Chitral Times

اظہارتشکر………….انجینئرسردارآیوب چترال

Posted on

اللہ نے ہمیں جو کچھ دیا ہے وہ اسی کا ہے اور جو کچھ ہم سے واپس لیا ہے وہ اسی کا تھا اور اللہ کے نزدیک ہر چیز کے لیے وقت اور مقدار مقرر ہے۔

میری جوانسال بیٹی کی اچانک وفات ہمارے خاندان کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے۔ ہم اپنے رب کے فیصلے پر سر تسلیم خم کرتے ہیں۔ اللہ کے ہر فیصلے میں ہمارے اور پوری انسانیت کی بہتری ہے۔

غم کی اس گھڑی میں موسم کی خرابی کے باوجود نماز جنازہ، تعزیت، دعا اور ہمیں دلاسہ دینے کے لیے تشریف لانے والے یا فون، واٹس ایپ، فیس بک، دیگر ذرائع اور سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات بھیجنے والے تمام احباب اللہ تعالیٰ کی طرف سے اجر عظیم اور ہماری طرف سے شکریے کے مستحق ہیں۔ ہم ان سب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

نیز جو احباب مسلسل برف باری کی وجہ سے تشریف نہ لا سکے لیکن دعاؤں میں ہمیں یاد رکھا ہم ان کے بھی ممنون ہیں۔
صحافت اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ احباب کی طرف سے اظہار غم اور دعائیہ کلمات بھی ہمارے لیے قابل تشفی اور لائق ستائش ہیں۔
اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمیں اس آزمائش اور غم کو جھیلنے کی توفیق اور صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

انجینئر سردار ایوب اور جملہ اہل خاندان چترال

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
18210