Chitral Times

آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ کے زیر انتظام کھوت میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل، آغاخان کونسل برائے پاکستان  کے صدرنے افتتاح کیا

Posted on

آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ کے زیر انتظام کھوت میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل، آغاخان کونسل برائے پاکستان  کے صدرنے حافظ شیر علی افتتاح کیا

 صاف پانی کی سہولت سے  1,000سے زائدباشندوں کو فائدہ پہنچے گا

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک(AKDN)کے ادارے، دی آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ(AKAH,P)نے اپر چترال کے گاؤں کھوت(Khot)میں صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل کیا ہے جس سے 265 گھروں کو صاف پانی سہولت میسر آئے گی۔یہ پراجیکٹ اْن 500سے زائد منصوبوں کے علاوہ ہے جو آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ نے پاکستان میں تباہی کے شکار پہاڑی علاقوں میں قائم کیے ہیں اور جن کی وجہ سے پانچ لاکھ سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی میسرہورہا ہے۔

افتتاحی تقریب میں، آغاخان کونسل برائے پاکستان  کے صدر حافظ شیر علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چترال کی ضلعی انتظامیہ کے سربراہان،AKAH کے ریجنل پروگرام منیجر، سینئر انتظامیہ، آغا خان ریجنل اور لوکل کونسلات کی قیادت اور کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
کھوت ایک بلند، دشوار اور دور دراز علاقے میں واقع ایک گاؤں ہے جہاں تک رسائی  میں نہ صرف انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ صحت کی سہولتوں تک رسائی بھی انتہائی مشکل ہے۔ آلودہ پانی   اس گاؤں میں بیماریوں کی بنیادی وجوہات میں سے ہیں جن کے باعث صحت کی ہنگامی صورت حال پیدا ہو تی ہے۔ خواتین اور بچے  اپنے گھروں سے دورچشموں سے پانی لاتے تھے اور اس دوران  اْنھیں، اس دشوار خطے میں،زخمی ہونے کا خطرہ لاحق رہتا تھا۔

قدرتی ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے مقامی کمیونٹی کی مدد سے، آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ، پاکستان نے مذکورہ گاؤں کے لئے چودہ ہزار فٹ بلندی پرموجودچشمے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجس میں اسٹوریج ٹینکس، چینلز، پائپ لائن اور ٹیپ اسٹینڈز وغیرہ شامل ہیں۔ اس طرح، کھوت کے 1,000 سے زائد باشندوں کو، اْن کے گھروں پر،اورشدید موسمی حالات میں بھی، سال بھر، پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل ہوگی۔

پانی کی سکیم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر حافظ شیر علی نے مستحکم  وسائل کے ذریعے بنیادی ضروریات جیسے صاف پانیکے فراہمی کی اہمیت کو اجاگر کیا جس میں کمیونٹی کی شرکت مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔اْنھوں نے کہا:”ترقیاتی کاموں کے بارے میں AKDN کے  نقطہ نظر کے مطابق ایسے نظاموں کی تیاری، آپریشنز اور دیکھ بھال میں کمیونٹیز بھی شامل ہیں۔“

پاکستان سمیت دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلوں سے پیدا ہونے والے خطرات کا زیادہ سامنا ہے جس میں صحت و صفائی اور نکاسی آب کے ناقص نظاموں اور غیر مناسب بندوبست کے باعث پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خطرات بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ اور پاکستانی حکام کے مطابق، ملک بھر میں 30سے 40 فیصد بیماریوں اور اموات کا تعلق آلودہ پانی سے ہے۔

صدر ریجنل کونسل اپر چترال امیتاز عالم نے علاقے کے لوگوں کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بھی دنیا کے ان دس فیصد افراد میں شامل ہوگئے ہیں جنہیں پینے کا صاف پانی میسر ہے۔

آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ کی ریجنل پروگرام منیجر امیر محمد کمیونٹی کی شرکت کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ ”ایک کمیونٹی کے طور پر آپ سب کو، سال بھر، صاف پانی سے مستفید ہوتے رہنے کے لیے، اِس کی دیکھ بھال میں اور بھی زیادہ دلچسپی لینے کی ضرورت ہے۔ اس سے صحت کی صورتحال کو بہتر بنانے اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔“

chitraltimes akah water supply scheme khot inaguration 1

chitraltimes akah water supply scheme khot inaguration 5

chitraltimes akah water supply scheme khot inaguration 2 chitraltimes akah water supply scheme khot inaguration 3 chitraltimes akah water supply scheme khot inaguration 4

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62639

آغا خان ایجوکیشن سروس جی بی میں سالانہ امتحانات میں طلبہ کی شاندار کامیابی پر تقریب کا انعقاد

آغا خان ایجوکیشن سروس جی بی میں سالانہ امتحانات میں طلبہ کی شاندار کامیابی پر تقریب کا انعقاد

گلگت( نمائندہ چترال ٹائمز) یوم اساتذہ کے موقع پرپوری دنیا کی طرح آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان ، گلگت بلتستان میں بھی یہ دن جوش و خروش سے منایا گیا ۔آج کے اس دن کو تمام اساتذہ نے مل کر حالیہ بورڈ امتحانات میں امتیازی نمبر لینے والے طلبہ کے نام کرتے ہوئے اُن کی شاندرا کامیابی کو سراہنے کےلئےایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا ۔ جس میں ادارہ ہذا کے زیر انتظام چلنے والے آغا خان سکول ، آغا خان ڈائمنڈ جوبلی سکول اور آغا خان ہائیر سیکنڈری سکولوں کی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی جماعتوں کےسالانہ امتحانات برائے 2021 – 2022 زیر انعقاد قراقرم انٹر نشنل یونیورسٹی امتحانی بورڈ اور آغا خان یونیورسٹی امتحانی بورڈ میں کلی طور پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا ۔

اس موقعے پر گلگت بلتسان کے آغاخان ایجوکیشن سروس کے زیر نگرانی مصروف علم اُن تمام سکولوں کے طلبہ اور اُن کے والدین کو مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے مذکورہ امتحانات میں ششاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔

chitraltimes akesp gilgit baltistan teachers day 2


اس پروگرام کے صدر تقریب اسماعیلی ریجنل کونسل ہنزہ کرنل ( ریٹائرڈ) امتیاز الحق تھے جبکہ مہمان خصوصی اسماعیلی ریجنل کونسل کراچی کےعارف سچوانی تھے۔ دیگر مہمانوں میں سکریٹری ٹو گورنر گلگت بلتستان راجہ فصل خالق ، سکریٹری برائے خوراک مومن جان ، صدر اسماعیلی ریجنل کونسل اشکومن پنیال ، صدر اسماعیلی ریجنل کونسل گوپس یاسین ، صدر اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت ، وزیر فدا علی ایثار کے علاوہ جنرل منیجر آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان ( گللگت بلتستان و چترال ) بریگیڈئیر ( ر) خوش محمد خان، آغا خان ایجوکیشن گلگت آفس کے اہل کاروں کے علاوہ اساتذہ اور سکول لیڈر شب کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پرجنرل منیجر ادارہ ہذا نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں علم کی روشنی پھیلانے میں آغا خان ایجوکیشن سروس کی خدمات کو ایک صدی پر محیط علمی تاریخ کا سنہر اباب قرار دیتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں گزشتہ 7 عشروں سے یہاں کے دور افتادہ علاقوں کے نونہالوں کو زمانے کے جدید تقاضوں کے مطابق اعلٰی اور معیاری تعلیم کی رسائی میں ادارہ ہذا کا کر دار ہمیشہ سے مثالی رہا ہے ۔ انہوں نے ہز ہائنس کے ایک قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے میدان میں معلوم چیزوں پر وقت صرف کرنا تعلیم کا مقصد ہر گزنہیں ہے بلکہ تعلیم کا اصل مقصد طلبہ کے ذہنوں میں پوشیدہ چیزوں کی کھوج بین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے ۔ ہز ہائنس کے اس فکر انگیز خیال کی روشنی میں ادارہ ہذا طلبہ کو تحقیقی نظام ِتعلم سے گزار کر اُنہیں دنیا کو مستقبل میں پیش آنے والے چیلنجوں کے لئے تیار کرنے میں کوشاں ہے ۔ اس مقصد کے حصول کےلئے ادارہ بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت ( Early childhood Education ) اور اساتذہ کی تربیت پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کر رہی ہے جس میں طلبہ کے لیے سیکھنے سے متعلق بہترین علمی مواد کی فراہمی ، جدید طریقہ تدریس کےلئے موزوں کمرہ جماعت اور قومی نصاب کو اُس کی اصل روح کے ساتھ پڑھانے کی کوشش شامل ہے ۔ تدریسی سرگرمیوں میں (Personal, Intellectual, Social and Moral development) کو متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے طلبہ میں خود اعتمادی ، دانشماندانہ سوچ ، سماجی اور اخلاقی اقدار کی تربیت دی جاتی ہے تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی بہترین نہج پر اعلی ٰ اخلاقی تربیت بھی ہو سکے

