The Voice of Chitral since 2004
Monday, 4 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) لویر اور اپر چترال کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) لویر اور اپر چترال کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) لویر چترال نے سرکاری ملازمین کے تفاوت یعنی ڈسپریٹی الاونس میں 15فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے 30فیصد کرنے کا مطالبہ کیا اور ساتھ پنشن اصلاحات کو بھی انتہائی ناانصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے اور پرائیویٹائزیشن کو بھی مسترد کردیا۔ منگل کے روز چترال میں تمام سرکاری ملازمین نے ہسپتال روڈ پر ایک احتجاجی جلسہ منعقد کرکے حکومت پر واضح کردیاکہ سرکاری ملازمین حکومت کی ان ظالمانہ فیصلوں کو کبھی بھی قبول نہیں کریں گے جوکہ ان کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔

اجلاس سے اگیگا کے رہنماؤں ضیاء الرحمن، زاہد عالم، مولانا سفیر اللہ، وقار احمد، نثار احمد، مولانا محمدقاسم، اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی ایماء پر ملازمین کے سینوں پر خنجر گھونپنے کا قبیح عمل روک دیا جائے ورنہ ملازمین دمادم مست قلندر پرمجبور ہوں گے۔ اس موقع پر مقررین نے سرکاری ہسپتالوں میں قائم لیبارٹریوں میں ملازمین کے شئیر ز یکسر ختم کرنے کی بھی مذمت کرتے ہوئے اسے ملازم کش عمل قراردیا اور مطالبہ کیاکہ اسے دوبارہ اور فی الفور بحال کیاجائے۔

دریں اثنا آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ضلع اپر چترال کے زیر اہتمام اپر چترال کے تمام سرکاری ملازمین کا بھرپور احتجاجی مظاہرہ چرمین اگیگا  عبدالجاوید خان   کی زیر صدارت پریس کلب ہیڈ کوارٹر بونی اپر چترال میں منعقد ہوا
احتجاجی مظاہرے میں اپر چترال کے سرکاری ملازمین بڑی تعداد میں شریک ہوئے

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اپرچترال کے قائدین اور تمام تنظیموں کے ذمہ داران نے مظاہرین سے خطاب کیا اور حسب ذیل قرارداد منظور کئے

(1)سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کے نجکاری کسی صورت میں قابل قبول نہیں
(2)پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کا معاشی نامنظور
(3)ایڈہاک اساتذہ کرام اور کلاس فور ملازمین کی فوری مستقلی
(4)تمام کیڈر کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن
(5)مرکزی حکومت کی طرح 30فیصد ڈی آر اے دیا جائے

اگر  مطالبات منظور نہیں ہوئے تو تمام سرکاری ملازمین قلم چھوڑ،کام چھوڑ ہڑتال کرنے کے ساتھ ساتھ 08 جنوری کو صوبائی اسمبلی کے سامنے بھر پور دھرنا دیا جائیگا جوکہ مطالبات کے حصول تک جاری رہیگا

chitraltimes agega protest chitral 2

chitraltimes agega protest chitral lower

chitraltimes agega upper chitral protest 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
116871

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس یعنی اگیگا کی کال پر لویر اور اپر چترال میں سرکاری ملازمین کا احتجاجی جلسہ 

Posted on

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس یعنی اگیگا کی کال پر لویر اور اپر چترال میں سرکاری ملازمین کا احتجاجی جلسہ

چترال (نمایندہ چترال ٹائمز )آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس یعنی اگیگا کی کال پر لویر اور اپر چترال میں تمام سرکاری دفاتر جزوی طور پر بند رہے جن میں سکول بھی شامل ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی اس تنظیم کے زیر اہتمام سکول روڈ میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں مقرریں صدر اگیگا ضیاء الرحمن اور دیگر رہنما وقار احمد،سعود آزاد قشقاری، زاہد عالم، نثار احمد، نوید اقبال،سمیع الدین، ہدایت الرحمن، امتیاز الدین، مولانا یوسف، مولانا محمد قاسم، شہباز علی شاہ اور دوسروں نے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سرکاری ملازمین کے منہ سے نوالہ چھیننے کی ظالمانہ پالیسی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی ٹیکس کا حجم 384ارب روپے سالانہ جبکہ سرمایہ داروں سے صرف 60ارب روپے حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات پرشدید افسوس کا اظہارکیاکہ صوبائی حکومت کے مشیر خزانہ اپنے 8مئی کے وعدے سے یو ٹرن لے لیا اور سرکاری ملازمین کے حق پر ڈاکہ ڈالا۔ انہوں نے مختلف محکمہ جات اور اداروں کے ملازمین کے تنخواہوں اور مراعات میں تفاوت کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہاکہ آئین پاکستان میں اس کی اجازت ہر گزنہیں ہے اور ڈی آر اے کو سو فیصد تک لے جانا ان کا ہدف ہے۔ انہوں نے مطالبات منظور نہ ہونے پر 23جون کو سرکاری دفاتر کی مکمل تالہ بندی اور قلم چھوڑہڑتال کا اعلان کیا۔

