The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اپر چترال پولیس میں مستقل بنیادوں پر ڈی پی او کا نہ ہونا فورس اور نوزائیدہ ضلع کے عوام کے ساتھ نا انصافی ہے ۔ سردار حکیم چیرمین تحصیل کونسل مستوج

Posted on

اپر چترال پولیس میں مستقل بنیادوں پر ڈی پی او کا نہ ہونا فورس اور نوزائیدہ ضلع کے عوام کے ساتھ نا انصافی ہے ۔ سردار حکیم چیرمین تحصیل کونسل مستوج

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم نے اپنے ایک اخباری بیان کے ذریعے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ نوزائیدہ ضلع اپر چترال جو پہلے سے مسائل سے دوچار ہے اور اسے دلدل سے نکالنے کے لیے اداروں کو مستحکم ہو کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ایسے میں محکمہ پولیس اپر چترال عرصہ سے مستقل ڈی پی او سے محروم ہے۔محکمہ پولیس جو کسی بھی ضلع کا اہم ترین ادارۂ ہوتا ہے جہاں امن و امان کی بحالی سمیت بہت سارے زمہ داریاں نبھانا ان کے زمے ہوتے ہیں۔اس ادارے کو ہر وقت مستعد اور ہوشیار رہنےکی ضرورت ہوتی ہے۔ساتھ پیشہ ورانہ صلاحیت برقرار اور مستحکم رکھنے کے لیے ادارےکامستقل سربراہ کا ہونا بنیادی طور پر ضروری ہے۔ تحصیل چیرمین کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اپر چترال کے نوزائیدہ ضلع میں عرصہ دراز سے کوئی مستقل ڈی پی او تعیناتی نہیں کی گئی۔کبھی مہینے کے لیے ڈی پی او اپر چترال کا دورہ فرماتا ہے۔تو کبھی لوئیر چترال ڈی پی او اضافی چارج کے طور پر سنبھالتے ہیں جو کہ مسلے کا ہر گز حل نہیں۔اس وقت بھی موجودہ ڈی پی او اپر چترال کے بارے کہا جارہا کہ وہ عنقریب پنشن پر جا رہے ہیں ایسے میں ایک بار پھر اپر ضلعی پولیس کو ڈی پی او سے محروم ہونے کاحدشہ ہے۔جو کہ ہرگز علاقے اور فورس کی مفاد میں نہیں۔ تحصیل چیرمین کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ آئی جی پی خیبرپختونخوا بذات خود علاقے کی دور افتاگی،پسماندگی اور حساسیت سے بخوبی واقف ہیں۔اسلیے خصوصی گزارش ہے کہ اپر چترال پولیس میں مستقل بنیاد پر ڈی پی او کی تعیناتی ہو تاکہ نوزائیدہ ضلع اپر چترال میں پولیس فورس اعتماد کے ساتھ فرائض نبھا سکے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
73522

اپر چترال پولیس کی کامیاب کاروایی، تقریبا چھ لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز  چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار

اپر چترال پولیس کی کامیاب کاروایی، تقریبا چھ لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز  چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار

اپرچترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) تین دن قبل علاقہ رائین تور کہو میں موبائل شاپ سے موبائل فونز اور موبائل پارٹس چوری ہوگے تھے جن کی کل مالیت 5 لاکھ 79 ہزار روپے تھی ، جس پر تھانہ شاگرام تو ر کہو میں نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج ہوا تھا ۔ ایس پی انویسٹیگیشن ستار خان کی نگرانی میں پولیس پارٹی جس کی سربراہی خود ایس ایچ او تھانہ تور کہو خلیل الرحمان کر رہے تھے نے دوران انویسٹیگیشن مذکورہ مقدمے کو ٹریس کرکے ملزمان عبدل وہاب ولد عبدل منان اور سیف امین ولد امین رحمان ساکنان شاگرام کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ سامان اور آلات نقب زنی برآمد کیے۔ پولیس کی جانب سے بروقت کاروائی اور ایک ان ٹریس مقدمہ کو ٹریس کرکے مال مسروقہ برآمد کرنے پر پورے تور کہو کے عوام نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ۔اس کے علاوہ تمام اہلکاروں کو بہترین کارکردگی اور مقدمہ کو کامیابی تک پہنچا نے ، ملزمان کو گرفتار کرنے اور چوری شدہ سامان کی ریکوری پر پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شاباش، نقد انعام اور سرٹیفکیٹس سے نوازاجائے گا ۔

chitraltimes upper chitral police traced and arrasted a mobile thief shagram

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68071