Chitral Times

آزادی مارچ کے دوران شہید ہونے والے کارکنوں کے قتل کی ایف آئی آر امپورٹڈ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف درج کرائی جائے گی۔ وزیراعلیِ 

آزادی مارچ  کے دوران شہید ہونے والے کارکنوں کے قتل کی ایف آئی آر امپورٹڈ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف درج کرائی جائے گی۔ وزیراعلیِ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے دوران شہید ہونے والے کارکنوں کے قتل کی ایف آئی آر امپورٹڈ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف درج کرائی جائے گی ،مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر بدترین تشدد کیا گیا اور ہم اس تشدد کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے ۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاﷲ نے میرے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے ،ان کے قلم میں جتنا زور ہے میرے خلاف استعمال کرے ،ہم حقیقی آزادی کی جنگ سے کسی صورت پیچھے ہٹنے والے نہیں۔ ہمارے لیڈر عمران خان دوبارہ جب کال دیں گے تو اس سے زیادہ تعدادمیں عوام نکلیں گے اور ہم انشاءاﷲ ملک کی حقیقی آزادی کی جنگ جیت کر رہیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ہفتہ کے روز ضلع سوات کے علاقے کالام میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ امپورٹڈ حکومت کی طرف سے بہیمانہ تشدد اور رکاوٹوں کے باوجود بڑی تعداد میں اسلام آباد پہنچنے پر ملک بھر کے عوام کے مشکور ہیں کہ اُنہوںنے عمران خان کی کال پر اسلام آباد کا رُخ کیا اور حقیقی آزادی کی جنگ میں اپنا کردار ادا کیا ۔ اُنہوںنے کہاکہ ہمارے پرامن کارکنوں پر جو تشدد ہوا اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت نے پٹرو ل اور آٹے کی قیمتیں بڑھا کر عوام کی مشکلات میں مزیداضافہ کر دیا ۔ ان کے پاس نہ تو کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی کوئی منصوبہ ۔ یہ اقتدار میں صرف اپنے کیسز ختم کروانے کیلئے آئے ہیں ۔ امپورٹڈ حکومت نے نیب کے قوانین میں ترامیم کیں تاکہ کوئی ان کی چوری نہ پکڑ سکے اور وہ ملک کو لوٹتے رہیں۔ محمود خان کا کہناتھا کہ عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا جو حق دیا تھا وہ اس امپورٹڈ حکومت نے اُن سے چھین لیا ہے۔یہ ملک کو تاریکی کی طرف دھکیلنے آئے ہیں اور ان کی موجودہ کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں اور بہت جلد اقتدار سے ان کا صفایہ ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پختون قوم کبھی کسی کی غلامی قبول نہیں کرتی اور ہم اس ملک کو امریکہ کی غلامی سے نجات دلا کر رہیں گے ۔

وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہاکہ کالام میں مختلف شعبوںمیں اربوں روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور کالام گبرال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ علاقے کی ترقی و خوشحالی میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔ اُنہوںنے کہاکہ پہلے مرحلے میں تقریباً4 ارب روپے کی لاگت سے سٹاف کالونی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے اور بہت جلد دوسرے مرحلے میں پاور سٹیشن کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گاجو 36 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ منصوبے کے تحت علاقے کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایک ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ محمود خان نے کہاکہ بین الاقوامی معیار کا کالام کرکٹ اسٹیڈیم کا منصوبہ علاقے کی ترقی کیلئے ایک اور اہم منصوبہ ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ کالام سیاحت کے فروغ کیلئے ایک بہترین جگہ ہے اور صوبائی حکومت کالام میںسیاحت کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات اُٹھارہی ہے ۔

اُنہوں نے کہاکہ مہو ڈنڈ روڈ کا ٹینڈر ہو چکا ہے اور بہت جلد منصوبے پر عملی کام کا آغاز کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ کالام کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے میں مقامی لوگ اپنا کردار ادا کریں اور کالام میں جو بھی ترقیاتی کام ہوں گے وہ مقامی لوگوں کی مشاورت سے ہوں گے ۔ اُنہوںنے واضح کیا کہ کالام میں پہاڑوں اوردرختوں کی غیرقانونی کٹائی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے کالام میںمتعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جن میں 88 میگاواٹ کالام گبرال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی رہائشی کالونی اور شاہی کرکٹ ا سٹیڈیم کالام شامل ہیں۔ یہ منصوبے بالترتیب تقریباً چار ارب روپے اور2.8 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے سکولوں کو شمسی توانائی کی فراہمی کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا ۔

منصوبے کے تحت صوبہ بھر میں آٹھ ہزار سکولوں کو شمسی توانائی فراہم کی گئی ہے اور یہ منصوبہ ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے مساجد کو شمسی توانائی فراہم کرنے کا بھی افتتاح کیا ۔ منصوبے کے تحت صوبے میں چار ہزار مساجد کو شمسی توانائی پر منتقل کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کالام میں انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس اورسڑکوں او رپلوں کی تعمیر کے متعدد منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔ بعدازاں وزیراعلیٰ نے بحرین کا بھی دورہ کیا جہاں اُنہوںنے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ۔ ان منصوبوں میں تیرات ماڈل سکول ، گورنمنٹ ہائی سکول قندیل ، گورنمنٹ ہائی سکول گور نئی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے بحرین میں سات آر سی سی پلوں کا افتتاح کیا جن میں آئین پل ، دارولئی پل اور دیگر شامل ہیں۔

chitraltimes chief minister kpk mahmood performing ground breaking of colony kalam Gabral hydropower

