The Voice of Chitral since 2004
Friday, 22 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

امریکا کے لیے پاکستان پوسٹ کے پارسلز کی بکنگ بند

امریکا کے لیے پاکستان پوسٹ کے پارسلز کی بکنگ بند

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے لیے پاکستان پوسٹ کے پارسلز کی بکنگ بند کر دی گئی ہے۔انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی شپنگ کمپنیوں کو معاوضے کی عدم ادائیگی کے باعث بکنگ بند ہوئی۔رپورٹ کے مطابق آرڈر کینسل ہونے سے پاکستانی مصنوعات کی امریکا میں تجارت بند ہونے لگی ہے، امریکا کے لیے پارسلز کی بکنگ بند ہونے سے لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔اس حوالے سے تاجر برادری کا کہنا ہے کہ امریکا کے سوا برطانیہ اور دیگر ممالک کو پارسلز اور ڈاک کی بکنگ جاری ہے۔ تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پوسٹ کے ذریعے امریکا کے لیے سامان کی ترسیل یقینی بنائے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
91763