chitraltimes akesp gilgit baltistan teachers day 1

۔
عالمی وبأ کی وجہ سے جہاں زندگی تمام شعبے متاثر ہوئے وہاں اس کا سب سے مہلک اثر تعلیم پر پڑا لیکن اللہ کے فضل و کرم سے آغا خان ایجوکیشن سروس نے اپنے طلبہ کے تعلیمی سفر کو بغیر کسی خلل کے جاری رکھنے کے ضمن میں ایک ایسا تدریسی و مطالعاتی پیکیج متعارف کرایا کہ جس کے ذریعے سلیبس میں شامل تمام موضوعات کے احاطے کےلئے حرکی اسباق ریکارڈ کرواکے طلبا کے گھروں تک پہنچائے گیے اور دوسری طرف گوگل کلاسوں کا اجرأ عمل میں لایا گیا تاکہ طلبہ وبأ کے مضر اثرات سے محفوظ رہتے ہوئے اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں ۔ آج ہمارے طلبہ نے وبائی صورت حال کے باوجود اپنی پڑھائی میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا اور دونوں بورڈ ز ، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی امتحانی بور اور آغا خان یونیورسٹی امتحانی بورڈ میں امتیازی نمبروں سے سالانہ امتحان پاس کرنے کا اعزاز حاصل کیا جو کہ قابل ہزار تحسین ہے ۔


جنرل منیجر کی تقریر کے بعد دونوں بورڈز میں امتیازی نمبروں سے سالانہ امتحان پاس کرنے والے طلبا و طالبات میں تقسیم انعامات کا سلسلہ جاری رہا ۔ سرکاری وغیر سرکاری محکموں کے علمداروں نے طلبہ اور متعلقہ سکولوں کے اساتذہ میں تعریفی شیلڈز، اسناد اور انعامات تقسیم کیے ۔ اس رنگا رنگ تقریب میں ڈائمنڈ جوبلی ہائی سکول سونی کوٹ کی طالبات نے ملی اور قومی نغمے گا کر محفل لطف بخشا ۔اس کے بعد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے معروف دینی عالم ، ادیب ، مفکر اور شاعر جناب فدا علی ایثارؔ نے آغا خان ایجوکیشن سروس کے مونوگرام ” اقرا” سے اپنی گفتگو کا آغاز کیا اور سیکھنے سیکھانے کے عمل کو پیشۂ پیغمبری پر منتج کرتے ہوئے علاقے میں سکولوں کے جال بجھانے کے ضمن میں ہس ہائنس کی خد مات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اسکے بعد صدر ریجنل کونسل کراچی عارف سچوانی نے شرکا ٔ سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کی شاندار کامیابی پر طلبہ اور والدین کو مبارکباد پیش کی اور اساتذہ کی کاوشوں کی تعریف کی ۔