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61701

آزادی مارچ کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے اہتمام چترال میں جلسہ 

آزادی مارچ کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے اہتمام چترال میں جلسہ

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) آزادی مارچ کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف تحصیل چترال کے زیر اہتمام تحصیل ناظم شہزادہ آمان الرحمن کی کال پر چترال شہر میں اتالیق پل پر جلسے کا انعقاد کیا گیا ، جلسے سے وزیراعلیِ کے معاون خصوصی وزیرزادہ، سینیر رہنما عبد الطیف، تحصیل ناظمین شہزادہ امان الرحمن ، میر جمشید الدین ، سینیررہنما اسرار صبور، حاجی گل نواز ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی سیٹ پر حالیہ بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے تحصیل چیرمین تورکہو موڑکہو میر جمشیدالدین ، چیرمین تحصیل کونسل چترال شہزادہ آمان الرحمن ، سابق صدر تحریک انصاف چترال عبداللطیف اور اسرار صبور نے کہا ۔ کہ اس جلسے کا مقصد قائد پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے دی جانے والی کال پر مارچ کیلئے تیاری کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا ۔ کہ عمران خان پاکستانی قوم کو امریکہ کی غلامی سے نکال کر ایک آزاد اور خود مختار ملک کی حیثیت سے جینے اور امریک کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف عوام کو متحد کرنے کیلئے بر سر یکار ہے۔ تاکہ پاکستان کے عوام وقار و عزت کے ساتھ زندگی بسر کرنے کے قابل ہو سکیں ۔انہوں نے کہا ۔ کہ عمران خان پوری ملت اسلامیہ کی جنگ لڑ رہےہیں۔ اور پوری دنیا کے اسلامی ممالک کی نظر عمران خان پر ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عمران خان کی طرف سے امریکہ کو افغانستان کی جنگ میں70 ہزار پاکستانی شہریوں 6 ہزار پاکستانی فوجی جوانوں کی شہادت اور ڈیڑھ ارب ڈالرپاکستانی معیشت کے نقصان کا ذمہ دار 8 قرار دینے کے بعد اس کے خلاف سازش کی گئی ۔ اور اسے اقتدار سے ہٹایا گیا۔ جس کی سازش امریکہ میں تیار کی گئی ۔انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکہ کی مداخلت ہم کب تک برداشت کریں گے ۔ ہم ایک آزاد قوم ہیں ۔ اس آزادی کو سلب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے کہا ۔ کہ عمران خان نے ملک میں 70 سالوں سے گند مچانے والوں کوایک ٹوکرے میں جمع کر دیاہے ۔ اب ان گند کو ٹھکانے لگانے کا وقت آگیاہے ۔

معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نےکامیاب جلسہ منعقد کرنے پرتمام قائدین ، کارکنان اور عوام چترال کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔کہ چترال کے لوگوں کی جم غفیر یہ مطالبہ کرتا ہے کہ جوبائیڈن کے ایما پر سازش کرنے والے ان چوروں کو کسی صورت بیرون ملک بھاگنے نہ دیا جائے ۔ اور انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے ۔انہوں نے کہا ۔ کہ عمران خان کے چترال پر بہت احسانات ہیں ۔ پہلے انہوں نے فوزیہ بی بی کو ریزرو سیٹ پر ایم پی اے بنایا ۔ حالانکہ اس وقت چترال کے لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیا تھا ۔ 2018 میں چترال کے لوگوں نے پھر عمران کے خلاف ووٹ دیا ۔ اس وقت عمران خان نے ایم پی اے کی ریزروسٹ مجھے دی ۔ اور بعد آزان محترمہ فلک ناز کو سینٹ کی سیٹ دے کرایک اور احسان کیا ۔ یہ ان کی چترال کے ساتھ دلی محبت کا واضح ثبوت ہیں ۔ا نہوں نے کہا ۔ کہ عمران خان نے ہمیں دو ضلعے دیے ۔ حالانکہ اس ضلع کے قیام کے مطالبے پر پاکستا ن یپلز پارٹی کے دور حکومت میں چترال کے لوگوں پر لاٹھی چارج کی گئی اور جیلوں میں ڈالا گیا تھا ۔ اسی طرح چترال شندور روڈ کی تعمیر کے حوالے سے بھی اپوزیشن بہت باتیں بنارہا تھا ۔ لیکن اللہ کا شکر ہے۔ کہ آج دس مقامات پر شندور روڈکی تعمیر زور و شور سے جاری ہے ۔انہوں نے کہا ۔ کہ اس وقت مجموعی طور پرپانچ ارب روپےکے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقابلہ کرنا اپوزیشن کے بس کی بات نہیں ہے ۔ 9 عمران خان ک کال پر چترال سے لوگوں کا سمندر اسلام آباد کو بہا لے جائے گا ۔ اور انشااللہ قائد تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ہم امریک کے غلاموں سے نجات حاصل کرکے رہیں جلسے سے پارٹی کے دیگر عہدہ دار نے بھی خطب کیا ۔ جلسے سے پاکستان تحریک انصاف یوتھ کے صدر شفیق الرحمن ، وی سی ناظم سینگور آمین الرحمن ، محمد کریم وی سی چیرمین کریم آباد و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

chitraltimes pti jalsa chitral chowk wazir zada

chitraltimes pti jalsa chitral chowk ataliq azadi march1 chitraltimes pti jalsa chitral chowk ataliq chitraltimes pti jalsa chitral chowk amanur rehman chitraltimes pti jalsa chitral chowk

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
61416