Chitral Times

چترال پریس کلب کے زیراہتمام خواتین سے متعلق ایشوز کو اجاگر کرنے کیلیے سول میڈیا کے بلاگرز، وی لاگرز، میڈیا پروفیشنلز اور لکھاریوں کی نیٹ ورکنگ کی اختتامی سیشن

Posted on

چترال پریس کلب کے زیراہتمام خواتین سے متعلق ایشوز کو اجاگر کرنے کیلیے سول میڈیا کے بلاگرز، وی لاگرز، میڈیا پروفیشنلز اور لکھاریوں کی نیٹ ورکنگ کی اختتامی سیشن

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) خواتین کی صنفی مساوات کے سلسلے میں آغاخان رورل سپورٹ پروگرام کی کینیڈین گورنمنٹ فنڈڈ پراجیکٹ بیسٹ فار وئیر کے تحت چترال پریس کلب میں انجام پانے والی منصوبے میں سول میڈیا کے بلاگرز، وی لاگرز، میڈیا پروفیشنلز اور لکھاریوں کی نیٹ ورکنگ تکمیل کو پہنچ گئی جس میں خواتین سے متعلق ایشوز کو اجاگر کئے جائیں گے۔ خواتین کی نمائندگی کو سو شل اور دیگر میڈیا میں ذیادہ سے ذیادہ نمائندگی کو یقینی بنانے کی اس پراجیکٹ میں گرم چشمہ، دروش اور چترال ٹاؤن میں کمیونٹی سیشن میں خواتین کی بیان کردہ ایشوز پر ماہرین کی پینل ڈسکشن بھی منعقدہوئے اور خواتین کے چیدہ مسائل میڈیا میں اجاگر کئے جارہے ہیں جبکہ مقامی میڈیا پروفیشنلز کی خواتین کی ایشوز کو ضبط تحریر میں لانے اور اجاگر کرنے کے حوالے سے بھی خصوصی تربیت بھی دی گئی جن میں کالاش ویلی سمیت ضلع لویر چترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا کے بلاگرز اور وی لاگرز کو کنٹنٹ رائٹنگ کی تربیت بھی فراہم کی گئی جن میں خواتین بھی شامل تھے۔

 

اتوار کے دن کی منعقدہ تقریب میں ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیراینڈ ویمن امپاورمنٹ چترال نصرت جبین نے پراجیکٹ کو خواتین کی مسائل کو میڈیا میں لانے اور ان کی امپاورمنٹ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کی اس ترقی یافتہ دور میں چترال کے خواتین کو سوشل اور دیگر میڈیا میں نمائندگی میں اضافہ کرنا ایک ناگزیر ضرورت تھی کیونکہ یہ امرایک حقیقت ہے کہ مسائل سے آگہی اور ان کا اظہار کے بعد ہی حل کرنے کا مرحلہ آتا ہے۔ا نہوں نے کہاکہ چترال میں پڑھے لکھے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور کم پڑھے لکھے یا ان پڑھ خواتین کے مسائل مختلف پہلو رکھتے ہیں جنہیں ان کے ماحول اور پس منظر کے مطابق حل کیا جانا چاہئے اور میڈیا کا اس میں بنیادی اور حساس رول ہے۔ انہوں نے خواتین کی معاشی، سماجی اور سیاسی طور پر بااختیار بنانے میں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کی گزشتہ چار دہائی سالوں کے دوران کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے اس پراجیکٹ کو بھی ان کامیابیوں کی ایک کڑی قرار دے دی۔

 

اس موقع پر صدر محفل اور سابق ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکورنے بھی پراجیکٹ کو بہت ہی اہم قرار دیا اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انسانی حقوق اور خصوصی طور پر حقوق نسواں کے بارے تفصیلات بیان کی اور کہاکہ اگر اسلام کے متعین کردہ حدود میں ہر انسان دوسرے انسان کے حقوق کا خیال رکھے تو اس دنیامیں کسی بھی جنس یا طبقے کی حقوق کی پامالی کا مسئلہ ہی ختم ہوگا۔ صدر، چترال پریس کلب ظہیرالدین نے پراجیکٹ سے متعلق گذشتہ چھ مہینوں کے دوران کی گئی سرگرمیوں اور پروگرامات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ چترال پریس کلب میں اس پراجیکٹ کے تحت قائم ویمن رپورٹنگ سنٹر میں مسائل سے دوچار خواتین کے کئی مسائل ہوچکے ہیں۔

