The Voice of Chitral since 2004
Friday, 1 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

صوبائی حکومت کی طرف سے ای اسٹامپ  سسٹم  کا اجرا، سہولت کے بجائے شہری ایک اسٹامپ کے حصول کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، دادرسی کی اپیل 

صوبائی حکومت کی طرف سے ای اسٹامپ  سسٹم  کا اجرا، سہولت کے بجائے شہری ایک اسٹامپ کے حصول کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، دادرسی کی اپیل

​چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے متعارف کرایا گیا “ای اسٹامپ” سسٹم   چترال کے عوام کے لیے شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا سبب بن گیا ہے۔ ضلع کے لیے اسٹامپ پیپرز کے اجراء کا اختیار صرف بینک آف خیبر کی چترال ٹاؤن برانچ کو دیے جانے کے باعث نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور شہری ایک اسٹامپ کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

​ مقامی ذرائع کے مطابق، چترال ٹاؤن برانچ کے باہر روزانہ صبح سویرے سے ہی شہریوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے بزرگ، خواتین اور نوجوان تین سے چار گھنٹے، اور بعض اوقات دو دو دن تک انتظار کرنے کے باوجود خالی ہاتھ لوٹ جاتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جو کام پہلے مینوئل طریقے سے چند منٹوں میں ہو جاتا تھا، اب اس کے لیے پورا پورا دن ضائع کرنا پڑ رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے صرف ایک ہی بینک کو اتھارٹی دینا سراسر ناانصافی اور وقت کا ضیاع ہے۔

​ اس سنگین صورتحال کے حوالے سے جب  برانچ مینجر بینک آف خیبر چترال، شیر زمان سے پوچھا گیا توانھوں  نے بتایا کہ بینک حکومتی پالیسی کے مطابق خدمات فراہم کر رہا ہے۔

لیکن پورے ضلع کا بوجھ ایک ہی برانچ پر ہونے کی وجہ سے رش زیادہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ​”بینک کا عملہ بغیر کسی وقفے کے ای اسٹامپ سروسز دے رہا ہے، جبکہ ہمیں اپنے 15 ہزار سے زائد مستقل صارفین کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔ دیگر شہروں میں بینک عام طور پر بڑے مالیت کے اسٹامپ جاری کرتے ہیں، مگر چترال میں  کم قیمت والا اسٹامپ بھی بینک کے سپرد کر دیا گیا ہے جس سے رش میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔”جبکہ ہم اپنی بساط کے مطابق سروس دے رہے ہیں۔

​ چترال کے عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ای اسٹامپ کی سہولت بینک آف خیبر کی دیگر برانچوں سمیت دیگر بینکوں کو بھی دی جائے تاکہ عوام کی “خواری” ختم ہو سکے اور وہ آسانی کے ساتھ یہ قانونی دستاویز حاصل کر سکیں۔

chitraltimes a queue in BoK for e stamp purchase 2

chitraltimes a queue in BoK for e stamp purchase 1chitraltimes a queue in BoK for e stamp purchase chitral

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged , ,
117909