جاری رہے گا۔

chitraltimes tehsil council chitral meeting 6 1 chitraltimes tehsil council chitral meeting 5 1 chitraltimes tehsil council chitral meeting 2 1

chitraltimes tehsil council chitral meeting 3 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
117154

تحصیل کونسل چترال کا اجلاس، این ایف سی ایوارڈ کے لئے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ جدوجہد کا عہد، چترال میں غیرضروری لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کا مطالبہ 

تحصیل کونسل چترال کا اجلاس، این ایف سی ایوارڈ کے لئے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ جدوجہد کا عہد، چترال میں غیرضروری لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کا مطالبہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) تحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے وفاقی حکومت پر واضح کیا گیا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرتے ہوئے اس کا جائز اور آئینی حق عصب کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی اور اس ظلم وناانصافی کے خلاف چترال بھر کے بلدیاتی نمائندے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ جدوجہد میں شریک ہوتے ہوئے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ میں بھر پور حصہ لیں گے۔ منگل کے روز اسپیکر فخر اعظم کی صدارت میں منعقد ہ اجلاس میں اراکین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخوا وفاقی حکومت کی طرف سے فنڈزکی عد م ادائیگی کی وجہ سے مالی بحران کا شکار ہے، نئے منصوبے شروع کرنا دور کی بات جبکہ یہاں ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں، شہری سہولیات کی فراہمی متاثر ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے فنڈز نہ ملنے کے باعث صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کو پی ایف سی ایوارڈ بھی دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے جس سے بلدیاتی ادارے مفلو ج اور غیر فعال ہوگئے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ این ایوار ڈ کے تحت وفاقی محصولات میں خیبر پختونخوا کے لئے مختص حصہ، اے جی این قاضی فارمولا کے تحت پن بجلی کا خالص منافع کی بھاری رقم 2022ارب روپے، تیل وگیس کی رائیلٹی، دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سے مختص فنڈ، تمباکو سیس میں صوبے کا حصہ فوری طور پر صوبائی حکومت کو ٹرانسفر کئے جائیں۔ اس موقع پر رمضان المبارک کے دوران چترال میں بجلی کی غیر ضروری لوڈ شیڈنگ کے سلسلے کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس سے سجاد احمد خان، چارویلو منیر احمد، وجیہہ الدین، محمد نبی خان، نیاز الرحمن، شیر فراز خان، محمد رحمن، منظور احمد، اسد الرحمن، نوروز خان،، فضل الرحمن، عمران خان، عبدالحکیم پسوال، عبداللہ جان، مفتی ضمیر، نیاز الرحمن، امان اللہ خان نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ صوبے کا حق وفاق سے حاصل کرنے کے معاملے وہ ایک جھنڈے تلے جمع ہیں اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں وہ کسی بھی قربانی کے لئے تیار ہیں۔ بعدازاں اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

chitraltimes tehsil council chitral meeting 7

chitraltimes tehsil council chitral meeting 5

chitraltimes tehsil council chitral meeting 13

chitraltimes tehsil council chitral meeting 12

chitraltimes tehsil council chitral meeting 8 scaled

chitraltimes tehsil council chitral meeting 6

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
99556

تحصیل کونسل چترال کا اجلاس، چترال ٹاؤن میں پینے کے پانی کی بلوں اوراڈہ ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز کے ساتھ اتفاق

تحصیل کونسل چترال کا اجلاس، چترال ٹاؤن میں پینے کے پانی کی بلوں اوراڈہ ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز کے ساتھ اتفاق

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) جمعہ کے روز تحصیل کونسل چترال کا اجلاس دو دن تک جاری رہنے کے بعد احتتام پذیر ہوا جس میں تقریباً تمام اراکین نے اس بات پر شدید تشویش اور مایوسی کا اظہا ر کیاکہ ایوان کی فلور پر ان کی طرف سے دی گئی تجاویز کو حکومت کوئی وقعت نہیں دے رہی ہے اور نہ ہی صوبائی حکومت نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ان کا جائز حق دیا ہے جن کے پاس نہ تو ترقیاتی فنڈز ہیں اور نہ ہی سرکاری محکمہ جات کو کنٹرول کرنے کے لئے اختیارات۔ کونسل کے کنوینر فخر اعظم کے زیر صدارت اجلاس سے کونسل کے چیرمین شہزادہ امان الرحمن کے علاوہ سجاد احمد خان، عبدالحق، منیر احمد چارویلو،منظور احمد ایڈوکیٹ، نواب خان، اُنت بیگ کالاش، عبدالحکیم پسوال، امین الرحمن بیگ، اعجاز احمد شوغور، مفتی ضمیر احمد اور دوسروں نے خطاب کیا۔ اجلاس کے ایجنڈے پر کاروائی کرتے ہوئے اراکین نے چترال ٹاؤن میں پینے کے پانی کی بلوں اوراڈہ ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز کے ساتھ اتفاق کیا۔

