Chitral Times

اسماعیلی سِوِک پاکستان نےموسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی استحکام کا ماڈیول متعارف کرا دیا

Posted on

اسماعیلی سِوِک پاکستان نےموسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی استحکام کا ماڈیول متعارف کرا دیا

کراچی(چترال ٹائمز رپورٹ) مورخہ 25ستمبر،2022ء کو عالمی اسماعیلی سِوِک ڈے کے موقع پر، جو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے،اسماعیلی سوِک پاکستان (Ismaili Civic Pakistan)نے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی استحکام کے حوالے سے ایک ماڈیول متعارف کرایا جس کا مقصداسکولوں کے طلباء و طالبات کو تعلیم دینا ہے۔اس ماڈیول کی باضابطہ افتتاحی تقریب سلطان محمد شاہ آغا خان اسکول، کراچی میں منعقد ہوئی جس میں زندگی ٹرسٹ کے بانی اورصدر، شہزاد رائے مہمان خصوصی تھے۔اسماعیلی کونسل برائے پاکستان کے صدر حافظ شیر علی، آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN)کے نمائندگان، اَساتذہ اور کمیونٹی کے ممبران بھی تقریب میں شریک تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد رائے نے اسماعیلی سوک پاکستان، آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک اور اس کے اداروں کی،ماحول کے تحفظ کی غر ض سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔اْنھوں نے مزید کہا:”ماحولیاتی تبدیلی سے مقابلے کی کنجی عوام کو تعلیم دینا اور اْن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی استحکام کے حوالے سے مثبت رویوں کو اپنائیں۔یوتھ لٹریسی پروگرامز، بالخصوص، طویل عرصے تک مثبت اثرات مرتب کریں گے۔ اِس سے پہلے کہ یہ ہمیں تباہ کرے، ذمہ دار شہری کی حیثیت سے، آج ہمیں ماحولیاتی تباہی کو روکنے کے عزم کو دوہرانا ہو گا۔“

 

(LUMS)لرننگ انسٹی ٹیوٹ،آغا خان یونیورسٹی-انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ (AKU-IED) اور آغا خان ایجوکیشن سروس، پاکستان کے تعاون سے تیار کیے گئے ماڈیول میں خاص طور سے اِس بات پر توجہ دی گئی ہے کہ انسانی سرگرمیاں کس طرح ماحول کو متاثر کر رہی ہیں اور کس طرح،تعلیمی آلات کے ذریعے، اِن ماحولی بحرانوں سے بچا جا سکتا ہے۔یہ اقدام والدین اور اساتذہ کو کم عمری میں ہی نوجوان افراد کو تعلیم فراہم کرنے میں مدد دے گا۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، AKU-IED کی اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر فوزیہ پروین نے کہا:”ہماری آئندہ نسلیں ماحولی تبدیلی اور ہمارے اعمال کے منفی نتائج کا سامنا کر رہے ہیں اور کریں گیں۔ماحولیاتی تباہی کے اس دور میں، نقصان اور تکلیف کے موقع پر، یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو اْمید اور متعلقہ معلومات اور مہارتیں فراہم کریں تاکہ وہ اس سیارے کوزندہ رہنے کے قابل بنانے کے لیے لچک پید کر سکیں۔ہمیں اُمید ہے کہ یہ ماڈیول اْن اقدامات اور اظہار کی جانب ایک چھوٹا سا قدم ہے جس کی سماجی، ماحولی، اقتصادی اور انتہائی اہم، تعلیمی نظاموں میں ضرورت ہے۔“اپنے خطاب کے آخر میں ڈاکٹر پروین نے اُن رضاکاروں اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اِس ماڈیول کی تیاری میں اپنا وقت صرف کیا تھااور کوششوں میں شریک ہوئے تھے۔

 

ماحول کے تحفظ کے عزم کے حوالے سے آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے اخلاقی اْصولوں پر زور دیتے ہوئے اسماعیلی کونسل برائے پاکستان کے صدر، حافظ شیر علی نے کہا: ”آب و ہوا کی تباہی ایک سنگین مسئلہ ہے جس پر ہمیں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ماحولیاتی ذمہ داری بہت اہم ہے۔ اسماعیلی CIVIC اور ہمارے شراکت دار اس سیارے کے محافظوں بن کر اخلاقیات کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔“

 