chitraltimes akesp gilgit baltistan teachers day 3


تقریب کے آخر میں امتیاز الحق ( کرنل ریٹائرڈ) نے اپنے صدارتی خطبے میں طلبہ اور اُن کے والدین کو مباکباد پیش کرتے ہوئے آغا خان ایجوکیشن سروس کی اعلیٰ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایک ایسے مشکل دور سے گزر رہے ہیں کہ جہاں ایک بہترین معیاری تعلیم کے بغیر زندگی گزرانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے ۔ لہذا ہمارے طلبہ کو چاہیے کہ اپنے آپ کو آنے والے دور کےلئے تیار کرنے کے ضمن میں سخت محنت کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ طلبہ جن کے نمبر تسلی بخش نہیں ہیں ، سوچتے ہوں گے کہ وہ نا قابل ہیں ۔ ایسا ہر گز نہیں ہے کیوں کہ اللہ نے ہر انسان کو الگ قابلیت سے نوازا ہے لہذا اپنی قابلیت کو سمجھ کر اور اُسے اجاگر کرتے ہوئے کام کرنے والا ہر آدمی اپنے کام میں یکتا ہو سکتا ہے البتہ ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ میں سے ہر ایک اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرے ۔ آپ کے سامنے میڈیکل اور انجنئرنگ کے علاوہ بے شمار شعبہ جات ایسے ہیں جن میں جاکر محنت کرنے سے آپ دنیا میں نام پیدا کر سکتے ہیں ۔ اُنہوں نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اگر معیاری تعلیم کے خواہاں ہیں تو اپنے بچوں کو مستند تعلیمی اداروں کی تعلیم سے مستفید کرائیں ۔
تقریب کے اختتام پر سنئیر منیجر جہانگیر خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ کے ساتھ ایک فوٹو سیشن کے ساتھ یہ رنگا رنگ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔

chitraltimes akesp GB students distictions
chitraltimes akesp GB students distictions 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
53224

آغا خان ڈائمنڈ جوبلی سکول علی آباد میں یوم دفاع کی تقریب

گلگت ( نمائندہ چترال ٹائمز)  پاکستان کے دوسرے تمام شہروں کی طرح گلگت مکے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں میں  یوم دفاع  کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ آغا خان ڈائمنڈ جوبلی سکول  علی آباد ہنزہ میں یہ تقریب  کچھ اس دھج سے منائی گئی کہ  6 ستمبر ، 1965 کی جنگ میں افواج پاکستان کے  تا ریخی کردار پر طلبہ کی طرف سے پیش ہونے والے ہونے والے اسٹیج ڈراموں سے تقریب میں موجود اساتذہ  اور طلبہ کی آنکھیں نم ناک ہوئیں ۔ سکول  ہذا  میں پری پرائمری سے لیکر  جماعت نہم تک طلبا و طالبات کی بڑی تعداد (  286  ) نے پروگرام میں شرکت کی ۔

اس رنگا رنگ پروگرام میں  میجر عزیز بھٹی ( نشان حیدر ) اور  (شہید ) ایم ایم عالم کے کرداروں کو  نئی نسل کے لئے سبق آموز  مثال بنا کر پیش کیا گیا ۔ اس جنگ میں بی آر بی نہر کا منظر اور میجر عزیز بھٹی  شہید ( نشان حیدر ) کی قیادت میں  اپنے جسموں کے ساتھ  بم باندھ  کے  قوم کی عزت و آبرو کی خاطر   اپنی جانوں کا نذرانہ  پیش کرنے والے سپاہیوں کی  ہمت  مردانہ دیکھ کر تقریب میں شامل تمام حاضرین پر ایک عجیب سی کیفیت طاری ہو گئی  ۔تقریب میں موجود  کچھ طلبا جوش میں آکر  بے ساختہ  طور پر پاکستان زندہ باد اور  پاک آرمی پائندہ  باد کے فلک شگاف نعروں سے پاک آرمی کو  خراج تحسین پیش کی ۔ یہ منظر دیکھ کر کئی ایک طلبہ  جذباتی ہوئے  لیکن ایک چھوٹی سی بچی اپنے فوجی بھائیوں کی قربانیوں پر زارو قطار آنسو بہاتی رہی ۔ تقریب کے آخر میں  طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے سکول کی پرنسپل محترمہ  ارم جان نے 6 ستمبر کے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کی  قربانیوں کو پاکستانی قوم کے لئے  مشغل راہ قرار دیا ۔ آخر  میں  قومی ترانہ اور  پاک فوج  زندہ باد کے  نعروں سے  یہ شاندار تقریب اپنے اختام کو پہنچی۔

Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
52140