The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال کی طرف سے نانبائیوں کے لئے نئے نرخ نامہ جاری، عوامی حلقوں نے یکسر مسترد کردیا، نظرثانی کا مطالبہ 

ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال کی طرف سے نانبائیوں کے لئے نئے نرخ نامہ جاری، عوامی حلقوں نے یکسر مسترد کردیا، نظرثانی کا مطالبہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے عوامی حلقوں نے روٹی کے بارے میں نئی نرخنامے کو یکسر مسترد کردیا جسے 190گرام اور قیمت 30روپے مقرر کردی گئی ہے۔ بدھ کے روز ایڈیشنل ڈی سی عبدالسلام کے زیر صدار ضلعی پرائس ریویو کمیٹی کے اجلاس میں انتظامیہ کی طرف سے روٹی کی قیمت 200گرام کرنے کی تجویز پیش ہوئی لیکن تجاریونین کے صدر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چارویلو نور احمد خان اور دوسرے تاجر رہنماؤں اورتندور مالکان کی طرف سے اس کی مخالفت میں دلائل سامنے آئے جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں پی ٹی آئی، پی پی پی اور جماعت اسلامی کے نمائندوں اور ڈی ایف سی ارشد حسین کی طرف سے ان کی حمایت پر صدر مجلس نے روٹی کی وزن 190 گرام اور  قیمت    روپے 30مقرر کردی۔

دریں اثناء عوامی حلقوں کے مطابق آٹاکی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50فیصد سے ذیادہ کمی آنے کے باوجود روٹی کی وزن میں صرف 20گرام کا اضافہ کرنا ناقابل قبول ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ گزشتہ سال سے عوام کو ریلیف پہنچانے کے بجائے کاروباری  حلقوں کو نوازنے میں مصروف عمل ہے،

ان کاکہنا ہے کہ گزشتہ سال سردیوں کے شروع ہوتے ہی ضلعی انتظامییہ لوئیر چترال نے سوختنی لکڑی کے نرخ مقرر کرنے کے ساتھ ایک لائحہ عمل طے کیا، جس کے باعث فی من لکڑی جو سات سو پچاس  روپے سے بڑھکر ایک ہزار روپے فی من بکنے لگی ، اسی طرح ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک سے پہلے گوشت کے نرخوں کو تعین کرنے میں ناکام رہی، ، بڑا گوشٹ آٹھ سو روپے فی کلو جبکہ چھوٹا گوشت بارہ سوروپے فی کلو فروخت ہورہے تھے، انتظامیہ کی طرف سے نرخ نامہ جاری کیاگیا جس کو عوامی حلقوں نے مسترد کردیا جبکہ انتظامیہ نے وہی نرخ نامہ واپس لیکر پرانے نرخ نامے پر گوشت بیجنے کی ہدایت کردی مگر مجال ہے کہ ایک قصائی ان کی بات پر عمل کرے جس کے باعث رمضان کے پورے مہینے قصائیوں نے شٹرڈاون ہڑتال کیا اور روزہ دار گوشت کی عدم دستیابی کی وجہ سے مسائل کا شکار رہے ،

عوامی حلقوں نے مذید کہاہے کہ اس بار بھی ضلعی انتظامیہ نانبائیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ اور روٹی کی نرخ تجار یونین کی ایما پر مقرر کردی گئی ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انھوں نے فوری طور پر اس نرخ نامے پر نظرثانی کا مطالبہ کیاہے۔ تاکہ چیزوں کی قیمتیں کم ہونے کافائدہ عوام تک بھی پہنچے۔

chitraltimes rotti new rate nan bai bread rate chitral may25

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
102725

چترال میں انسداد پولیو مہم کا بدست ڈپٹی کمشنر افتتاح، مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، محسن اقبال

Posted on

چترال میں انسداد پولیو مہم کا بدست ڈپٹی کمشنر افتتاح، مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، محسن اقبال