موسمی تبدیلی اور ماحولی استحکام کا ماڈیول دوچھوٹی کتابوں پر مشتمل ہے جن میں سے ایک معلوماتی اور دوسری ایکٹیویٹی کی کتاب ہے۔معلوماتی کتاب میں ایسا مواد فراہم کیا گیا ہے جو اساتذہ اور والدین کواْن بنیادی تصورات سمجھنے میں مدد دے جو ایکٹیویٹی کی کتاب میں دیں گئیں سرگرمیاں انجام دینے کے لیے ضروری ہیں۔ یہ ماڈیول پہلے AKES,Pکے اسکولوں میں متعارف کرایاجائے گااور اْس کے بعد، AKU-IED کے ذریعے دیگراسکولوں میں بھی پڑھایاجائے گا۔

 

chitraltimes Global Ismaili CIVIC Day celebration 3 chitraltimes Global Ismaili CIVIC Day celebration 4 chitraltimes Global Ismaili CIVIC Day celebration 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
66284

ماحول کی تحفظ کیلئے اسماعیلی سوک کے اقدامات قابل تحسین ہیں، حسن عابد ڈی سی لوئر چترال

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)26 ستمبر کو اسماعیلی مسلم کمیونٹی گلوبل اسماعیلی سوک ڈے منانے کا اہتمام کررہی ہے۔ اس سلسلے میں آج اسماعیلی کونسل برائے لوئر چترال کے صدر ریاض حسین اور اسماعیلی کمیونٹی کے عمائدین نے ڈی سی لوئر چترال حسن عابد سے ملاقات کی۔ صدر اسماعیلی کونسل برائے لوئر چترال نے اسماعیلی کمیونٹی کی جانب سے پاکستان میں 2022 کے اختتام سے پہلے 10 لاکھ پودے لگانے کے پروگرام سے ڈی سی لوئر چترال حسن عابد کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں ڈی سی کو اسماعیلی سوک کی جانب سے جاری ”درخت سے حیات“ اور ”صاف خوشحال پاکستان“ مہمات کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہ کیا گیا یہ سرگرمیاں اسماعیلی سوک کی زیرنگرانی اس سال کے شروع سے جاری ہیں۔


ڈی سی حسن عابد نے اسماعیلی کمیونٹی کے جذبہ خدمت اور آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے چترال کے لوگوں کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے انجام دیئے گئے خدمات کو سراہااور اس امید کا اظہار کیا کہ اے کے ڈی این کے تمام ادارے علاقے میں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے اپنے مشن کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ضلع کے لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کے لئے تمام مخیر افراد اور اداروں کے ساتھ اپنا بھر پور تعاؤن جاری رکھیں گے۔میٹنگ کے اختتام پر پریذیڈنٹ اسماعیلی کونسل برائے لوئر چترال نے ڈی سی کواسماعیلی سوک کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کیا۔


یاد رہے کہ اسماعیلی سوک ایک بین الاقوامی پروگرام ہے جس کے ذریعے شیعہ اسماعیلی مسلم کمیونٹی متحد ہو کر انسانیت کی خدمت کرتی ہے جو کہ صدیوں پرانی اسماعیلی روایات میں شامل ہے۔ خصوصاً ایسے لوگوں کی معیار زندگی کو اس پروگرام کے ذریعے بہتر بنانے کی کوشش کی جاتی ہے جو اسماعیلی کمیونٹی کے ساتھ رہتے ہیں خواہ ان کا تعلق کسی بھی عقیدے اور نظریے سے ہو۔ یہ خدمت ایک ذمہ دار شہری کے اخلاقیات کی عکاسی کرتی ہے جو اسلام کی بنیادی خدمت، امن، ہمدردی اور کمزوروں کی دیکھ بھال کے اقدار کی مثال ہیں۔


گلوبل اسماعیلی سوک ڈے کے موقع پر دنیا بھر میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں 20 ہزار سے زائد رضاکار مختلف ممالک میں ایک لاکھ گھنٹے سے زیادہ رضاکارانہ خدمات انجام دیں گے۔ پاکستان میں شجر کاری مہم، صفائی مہم اور نوجوانوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی ان سرگرمیوں میں شامل ہیں۔

chitraltimes president ismaili council chitral met DC lower 5
chitraltimes president ismaili council chitral met DC lower 3 1
chitraltimes president ismaili council chitral met DC lower 4 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
52771