اسی طرح اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور صوبائی حکومت کی بجٹ کو یکسر مسترد کردیا گیا۔آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ضلع اپر چترال کے زیر اہتمام اپر چترال کے تمام سرکاری ملازمین کا بھرپور احتجاجی مظاہرہ چرمین اگیگا عبدالجاوید خان کی قیادت مین ہیڈ کوارٹر بونی میں منعقد ہوا

احتجاجی مظاہرے میں اپر چترال کے سرکاری ملازمین بڑی تعداد میں شریک ہوئے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اپرچترال کے قائدین اور تمام تنظیموں کے ذمہ داران نے مظاہرین سے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں صوبائی حکومت کے حالیہ بجٹ کو یکسر مسترد کیا اور حسب ذیل قرارداد منظور کئے
صوبائی حکومت کے حالیہ بجٹ کو مکمل مسترد کرتے ہیں اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت کے طرز پر 30فیصد ڈسپرنٹی الاونس رنیک بیسک پر دیا جائے

اگر ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوئے تو تمام سرکاری ملازمین قلم چھوڑ،کام چھوڑ ہڑتال کرنے کے ساتھ ساتھ 25جون کو صوبائی اسمبلی کے سامنے بھر پور دھرنا دیا جائیگا جوکہ مطالبات کے حصول تک جاری رہیگا ۔

chitraltimes employees protest against current budget allocation AGEGA 8

chitraltimes employees protest against current budget allocation AGEGA 6

chitraltimes employees protest against current budget allocation AGEGA 5

chitraltimes employees protest against current budget allocation AGEGA 1

chitraltimes employees protest against current budget allocation AGEGA 2

chitraltimes employees protest against current budget allocation AGEGA 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
111075

ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم نہ کرنے  کے خلاف آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا چترال پریس کلب کے سامنے  احتجاجی مظاہرہ

ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم نہ کرنے  کے خلاف آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) لویر چترال کے زیر اہتمام  چترال پریس کلب کے سامنے  احتجاجی مظاہرہ

چترال (نما یندہ چترال ٹائمز) ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم نہ کرنے کی صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) لویر چترال کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا جوکہ چترال پریس کلب میں احتجاجی مظاہر ے کے بعد احتتام پذیر ہوا جس سے اگیگا کے صدر امیر الملک، کالج ٹیچرز ایسوسی ایش کے صدر نوید اقبال، آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نثار احمد، آل پرائمری ٹیچرز کے ضیاء الرحمن، یونین کونسل سیکرٹریز ایسوسی ایشن کے آفتاب عالم، آل کلاس فورکے محمد قاسم، کلاس فور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے الیاس احمد، آل پرامیڈیکس ضلع لویر چترال کے صدر جمال الدین، آل پرامیڈیکس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے وقار احمد، پی ڈبلیوڈی لیبر یونین کے شکیل احمد اور دوسروں نے خطاب کیا۔ انہوں نے صوبائی حکومت کے فیصلے کو ظالمانہ اور ملازم کش قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا اور مطالبہ منظور نہ ہونے پر بنی گالہ میں دھرنا دینے اور پہیہ جام ہڑتال کرنے کی دھمکی دے دی۔ منگل کے روز صوبائی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں تمام سرکاری ملازمین نے علامتی ہڑتال کیا۔

دریں اثنا اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں بھی اگیگا کے زیراہتمام ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے سڑک کیی گھنٹوں بند رہی ۔عام مسافروں کے ساتھ ہسپتال جانے والوں اور طلبا وطالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

chitraltimes all govt employees protest chitral press club 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62950