Chitral Times

بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف بونی میں زبردست احتجاجی جلسہ، 3اپریل تک کاڈیڈلائن

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز)‌ تحریک حقوق عوام اپر چترال کے زیر اہتمام بونی چوک میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایک احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ میں‌تحریک حقوق عوام بیار کے زیر قیادت بیار کے عوام نے کثیر تعداد میں جلسےمیں‌شرکت کی اورساتھ ہی تورکہو، تریچ UC عوامی اتحاد کے زیر قیادت تورکہو ،موڑکہو اور تریچ کے عوام بھی کثیر تعداد میں جلسے میں شریک ہوئے۔
جلسے میں گولین گول پاور اسٹیشن سے اپر چترال کو بجلی کی بندش اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا گیا،مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حالیہ ناروا لوڈ شیڈنگ کو اپر چترال کے عوام کے ساتھ انتہائی ناانصافی اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے متعلقہ اداروں اور موجودہ صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مقررین نے واضح کیا کہ پانی کی کمی اور نتیجتاً بجلی کی پیداوار کا بہانہ بناکر عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے جبکہ 56 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کرکے انتہائی ماہر انجینئرز کی زیر نگرانی یہ منصوبہ مکمل ہوا ہے۔ اپر چترال کے عوام صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کی طرف سے اپرچترال کے عوام کے ساتھ اس ناانصافی کو کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے۔
جلسے میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کو آخری مرتبہ 3 اپریل تک کا ڈیڈ لائن دیا جائے گا۔ 3 اپریل تک مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اپر چترال کے تمام عوام چرون پل پر جمع ہوکر گولین گول کی طرف لانگ مارچ کرینگے۔ جلسے کے اختتام پر ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ :

✓مقررہ تاریخ سے پہلے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرکے بجلی مستقل بنیادوں پر مہیا کی جائے۔
✓ 7 میگاواٹ کے ٹرانسفارمر کو ہنگامی بنیادوں پر نصب کیا جائے۔
✓ متعلقہ ادارے سے ٹرانسمشن لائنیں ٹھیک کروایا جائے۔
✓ کاغلشٹ کے مقام پر جگہ کا تعین کرکے الگ گرڈ اسٹیشن پر کام جلد از جلد شروع کیا جائے۔

اگر ان مطالبات پر عمل درآمد نہ ہوا تو 3اپریل 2019ء بروز بدھ کو اپر چترال کے عوام کی جانب سے لانگ مارچ کیا جائے گا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری حکومت وقت، عوامی نمائندگان ، ضلع و تحصیل انتظامیہ اور بجلی فراہم کرنے والے اداروں پر عائد ہوگی ۔

جلسے میں پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کے حق میں نعرے لگائے گئے اور آرمی چیف، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس سے ذاتی دلچسپی لیکر مسئلہ حل کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔ اور ساتھ تحصیل، ضلعی اور صوبائی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

جلسے سے منتخب ناظمین اورمختلف سیاسی پارٹیوں‌سے تعلق رکھنے والے افراد نے خطاب کیا .
booni jalsa against loadsheeding

booni jalsa against loadsheeding1

booni jalsa against loadsheeding12

booni jalsa against loadsheeding3

booni jalsa against loadsheeding33

booni jalsa against loadsheeding5

booni jalsa against loadsheeding6

booni jalsa against loadsheeding13

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
19927