 

اس موقع پر ڈی او ایجوکیشن شاہد حسین،اے ڈی او ایجوکیشن عائشہ بی بی،پروفیسر حسام الدین،معروف سوشل ایکٹیوسٹ فریدہ سلطانہ فری،وقاص محمد ایڈوکیٹ،ہیڈ نرس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال سکینہ بی بی نے بھی اپنے خطاب میں بیسٹ فار وئیر پراجیکٹ کے تحت ہونے والے پروگراموں کو سراہا اور اس امر کا اظہار کیا کہ پراجیکٹ سے حاصل ہونے والی فوائد کو برقرار رکھنیکیلئے اس کا فالو اپ جاری رکھا جائے اور اس سلسلے میں اے کے آر ایس پی اپنا تعاون جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں دوسرے علاقوں کی نسبت خواتین کا زیادہ احترام کیا جاتا ہے لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ خواتین کو صنفی بنیاد پر امتیازات کے مسائل درپیش نہیں ہیں جنہیں آج بھی کئی مسائل کا سامناہے جس کااندازہ خواتین کی بڑھتی ہوئی خود کشی اور اقدام خود کشی سے کی جاسکتی ہے۔

chitraltimes chitral press club organized a seminar on women rights 2 chitraltimes chitral press club organized a seminar on women rights 3

chitraltimes chitral press club organized a seminar on women rights 8 chitraltimes chitral press club organized a seminar on women rights 4 chitraltimes chitral press club organized a seminar on women rights 5 chitraltimes chitral press club organized a seminar on women rights 6 chitraltimes chitral press club organized a seminar on women rights 7

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
72723

چترال پریس کلب اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کےمابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

چترال پریس کلب اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کےمابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) چترال پریس کلب اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے درمیان طے پاجانے والی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) میں خواتین کی صنفی برابری کے سلسلے میں مسائل کو حل کرنے میں دونوں ادارے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ بدھ کے روز ڈسٹرکٹ بار روم میں ہریس کلب کے صدر ظہیر الدین اور بار ایسوسی ایشن کے صدر ظفر حیات ایڈووکیٹ نے ایم او یو پر دستخط کئے۔

 

اس موقع پر معروف سینئر وکیل اور صوبائی بار کونسل کے سابق رکن عبدالولی خان عابد ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ساجد اللہ ایڈووکیٹ اور سینئر صحافی شہریار بیگ بھی موجود تھے۔ ایم او یو کے مطابق پریس کلب میں قائم کی جانے والی ویمن رپورٹنگ ڈیسک میں شکایات درج کرنے والے گھریلو اور صنفی تشدد اور دوسرے مسائل کا شکار خؤاتین کو ریلیف فراہم کرنے میں ضرورت پڑنے پر ڈسٹرکٹ بار قانونی معاونت فراہم کرنے کی حامی بھرلی۔ اسی طرح آواز نسواں کو سوشل اور دوسرے میڈیا پلیٹ فارمز پر زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے میں درپیش قانونی مشکلات کے حل میں وکلاء برادری کی جانب سے مناسب رہنمائی اور مدد فراہم کی جائے گی۔ عبدالولی خان ایڈووکیٹ نے اس ایم او یو کا خیرمقدم کرتے ہوئے وقت کی ضرورت قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس کے نتیجے میں خواتین میں خودکشی کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔

chitraltimes press club and bar association president mou sign1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68354

وزیراعلیٰ محمود خان کا چترال پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

وزیراعلیٰ محمود خان کا چترال پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے چترال پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر سنئیر صحافی ظہیر الدین اور انکی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلی نے وزیر اعلی نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب صدر چترال کی صحافی برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے ، ان کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے اپنی قائدانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

press club
chitral-press-club-new-cabinet-members-group-photo
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57005

