بونی تورکہوروڈ پرکام کی بندش کے خلاف عوامی احتجاج، پولیس پر مبینہ پتھراو، پولیس کی طرف سے آنسو گیس اور شیلنگ، مقامی تھانے میں ۲۰۰افراد ، کے خلاف ایف آئی ار درج، دہشتگردی ایکٹ سمیت بارہ دفعات آیف آئی ار میں شامل
بونی تورکہوروڈ پرکام کی بندش کے خلاف عوامی احتجاج، پولیس پر مبینہ پتھراو، پولیس کی طرف سے آنسو گیس اور شیلنگ، مقامی تھانے میں ۲۰۰افراد ، کے خلاف ایف آئی ار درج، دہشتگردی ایکٹ سمیت بارہ دفعات آیف آئی ار میں شامل
اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )بونی بزند تورکھوروڈ پر کام کی بندش کے خلاف گزشتہ رات تورکھو روڈ تحریک کے اراکین اور عوام نے احتجاج کیا جس کے نتیجے میں پولیس کی لاٹھی چارج اور انسو گیس کی شیلنگ کا استعمال کیا گیا، جس میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، مقامی پولیس نے مشتعل مظاہرین کے خلاف 7ATA سمیت بارہ دفعات کے تحت پرچہ چاک کیا ہے۔ ایف آئی ار میں عمیر خلیل سمیت تقریبا ۲۰۰ افراد نامز د ہیں ، جن کی گرفتاری کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ایف آئی ار میں ایس ڈی او کو یرغمال بنانے ،پولیس اہلکاروں پر پتھراو ، سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ دیگر الزامات بھی عائد کیئے گئے ہیں۔ پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ روز ٹھیکیدار کی جانب سے بونی بزند روڈ پر کام کی بندش کے خلاف تورکھو روڈ تحریک کے اراکین اور مقامی افراد رائین کے مقام پر جمع ہوئے اور احتجا جی مظاہرہ کیا ۔ دریں اثنا جب ڈی ایس پی مستوج اور اے سی تورکہو موڑکہو مظاہرین سے مذکرات کے لیے پہنچے تو مظاہریں
نے ایس ڈی او اورایکسن سی این ڈبلیو سے مذکرات کا مطالبہ کیا۔ پھر جب ایس ڈی او سے مذکرات ناکام ہوئے تو مظاہرین مبینہ طور پر زور زبردستی ایس ڈی او کو یرغمال بنانے کی کوشش کی اور حالات کشیدہ ہوئے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے انسو گیس کا استعمال کیا اور لاٹھی چارج کی اس دوران مشتعل مظاہریں پولیس پر پتھراو شروغ کیا جس کے نتجے میں پولیس کے پانچ افراد زخمی ہوئے، زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالات خطرے سے باہر ہیں
تاہم اس ناخوشگوار واقعے کے حوالے سے عوام اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کا متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ روڈ منصوبے میں کوتاہی، بدعنوانی اور پر امن احتجاجیوں پر انسو گیس کی شیلنگ اور فائیر جیسے واقعات کی شفاف انکوائری کی جائےساتھ روڈ پر فی الفور کام شروع کرکے مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے،






