Chitral Times

بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جینڈروائلنس کے موضوع پرسیمینار

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ ) بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (BLSO)کے زیر اہتمام پاکستان فورم اف ڈیموکریٹک (PFDP)کے تعاون سے ایک ورکشاب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلہ کم کرکے دوستانہ تعلقات کا فروع اور جینڈر وائلنس کی روک تھام تھا۔
.
ورکشاپ میں اسسٹنٹ کمشنر اکرم خان، پولیس کے نمائندے، پولیس کمیٹی کے اراکیں،سابقہ ناظمیں اور علاقے کے عمائدیں نے شرکت کیں۔ اس سلسلے میں شرکاء نے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیے اور مختلف تجاویز بھی دیے جن میں پولیس اسٹیشن میں خواتیں کے لیے الگ ڈسک کا قیام، جینڈر وایلنس کے سلسلے میں کمیونٹی میں شغو ر اجاگر کرنا، اپنے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جب تک عوام تعاون نہیں کرئنگے کوئی بھی مسلہ دیرپا بنیادوں پر حل نہیں ہوسکتا۔ انھوں‌نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے ہم خود کشی جیسے مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29630

بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام خواتین کیلئے پولٹری ٹریننگ

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ ) بیار لوکل سپور ٹ آرگنائزیشن (BLSO) کے زیر اہتمام لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ چترال کے تعاؤن سے VCپرواک ،VC آوی ،VC ریشن ،VC چرون،VC بونی ون اور VC بونی ٹو میں خواتین کے لئے پولٹری کی ٹرینگ کا اہتمام لائیو اسٹاک ایکسٹنشن کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر سفیر اللہ کے زیر نگرانی کیا گیا ۔
ٹرینگ کی اختتامی تقریب BLSO آفس بونی میں منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج اشفاق احمد ،تحصیل نائب ناظم مستوج فخرالدین ،ممبر تحصیل کونسل مستوج ، سردار حاکم ،خاتون کونسلرز ،SHO تھانہ بونی ،لائیواسٹاک ایکسٹنشن چترال کے نمائنداگان نے شرکت کیٗں ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے BLSO کی کارکردگی کو سراہااور کہا کہ انھیں بہت خوشی ہے کہ BLSO علاقے کی ترقی کے لئے مختلف اداروں سے ملکر ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔انھوں نے اس امید کا اظہارکیا کہ تمام ادارے BLSO کے ساتھ تعاؤن کریں گے تاکہ پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکیں ۔
تحصیل نائب ناظم نے بھی BLSO کی خدمات کو سراہا اور ان کے ساتھ تعاؤن کی یقین دہانی کی ۔ممبر تحصیل کونسل سردار حاکم نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین اس ٹرینگ کو اپنی حد تک محدود نہ رکھیں بلکہ اپنی تنظیمات کے دوسرے ممبران تک اس کو پہنچائیں ۔انھوں نے کہا کہ BLSO آپ کا اپنا ادارہ ہے اور آپ کی خدمت کے لئے بھر پور کوشش کررہی ہے ۔انھوں نے لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داراں سے کہا کہ لائیو اسٹاک اور پولٹری اپر چترال کے لوگوں خصوصا خواتین کے لئے ذرائع معاش کا بڑا ذریعہ ہے لہذا اپ اس سیکٹر کو ترقی دیکر علاقے کے عوام کو اپنے پاؤن پر کھڑا ہونے کا موقع فراہم کرسکتے ہیں ۔
blso poultry taining booni 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
20822

بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام فروٹ پروسسنگ ٹریننگ کے اختتام پر تقریب