اجلاس کے دوسرے روز متعدد قراردادیں بھی اتفاق رائے سے منظور کئے گئے جن میں لویر چترال میں منشیات کے خاتمہ کے لئے خصوصی اقدامات کی ضرورت، چترال شہر کے اندر صفائی کے لئے ڈیلی ویج ملازمین کی بھرتی اور چترال ٹی ایم اے کے لئے صوبائی حکومت سے اکٹرائے کے حصے میں آبادی کے تناسب سے اضافے کے مطالبات شامل تھے۔ اپنی احتتامی خطاب میں چیرمین شہزادہ امان الرحمن نے کہاکہ اس وقت ہم ماضی میں ضلع اور تحصیل کونسلوں میں سیاسی بنیادوں پر غیر ضروری بھرتیوں کی سز ا بھگت رہے ہیں جبکہ ہم اس طرح کی قدم لینے سے گریز کریں گے تاکہ مستقبل میں ہماری طرح کسی کو مشکل کا سامنانہ کرنا پڑے جب ہماری ترجیحات میں یہ بات شامل ہے کہ مقامی حکومت کی آمدنی کے ذرائع وسیع البنیاد ہوں اور اس بنا پر خود انحصاری حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ کے لئے ارکان کونسل مختلف محکمہ جات سے متعلق اپنے اپنے سوالات متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے حوالے کرے تاکہ اجلاس کے دن متعلقہ افسر اس کا ایوان کے سامنے جواب پیش کرے۔ بلدیاتی نمائندوں اور ممبران اسمبلی کے اختیارات متعین شدہ ہیں اور ایک دوسرے کے کاموں میں مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔

اس سے قبل ارکان کونسل نے چترال شہر میں ترقیاتی کاموں کے نہ ہونے اور گزشتہ دو سالوں کے دوران سیلاب سے تباہ حال انفراسٹرکچر کی عدم بحالی، بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کے کرایہ ناموں پر عملدرامد میں ضلعی انتظامیہ او ر فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی ناکامی، محکمہ صحت کی خراب کارکردگی اور ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان، ڈیزاسٹر کے متاثریں میں ریلیف کے سامان کی تقسیم میں انتظامیہ کا بلدیاتی نمائندوں کو نظر انداز کرنے سمیت دوسرے مسائل کی طرف نشاندہی کی۔ اس موقع پر اکثر اراکین نے اس بات پر شدید تحفظات کا اظہارکیاکہ سابق ایم پی اے وزیر زادہ کے فنڈز سے مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے ٹھیکہ داروں کو بل کی ادائیگی تو کی جاچکی ہے لیکن ابھی تک سائٹ پر کوئی کام ہی نہیں ہوا جبکہ ان کا مطالبہ تھاکہ آئندہ کے لئے کسی بھی ٹھیکہ دار کو بل کی پیمنٹ سے پہلے متعلقہ ویلج چیرمین سے این او سی کے حصول کو لازمی شرط قرار دی جائے۔ چترال شہر سے تعلق رکھنے والے اراکین کونسل نے چترال کی تاریخی چیو پل کے ایک حصے کومنہدم ہونے سے بچانے اور ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن کے سکولوں میں استانیو ں کو گزشتہ 8مہینوں سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔ بعض ارکان نے ترقیاتی محکمہ جات میں 13فیصد کمیشن کی وصولی پر تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس کے پہلے روز کسی خاتون ممبر نے شرکت نہیں کی جبکہ دوسرے دن صرف ایک خاتون ممبر اجلاس میں شرکت کی۔

تحصیل میونسپل افیسر رحمت حنیف خان اپنی ٹیم ٹی او (انفراسٹرکچر) انجینئر سیف اللہ، ٹی او (ریگولیشن) شفیق احمد، منیجر ڈبلیو ایس یو منیر احمد اور سیکرٹری شیر اکبر صبا کے ساتھ اجلاس کے شروع سے آخر تک موجود رہا۔

chitraltimes tehsil council chitral meeting chaired by fakhre azam 2 chitraltimes tehsil council chitral meeting chaired by fakhre azam 3 chitraltimes tehsil council chitral meeting chaired by fakhre azam 4

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95255

تحصیل کونسل چترال کا اجلاس، منتخب بلدیاتی نمائندوں کو فوری طور پر ترقیاتی فنڈز جاری کرنیکا مطالبہ، بصورت دیگر اجتماعی طور پر استعفیٰ دینے پر غورکرینگے۔ اراکین کونسل 

