Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایٹا (ETEA) کے زیراہتمام مختلف ٹیسٹ کیلئے سنٹر چترال میں قائم کیا جائے۔ عوامی حلقے

شیئر کریں:

ایٹا (ETEA) کے زیراہتمام مختلف ٹیسٹ کیلئے سنٹر چترال میں قائم کیا جائے۔ عوامی حلقے


چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے مختلف مکاتب فکر نے صوبائی حکومت اور ایٹا (ETEA)کے ذمہ داروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے مختلف اسامیوں کیلئے ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کیلئے چترال میں سنٹرقائم کیاجائے ۔ اپنے مشترکہ اخباری بیان میں انھوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے اسامیوں کیلئے پہلے ٹیسٹ این ٹی ایس کےزیر اہتمام منعقد ہوتے تھے جس کے امتحانی مراکز چترال میں قائم تھے۔ اب یہ ٹیسٹ لینے کی زمہ داری ایٹا کے سپر د کی گئ ہے لہذا انھیں بھی چاہیے کہ چترال کے ہزاروں امیدواروں کو ڈاون ڈسٹرکٹ میں خوار کرنے کے بجائے چترال ہی میں امتحان لیا جائے۔ جبکہ اس سے پہلے ایٹا کے تحت مختلف امتحانات سوات میں لئے گئے ہیں لہذا لوگوں میں خدشہ پایا جارہا ہے کہ اس سردیوں اور برفباری کے موسم میں چترال کے امیدواروں کو خصوصا خواتین کو ڈاون ڈسٹرکٹ بلایا جائیگا۔
انھوں نے مذید کہا کہ ڈاون ڈسٹرکٹ میں امتحانی سنٹر قائم ہونے کے صورت میں اکثر قابل امیدوار معاشی تنگ دستی کی وجہ سے بھی امتحان میں حاضر ہونے سے قاصر رہیں گے ۔ لہذا چترال لوئر اور اپر کیلئے الگ الگ سنٹر کم ازکم ضلعی ہیڈ کوارٹر ز میں قائم کئے جائئں ۔ تاکہ غریب مگر قابل امیدوار اس امتحان سے محروم نہ رہ سکیں۔
انھوں نے چترال کے منتخب نمائندگان اور ڈپٹی کمشنرز اپر اور لوئر چترال سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایٹا کے امتحانی مراکز چترال میں قائم کرنے کیلئے کردار ادا کیا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56877