Posted on

بونی ( چترال ٹائمز رپورٹ ) بیار لوکل سپورٹ آرگنائزشن کے زیراہتمام Pakistan Council of Scientific & Industrial Research (PCSIR) کے تعاؤن سے دو روزہ فروٹ پروسیسنگ ٹرینگ کے اختتام پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں PCSIR پاکستان کے چیرمین شہزاد عالم ،PCSIR کے اعلی حکام ،ریجنل پروگرام منیجر AKRSP انجینئر سردار ایوب ،انٹر پرائز منیجر AKRSP سید سجاد حسین ،تحصیل ممبر سردار حاکیم، ناظم ویلج کونسل ریشن شہزادہ منیر ، ناظم ویلج کونسل چرون چیرمین شیر عالم ، ناظم ویلج کونسل بونی ون کے احسان الرحمن ، ناظم ویلج کونسل بونی ٹو سلامت خان ، ناظم ویلج کونسل پرواک وور محمد کے علاوہ نائب ناظمین عیدی علی ،پرویز احمد ،کونسلر صاحبان کے علاوہ BLSO کے چیئرمین اوربورڈ آف ڈائریکٹر زاور بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کیں ۔پروگرام کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا ۔جس کے بعد منیجرBLSO شیر افضل نے ابتدائی کلمات میں چیرمین شہزاد عالم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چیرمین اپنی گذشتہ دورہ میں جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کیا ۔ سردار حاکم نے اپر چترال کے عوام کی جانب سے خوش آمدید کہا اور PCSIR کی علاقے کے لئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ PCSIR اپنی سرگرمیوں کو اپر چترال کے دوسرے علاقوں میں بھی وسعت دیں تاکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں ۔ناظم بونی ٹو سلامت خان نے بھی PCSIR کے شکریہ کے ساتھ کہا کہ BLSO علاقے کے عوام کا نمائندہ ادارہ ہے جو بلاامتیاز علاقے کے عوام کی خدمت کر رہاہے ۔ہمیں بہت خوشی ہوگی کہ اسطرح اور بھی ادارے اکر BLSO کے ساتھ مل کر کام کریں۔انھوں نے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ یہ علاقہ شہد کی پیدوار کے لیے بہت موزوں ہے لیکن مسلہ مارکٹینگ کا ہے اگر یہ مسلہ حل ہوجائے تو بہت سے لو گ خصوصا خواتین اپنی پاوں پر کھڑے ہونے کے قابل ہوجائیں گی۔
اس موقع پر ناظم وور محمد اور نائب ناظم عیدی علی پرواک نے بتایا کہ ان کے علاقے میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے بنجر ہونے کا خطرہ ہے لہذا ان کے لیے سولر سسٹم کے ذریعے پانی کی بندوبست کی جائے ۔
RPM نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوے کہا کہ AKRSP گزشتہ کئی سالوں سے علاقے کے عوام کی خدمت کر رہی ہے اور ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ تمام کام لوگوں کے باہمی اتحاد واتفاق سے کیا جائے انھوں نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ چترال کے عوام ہمیشہ AKRSP کے ساتھ تعاون کرتے آئے ہیں انھوں نے بتایا کہ LSOs کا قیام AKRSP کی بڑی کامیابی ہے ۔BLSO اس وقت تمام LSOs سے اچھا کام کررہی ہے اور حکومتی اداروں سے اپنی رشتوں کو مظبوط بنارہی ہے آر پی ایم نے PCSIR کے چیرمین کا شکریہ ادا کیا اور علاقے کے لئے ان کی خدمات پر شاندارانداز میں خراج تحسیں پیش کیا ۔

چیرمین PCSIR نے اس موقع پرکہا کہ علاقے کے عوام کی خدمت ہماری ذمہ داری ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اللہ تعالی جو ریسورس اس علاقے کو دیا ہے اس سے فائدہ اٹھا کر علاقے کے عوام اپنی پاوں پر خود کھڑی ہو جائیں اس سلسلے میں ان کا تعاوں ہمیشہ جاری رہے گا۔ انھوں نے بتایا کہ دنیا بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کررہی ہے اور ساتھ ساتھ ضروریات زندگی بھی بڑھتی جارہی ہیں اگرچہ چترال کے عوام کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان کارجحان کاروبار کی طرف نہیں ہے لیکن ہمیں اس کی طرف ضرور جانا ہوگا ہمارے پاس کوئی اور اپشن نہیں ہے ۔ہمیں اپنے لوگوں کو ہنر مند بنانا ہے اور قدرتی وسائل کو صحیح طریقے سے استعمال کرکے اپنے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا چاہیے اس سلسلے میں PCSIR کا تعاون ہمیشہ جاری رہے گا۔انھوں نے پرواک والوں سے وعدہ کیا کہ ازمائشی طور پر سولر سسٹم کے ذریعے پانی نکالا جاے گا اگر کامیاب ہوا تو مزید علاقوں تک لایا جائے گا۔
رحمت سلام نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت زیادہ تعداد میں ادویاتی پودے تباہ ہو رہے ہیں اس پر چیرمین نے کہا کہ اس کے لئے ماہرین کو چترال بھیجا جائے گا وہ اس سلسلے میں آپ کی رہنمائی کریں گے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ 10 بندوں کا گروپ بنا کر پشاور بھیج دیں تمام اخراجات ہماری ہو گی آپ کو ماسٹر ٹرینر ٹرین کرکے دیں گے اور اس سلسلے میں BLSO سے رابطہ کریں ۔خواتین کی درخواست پر چیرمین نے انھیں یقین دلایا کہ وہ مختلف ٹرینگ کے سلسلے میں دوسرے اداروں سے بھی رابطہ کرکے ٹرینگ کا اہتمام کریں گے ۔
blso program booni2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
9589