Posted on

تحصیل کونسل چترال کا اجلاس، منتخب بلدیاتی نمائندوں کو فوری طور پر ترقیاتی فنڈز جاری کرنیکا مطالبہ، بصورت دیگر اجتماعی طور پر استعفیٰ دینے پر غورکرینگے۔ اراکین کونسل

چترال (ظہیرالدین ) منگل کے روز منعقدہ تحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ بلدیاتی ایکٹ 2019ء کو اس کی اصلی شکل میں بحال کیا جائے اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کو فوری طور پر ترقیاتی فنڈز جاری کئے جائیں بصورت دیگر وہ صوبائی ایکشن کونسل کی کال پر اپنا لائحہ عمل طے کریں گے جس میں اجتماعی طور پر استعفیٰ دینا بھی شامل ہے۔ فخر اعظم کے زیر صدارت منعقدہونے والی اجلاس میں تحصیل چیرمین شہزادہ امان الرحمن اور دوسرے ممبران کونسل سجا داحمد، محمد رحمن، محمد نبی خان، شاہد احمد، نواب خان، شرف دین، منیر احمد، عبدالحکیم پسوال، وجیہہ الدین، سلطان کالاش، بی بی جان افریدی اور دوسروں نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیاکہ بلدیاتی الیکشن ہوئے تین سال کا عرصہ گزر گیا لیکن ابھی تک انہیں ترقیاتی کاموں کے لئے ایک پائی بھی نہیں ملی اور نہ ہی انہیں مختلف محکمہ جات کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے اختیارات دے دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 2019ء کے بلدیاتی ایکٹ میں پے درپے ترمیم کرکے اس کے خلیے کو بگاڑ دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں منتخب بلدیاتی نمائندے بے دست وپا ہوکر رہ گئے ہیں اور صوبے میں پی ٹی آئی کی مطلق اکثریت کے ساتھ حکومت ہونے اور بلدیاتی نمائندوں کی اکثریت کا تعلق اس جماعت سے ہونے کے باوجود ان کو مسلسل نظر انداز کرنے کی روش ناقابل فہم بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ تین سالوں سے ترقیاتی فنڈز کے جاری ہونے کا انتظار کررہے ہیں اور اس دوران پانچ مرتبہ سے ذیادہ قدرتی ڈیزاسٹرز آئے اور تحصیل کے تمام علاقے متاثر ہوئے لیکن بلدیاتی ادارے اور ان کے منتخب فنڈز نہ ہونے کے باعث نمائندے کچھ نہ کرسکے اور انتہائی ایمرجنسی بنیادوں پر انفراسٹرکچرز کو بحال کرکے لاکھوں روپے کے قرضے بھی اپنے ذمے لے لئے ہیں۔اجلاس میں مختلف سرکاری محکمہ جات کے افسران کی غیر حاضری پر اراکین کونسل نے بار بار سوالات اٹھاتے رہے اور اکثر ممبران نے کہاکہ اگر حکومت ہمیں ترقیاتی فنڈز، اختیارات اور اعزازیہ دینے کی موڈ میں نہیں ہے تو ہمیں یہاں تماشا بن کر بیٹھے رہنے کی بجائے اجتماعی طور پر یہاں سے پریس کلب جاکر استعفیٰ کا اعلان کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ اراکین کونسل کی کسی بات کوسرکاری افسران خاطر میں نہیں لاتے جوکہ افسوسناک بات ہونے کے ساتھ ساتھ عوامی مینڈیٹ کی کھلم کھلا توہین ہے۔ چترال ٹاؤن سے رکن کونسل مفتی ضمیر نے ڈبلیو ایس یو کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ یہ ادارہ اپنے پرانے کسٹمرز کو پینے کا پانی سپلائی کرنے کی بجائے نئی کنکشنز دینے میں مصروف ہے جوکہ قابل مذمت ہے کیونکہ پرانے کسٹمرز پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔ وجیہہ الدین نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیاکہ گزشتہ اجلاسوں میں بھی بار بارتوجہ دلانے کے باوجود ٹاؤن ہال میں بابائے قوم محمد علی جناح کی تصویر اویزان نہیں ہے جبکہ کل یوم آزادی ہے اور ملک کے ہرکونے میں قائد کی تصویر اور پاکستان کی جھنڈوں سے سجائے گئے ہیں اور ٹاؤن ہال واحدپبلک مقام ہے جہاں یہ دونوں نہیں ہیں جوکہ کونسل کے منتظمین کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اجلاس کو بعد ازاں غیرمعینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

chitraltimes tehsil council chitral meeting 1 chitraltimes tehsil council chitral meeting 4 chitraltimes tehsil council chitral meeting 3 chitraltimes tehsil council chitral meeting 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92035