Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال پولیس کی کامیاب کاروایی، تقریبا چھ لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز  چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار

شیئر کریں:

اپر چترال پولیس کی کامیاب کاروایی، تقریبا چھ لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز  چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار

اپرچترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) تین دن قبل علاقہ رائین تور کہو میں موبائل شاپ سے موبائل فونز اور موبائل پارٹس چوری ہوگے تھے جن کی کل مالیت 5 لاکھ 79 ہزار روپے تھی ، جس پر تھانہ شاگرام تو ر کہو میں نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج ہوا تھا ۔ ایس پی انویسٹیگیشن ستار خان کی نگرانی میں پولیس پارٹی جس کی سربراہی خود ایس ایچ او تھانہ تور کہو خلیل الرحمان کر رہے تھے نے دوران انویسٹیگیشن مذکورہ مقدمے کو ٹریس کرکے ملزمان عبدل وہاب ولد عبدل منان اور سیف امین ولد امین رحمان ساکنان شاگرام کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ سامان اور آلات نقب زنی برآمد کیے۔ پولیس کی جانب سے بروقت کاروائی اور ایک ان ٹریس مقدمہ کو ٹریس کرکے مال مسروقہ برآمد کرنے پر پورے تور کہو کے عوام نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ۔اس کے علاوہ تمام اہلکاروں کو بہترین کارکردگی اور مقدمہ کو کامیابی تک پہنچا نے ، ملزمان کو گرفتار کرنے اور چوری شدہ سامان کی ریکوری پر پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شاباش، نقد انعام اور سرٹیفکیٹس سے نوازاجائے گا ۔

chitraltimes upper chitral police traced and arrasted a mobile thief shagram


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68071