Chitral Times

ایٹا(ETEA) کے پی کے کے غیر قانونی ،غیر منصفانہ مرکز چکدرہ میں قیام کے خلاف اپر چترال میں باضابطہ قانونی درخواست دائر

Posted on

ایٹا(ETEA) کے پی کے کے غیر قانونی ،غیر منصفانہ مرکز چکدرہ میں قیام کے خلاف اپر چترال میں باضابطہ قانونی درخواست دائر کردیاگیا

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)دستاویزی شواہد کے مطابق،،غیرمنصفانہ مرکز امتحان چکدرہ،، کے خلاف مقدمہ معزز سنیئر سول جج اپر چترال کی عدالت میں دائر ہوا جہاں ڈائل کی طرف سے استدعا کی گئی ہے کہ موجودہ مہنگائی اورپہیہ جام ٹرانسپورٹ مسائل کی وجہ سے 95% اُمیدوراں ٹیسٹ تک رسائی نہیں کرسکتے ہیں اور اہلیت کے باوجود حقوقِ تک رسائی سے محرومی یقینی ہے۔اس بنا بلدیاتی نمائندہ گان کی قیادت میں یوتھ کونسلر حلقہ بونی 1 عطاالرحمن نے باضابطہ قانونی چارہ جوئی کے لیے معزز سنیئر سول جج اپر چترال سے رُجوع کرکے (ایٹا کے پی کے) کے خلاف سمن کراکر انصاف تک رسائی کا خواہستہ گار پایا گیا۔بقول درخواستی سکول لیڈر کے امتحانات چکدرہ ملاکنڈ کے بجائے ضلع چترال میں ہونا چاہیے جو مستقل ہو۔ ورنہ غریب کا ہونہار اولاد منزل تک پہنچنے سے قاصر رہتے ہیں۔جس سے نانصافی ثابت ہوتی ہے۔کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت ہوتے ہوئے اس طرح کے ظلم و زیادتی سمجھ سے بالاتر ہے۔عطاالرحمن نے تمام امیدوروں پر زور دیا ہے کہ اس نا انصافی کے خلاف متحد ہوکر مذکورہ مرکز چکدرہ کا باقاعدہ بائیکاٹ کریں اور حق کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ شریک ہو۔ عطا الرحمن وقاص احمد ایڈوکیٹ اور فہیم الله ایڈوکیٹ کی معیت میں درخواست سنئیر سول جج اپر چترال کی عدالت میں دائر کی ہے۔ معزز عدالت کی طرف سے چیرمین(ایٹا کے پی کے)کو 28 جون کو عدالت حاضر ہو کر موقف بیان کرنے کی نوٹس جاری کیاگیا ہے.
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62822

ایٹا (ETEA) کے زیراہتمام مختلف ٹیسٹ کیلئے سنٹر چترال میں قائم کیا جائے۔ عوامی حلقے

ایٹا (ETEA) کے زیراہتمام مختلف ٹیسٹ کیلئے سنٹر چترال میں قائم کیا جائے۔ عوامی حلقے


چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے مختلف مکاتب فکر نے صوبائی حکومت اور ایٹا (ETEA)کے ذمہ داروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے مختلف اسامیوں کیلئے ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کیلئے چترال میں سنٹرقائم کیاجائے ۔ اپنے مشترکہ اخباری بیان میں انھوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے اسامیوں کیلئے پہلے ٹیسٹ این ٹی ایس کےزیر اہتمام منعقد ہوتے تھے جس کے امتحانی مراکز چترال میں قائم تھے۔ اب یہ ٹیسٹ لینے کی زمہ داری ایٹا کے سپر د کی گئ ہے لہذا انھیں بھی چاہیے کہ چترال کے ہزاروں امیدواروں کو ڈاون ڈسٹرکٹ میں خوار کرنے کے بجائے چترال ہی میں امتحان لیا جائے۔ جبکہ اس سے پہلے ایٹا کے تحت مختلف امتحانات سوات میں لئے گئے ہیں لہذا لوگوں میں خدشہ پایا جارہا ہے کہ اس سردیوں اور برفباری کے موسم میں چترال کے امیدواروں کو خصوصا خواتین کو ڈاون ڈسٹرکٹ بلایا جائیگا۔
انھوں نے مذید کہا کہ ڈاون ڈسٹرکٹ میں امتحانی سنٹر قائم ہونے کے صورت میں اکثر قابل امیدوار معاشی تنگ دستی کی وجہ سے بھی امتحان میں حاضر ہونے سے قاصر رہیں گے ۔ لہذا چترال لوئر اور اپر کیلئے الگ الگ سنٹر کم ازکم ضلعی ہیڈ کوارٹر ز میں قائم کئے جائئں ۔ تاکہ غریب مگر قابل امیدوار اس امتحان سے محروم نہ رہ سکیں۔
انھوں نے چترال کے منتخب نمائندگان اور ڈپٹی کمشنرز اپر اور لوئر چترال سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایٹا کے امتحانی مراکز چترال میں قائم کرنے کیلئے کردار ادا کیا جائے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56877