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کا چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کا چترال پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) عوامی نیشنل پارٹی چترال نے صوبائی صدر خواتین ونگ خدیجہ چترالی اور ضلعی صدر اے این پی لوئر چترال عیدالحسین کی زیرقیادت ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف اتوار کے روز چترال میں ایک ریلی نکالی ۔ اور پریس کلب چترال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جس میں بڑی تعداد میں اے این پی کے مقامی رہنما اور کارکنان موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خدیجہ سردار ، عیدالحسین ، ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ اور صلاح الدین طوفان نے کہا ۔ کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی بد ترین سلیکٹڈ حکومت ہے۔ جس کی نا اہلی اور کرپشن کی وجہ سے ملک دیوالیہ پن کو شکار ہو چکا ہے ۔ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ۔ بے روز گاری انتہا کو پہنچ گئی ہے ۔ اور نوجوان تعلیمی اسناد لے کر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔ اور غریب طبقہ زندگی کی قید سے آزاد ہونے کیلئے خود کشیاں کر رہےہیں ۔ لیکن نا اہل حکومت اور ان کے سپورٹرز کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی ۔ کیونکہ کرپشن سے تجوریاں بھری جارہی ہیں ۔ جن کی وجہ سے عوام کیلئے سوچنے اور مسائل کم کرنے کے حوالے سے ان کے پاس وقت نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان موجودہ نااہل اور عقل سے عاری افراد پرمشتمل حکومت کی وجہ سے آئی ایم ایف اور دیگر بیرونی قرضوں میں ڈوب گیا ہے ۔ جہاں سے نکلنا مشکل نظر آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی عوام کے ساتھ کئے گئےایک کروڑ نوکریاں نظر آئے ہیں اور نہ پچاس لاکھ گھروں سے کوئی ایک گھر دیکھنا نصیب ہوا ہے ۔ الٹا جن لوگوں کے پاس سایہ تھا ۔ نا اہل حکومت نے ایسے لاکھوں لوگوں کے سر سے چھت اور روزی روٹی بھی چھین لی ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو سانپ سونگھ گیا ہے ۔ اور کوئی بھی اس نا انصافی اور مہنگائی کے خلاف میدان میں آنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔یہ عوامی نیشنل پارٹی ہی ہے ۔ جو اس ظلم اور زیادتی کے خلاف میدان میں اتری ہے ۔ اور عوام کو اس حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے ہمارا بھر پور ساتھ دینا ہو گا ۔

انہوں نے کہا ۔ کہ جن کی بھیساکیوں پر موجودہ حکومت قائم ہوئی ۔ آخر ان لوگوں کی پاکستان کے بائیس کروڑ عوام سے کیا دشمنی تھی ۔ کہ اس نا اہل کا انتخاب کیا ۔ اب تو اس کی ناقص کارکردگی دیکھنے کے بعد تو اس کو چلتا کرنا چاہئیے ۔ تاکہ قوم اور ملک مزید تباہی سے بچ جائے ۔ خدیجہ چترالی نے کہا ۔ کہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر پاکستان کا جو حشرکیا ۔ اب تو لوگ مطالبہ کر رہے ہیں ۔ کہ ہمیں ہمارا پرانا پاکستان ہی واپس کیا جائے۔ جہان نہ اتنی کرپشن ، ظلم ،مہنگائی ، بے روزگاری تھی اور نہ غریب لوگ محروم و مایوس ہو چکے تھے ۔

انہوں نے کہا ۔ کہ اے این پی نے چترال میں اپنے دور حکومت میں اربوں روپے تعلیم ، صحت ، آبپاشی اور آبنوشی سکیموں پر خرچ کی ۔ اور بلا سود قرضے دیے ۔ جن کا دروازہ موجودہ حکومت نے مکمل طور پر بند کر دیا ہے ۔ اور کوئی بھی ایک پراجیکٹ یہاں نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال یونیورسٹی آج بھی اپنی عمارت سے محروم ہے ۔ پرانی عمارت کا رنگ تبدیل کر نے کے سواکچھ بھی نہیں کیا گیا ۔ خدیجہ چترالی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شرکت کرنے پر ضلع تحصیل ویلج قیادت و کارکناں کے جذبے کو سراہا ۔ اور کہا ۔ کہ موجودہ حکومت نے محکمہ ہیلتھ اور ریسکیو 1122 کے ملازمین کی بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی ہے ۔ اورا امیدواروں سے تین تین لاکھ روپے لئے گئےہیں ۔ صدر عید الحسین نے موجودہ حکومت کی طرف سے اپنی نااہلی اور کرپشن چھپانے کیلئے میڈیا پر بے جا پابندیوں کی پر زور مذمت کی اور کہا ۔ کہ اس سلسلے میں ہماری پارٹی صحافت کی آزادی کیلئے صحافیوں کا بھر پور ساتھ دے گی۔

chitraltimes anp chitral protest against price high khadija
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
52589

