The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 27 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کے دونوں اضلاع میں وفقے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری، لواری ٹنل سے ٹریفک جاری 

Posted on

چترال کے دونوں اضلاع میں وفقے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری، لواری ٹنل سے ٹریفک جاری

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر اور لویر چترال کے دونوں اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ دوردراز کی مختلف وادیوں میں ایک فٹ تک برف پڑنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں جن میں لواری ٹنل اپروچ روڈ بھی شامل ہے۔ اپر چترال کے بروغل، یارخون، لاسپور، تریچ، کھوت اور ریچ جبکہ لویر چترال کے گبور، کریم آباد، ارکاری اور مداک لشٹ میں شدید برف باری ہوئی ہے۔

لواری اپر وچ روڈ پر برفباری کے دوران این ایچ اے کی ہیو ی مشینری نے برف ہٹانے کاکام جاری رکھتے ہوئے موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کو روان دوان رکھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال رفعت اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر برف باری کے دوران لوئر چترال پولیس کے جوانوں نے لواری ٹنل اور گرد و نواح کے علاقوں میں سخت موسمی حالات اور شدید سردی کے باوجود پولیس اہلکار وں نے گاڑیوں کو بحفاظت گزرنے میں مدد فراہم کرتے رہے۔

chitraltimes snowfall in lowari tunnel area police help passengers 4

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
117851

چترال کے طول وعرض میں وفقے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری، سڑکیں لواری ٹنل سمیت ٹریفک کیلئے کھلی ہیں۔

چترال کے طول وعرض میں وفقے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری، سڑکیں لواری ٹنل سمیت ٹریفک کیلئے کھلی ہیں۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے طول وعرض میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں و بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے  برفباری کا سلسلہ جاری ہے جہاں اپر چترال کے بالائی علاقوں اور لوٹ کوہ وادی میں 8انچ تک برف پڑنے کی اطلاعات موصول ہوگئی ہیں۔ لواری ٹنل کے اپروچ روڈ میں بھی برف پڑچکی ہے لیکن موٹر گاڑیوں کی ٹریفک جاری وساری بتائی جاتی ہے اور ضلعی انتظامیہ لویر چترال نے اپروچ روڈ کو کھلا رکھنے کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ہیوی مشینری اسٹینڈ بائی رکھنے کے احکامات دے دئیے ہیں۔ اپر چترال میں یارخون،لاسپور، تریچ، اویر روڈ ٹریفک کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔ اُدھر شندور روڈ بھاری برفباری کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ہے۔ کئی دنوں سے بارش اور مطلع ابرآلودرہنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
117451