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال نے انسداد پولیو مہم 16 تا 20 دسمبر 2024 کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔یہ اس سال کا اخری مہم ہے، ڈپٹی کمشنر نےمہم کا افتتاح بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلا کر کیا ۔اور والدین سے اپیل کی کہ وہ مہم کے دوران انسداد پولیو ٹیمز کے ساتھ تعاون یقینی بناتے ہوۓ اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز اور محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں پولیو ٹیمز کی پہنچ، سٹاف کی حاضری، اسمبلی میں شرکت، ٹرانزٹ ٹیمز کی مانیٹرنگ، فکسڈ سینٹرز پر ٹیمز کی موجودگی، ٹیمز کوسکیورٹی کی فراہمی، بچوں کی ویکسینیشن،فنگر مارکنگ , ڈور مارکنگ اور شہریوں میں پولیو سے متعلق آگاہی یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹیمز کی جانب سے موصول ہونے والے ڈیٹا کی تصدیق،اور تمام بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنانے کی ہدایات بھی کی۔انھوں نے سختی سے ہدایت کی کہ اس مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، سستی برتنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائیگی۔ انھوں نے کہا کہ پولیو کے اس ناسوز کو ملک اور علاقے کے سے ختم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ ہمارا آئندہ نسل زندگی بھر کی اپاہچ سے بچ سکے۔ لہذا سب کو اپنے حصے کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہوگا۔

chitraltimes dc lower chitral kicked off anti polio campaign 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
96776

پشاور بی آر ٹی سروس کو ضلع نوشہرہ تک توسیع دے دی گئی، وزیراعلیٰ نے سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا 

Posted on

پشاور بی آر ٹی سروس کو ضلع نوشہرہ تک توسیع دے دی گئی، وزیراعلیٰ نے سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا حکومت کے فلیگ شپ منصوبے بی آر ٹی سروس کو ضلع نوشہرہ تک توسیع دے دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے منگل کے روز بی آر ٹی سروس کی نوشہرہ تک توسیع کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ 16 کلومیٹر طویل یہ فیڈر روٹ بی آر ٹی اسٹیشن سردار گڑھی پشاور سے شروع ہوکر پبی بازار (نوشہرہ) تک جاتا ہے جس پر 12 میٹر لمبی چار بسیں چلیں گی جو بیس بیس منٹ کے وقفے سے روانہ ہوں گی۔یہ بسیں صبح ساڑھے چھ بجے سے لیکر شام سات بجے تک چلیں گی۔ اس فیڈر روٹ سے روزانہ کم و بیش چار ہزار مسافر مستفید ہوں گے۔ پبی فیڈرروٹ پر کل 13 بس اسٹاپس ہوں گے جن میں پبی بازار، کاجور، پبی ریلوے اسٹیشن، واپڈا ٹاون،تارو جبہ، ترناب فارم اور دیگر شامل ہیں۔ اس فیڈر روٹ پر سفر کا دورانیہ 40 منٹ ہو گا۔ پبی فیڈر روٹ کے افتتاح سے بی آر ٹی فیڈر روٹس کی تعداد اب 18 ہوگئی۔ اس فیڈر روٹ کے افتتاح سے نوشہرہ اور گردونواح کے عوام کو سفر کی معیاری سہولیات فراہم ہونگی۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوگوں کو صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور رہائش کی معیاری سہولیات فراہم کرنا موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے ایک ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ موجودہ صوبائی حکومت صوبائی دارالحکومت پشاور اور گرد ونواح کے علاقوں کے عوام کو ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے بی آر ٹی سروس کو مرحلہ وار توسیع دے رہی ہے اور پبی فیڈر روٹ کا افتتاح اسی سلسلے کی کڑی ہے، اس سے پہلے ناصر باغ روڈ اورریگی ماڈل ٹاون فیڈر روٹ کا پہلے سے افتتاح کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت رنگ روڈ سمیت دیگر علاقوں تک بھی بی آرٹی کو وسعت دینا چاہتی ہے جن پر ہوم ورک جاری ہے۔ اس کے علاوہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ز میں بھی بی آر ٹی کے طرز پر ٹرانسپورٹ سروس شروع کرنے کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن میاں خلیق الرحمن کے علاوہ اراکین صوبائی اسمبلی اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

chitraltimes cm kp visiting BRT control room peshawar

brt peshawar

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
94647