گورنمنٹ کالجوں کو پرائیویٹائز کرنے کے خلاف تدریسی عملہ کا چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

گورنمنٹ کالجوں کو پرائیویٹائز کرنے کے خلاف تدریسی عملہ کا چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گورنمنٹ کالج چترال، گورنمنٹ کالج بونی اور گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز چترال کے تدریسی اسٹاف نے صوبائی حکومت کی طرف سے پبلک سیکٹر کے کالجوں کو پرائیویٹائز کرنے کے لئے بورڈ آف گورنرز قائم کرنے کے فیصلے کے خلاف پیر کے روزچترال پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیاجوکہ فیصلے کے خلاف نعروں پر مشتمل کتبے اٹھارکھے تھے۔

اس موقع پر لیکچررز کی مقامی تنظیم کے صدر نوید اقبال اور منیجمنٹ سائنسز کی طرف سے عبدالفتاح نے کہاکہ گورنمنٹ کالجز کی کارکردگی میں نمایان اضافہ ہونے،والدین کا ان کالجوں پر اعتماد بڑھ جانے کی وجہ سے میٹرک کے بعد اپنے بچوں اور بچیوں کو یہاں ذیادہ سے ذیادہ تعداد میں داخل کرنے اور یہاں بہترین امتحانی نتائج آنے کے باوجود حکومت نے ان کو پرائیویٹائز کرنے کا عمل شروع کردیا ہے جوکہ انتہائی قابل مذمت قدم ہے جس سے غریبوں پر اعلیٰ تعلیم کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ جہانزیب کالج سیدوشریف میں بورڈ آف گورنرز قائم کرکے اس عمل کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں فنانس اور اکیڈیمک میں خود مختاری دی جائے گی اور کالجوں کو اپنے اخراجات خود ہی پیدا کرنے کے لئے طلباء وطالبات پر فیسوں کا ناجائز بوجھ ڈالنا پڑے گا۔انہو ں نے مثال دیتے ہوئے کہاکہ اس وقت بی۔ ایس پروگرام میں ایک سیمسٹر میں ڈھائی ہزار روپے لئے جاتے ہیں جوکہ پرائیویٹائز ہونے کے بعد 70ہزار روپے تک بڑھ سکتی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہاکہ جہانزیب کالج کو پرائیویٹائز کرنے کا مقصد اس کے 900کنال زمین پر قبضہ جمانا ہے جس کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کے سرمایہ کاروں کو تیار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے پیر کے روز احتجاج کے طور پر کلاسوں کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے وہ صوبائی قیادت کی کال کا انتظار کریں گے۔

گورنمنٹ کالجوں
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
51550

چترال پریس کلب کے زیراہتمام15جولائی کومہراکہ پروگرام میں انجینئر فضل ربی مدعو،نوجوانوں کودعوت شرکت

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال پریس کلب کے زیر اہتمام15جولائی جمعرات کے روز مہراکہ پروگرام میں ہائیڈرولنک کے چیف ایگزیکٹیو افیسر انجینئر فضل ربی جان مہمان خصوصی ہوں گے۔ اپنے محنت کے بل بوتے پر ہائیڈروپاؤر انڈسٹریز کی دنیا میں بہت ہی قلیل مدت میں ایک اونچا مقام حاصل کرنے والے انجینئر فضل ربی جان نوجوان طبقہ کو اپنی کامیابی کی اسٹوری کے حوالے سے انٹرپرینیور شپ کی دنیا میں اہم حقائق کے بارے میں بتادیں گے۔ چترال پریس کلب انتظامیہ نے نوجوانوں کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی ہے جوکہ صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
50374