Chitral Times

عوامی نیشنل پارٹی کے تحصیل امیدوارعباداللہ پی پی پی کے امیدوار قاضی فیصل کے حق میں دستبردار

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے تحصیل چیر مین چترال کے لئے نامزد امیدوار میر عباد اللہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قاضی فیصل کے حق میں دستبردارہونے کا اعلان کردیا جبکہ اس موقع پر موجود اے این پی کے صوبائی صدر الحاج عید الحسین نے کہاکہ یہ دستربرداری مکمل طو رپر غیر مشروط ہے اور ان کے کارکن پی پی پی کے نامزد امیدوار کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اس سے قبل پی پی پی اور اے این پی کے کارکنوں کا مشترکہ جلوس شاہی بازار سے شروع ہوکر پریس کلب میں احتتام پذیر ہوا۔

پی پی پی کے ضلعی صدر انجینئر فضل ربی جان، تحصیل صدر عالم زیب ایڈوکیٹ اور تحصیل چیرمین شپ کے لئے نامزد امیدوار قاضی فیصل کی معیت میں اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے رہنماؤں نے کہاکہ علاقے کی ترقی اور فلاح وبہبود کے لئے انہوں نے پی پی پی کے امیدوار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ پی پی پی کے صدر انجینئر فضل ربی جان نے اے این پی کی قیادت اور خصوصاً حاجی عیدالحسین اور میر عبادللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں بھی ان دونوں نے جمہوریت اور قوم کی بہترین مفاد میں مل کر مرکز اور صوبے میں انتخابی اتحاد کیا اور مشترکہ حکومت میں شامل رہے اور ان کے درمیان بہترین پارٹنر شپ قائم رہا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں جاعتوں نے چترال کی ترقی اور یہاں کی پسماندگی کو دور کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں اور چترال کے عوام اس کا بدلہ ضرور دیں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہارکیاکہ ان دونوں ترقی پسند جماعتوں کے ایک پلیٹ فارم پر آنے کے بعد چترال کے غیور اوراحسان شناس عوام ان کوبھاری مینڈیٹ سے کامیاب کریں گے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58571

عوامی نیشنل پارٹی نے لوئر چترال کے تحصیل نظامت کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

تحصیل دروش کیلئے خدیجہ سردار اور چترال تحصیل سے میر عباد اللہ کے ناموں کا اعلان


چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ )عوامی نیشنل پارٹی بلدیاتی انتخابات کیلئے ضلع چترال سے پارٹی اُمیدواروں کااعلان کرتے ہوئے تحصیل نظامت کے لئے تحصیل دروش سےصوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی اورتحصیل چترال سے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری میرعباداللہ کے ناموں کو تمام پارٹی ورکروں نے اتفاق رائے سے حتمی شکل دیتے ہوئے باقاعدہ اعلان کیا۔اتوارکے روزضلعی سیکرٹریت چترال میں منعقدہ جلاس سے ضلعی صدرعوامی نیشنل پارٹی چترال الحاج عید الحسین ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرسرداراحمد،صوبائی کونسل کے ممبرسیدعباس علی شاہ اوردوسروں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ26جنوری کوبابائے امن باچاخان اوربابائے رہبرتحریک ولی خان کی برسی چترال میں انتہائی عقیدت اوراخترام سے منائی جائیگی۔ جنہوں نے اس ملک کی آزادی اورآزادی کے بعد انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے کئی سال جیل اورجلاطنی کاٹی اس لئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ دونوں اکابرین کافلسفہ گھرگھرتک پہنچانے کاعہدکریں۔


انہوں نے چترال کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں اے این پی کے نامزد امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں جس کے دور حکومت میں چترال میں ریکارڈ مقدار میں ترقیاتی کام سرانجام پائے اور وزیر اعلیٰ حیدر خان ہوتی نے آٹھ مرتبہ چترال کا دورہ کیا جوکہ اس علاقے کے ساتھ ان کی خصوصی محبت اور لگن کا اظہار ہے۔صوبائی نائب صدرخدیجہ بی بی کہاکہ چترال میں اپنے بزرگوں اور بہن بھائیوں سے دردمندانہ درخواست کی ہے کہ وہ اے این پی کے حق میں اپنا ووٹ کا استعمال کرکے اپنی احسان شناسی کا ثبوت دیں ۔ اے این پی واحدجماعت ہے جوچترال کی محرومیوں اورپسماندگی دور کریگی۔

chitraltimes anp announced tehsil chairmanship candidates from chitral lower3
chitraltimes anp announced tehsil chairmanship candidates from chitral lower

Posted in تازہ ترینTagged
57645

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کا چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کا چترال پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) عوامی نیشنل پارٹی چترال نے صوبائی صدر خواتین ونگ خدیجہ چترالی اور ضلعی صدر اے این پی لوئر چترال عیدالحسین کی زیرقیادت ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف اتوار کے روز چترال میں ایک ریلی نکالی ۔ اور پریس کلب چترال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جس میں بڑی تعداد میں اے این پی کے مقامی رہنما اور کارکنان موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خدیجہ سردار ، عیدالحسین ، ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ اور صلاح الدین طوفان نے کہا ۔ کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی بد ترین سلیکٹڈ حکومت ہے۔ جس کی نا اہلی اور کرپشن کی وجہ سے ملک دیوالیہ پن کو شکار ہو چکا ہے ۔ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ۔ بے روز گاری انتہا کو پہنچ گئی ہے ۔ اور نوجوان تعلیمی اسناد لے کر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔ اور غریب طبقہ زندگی کی قید سے آزاد ہونے کیلئے خود کشیاں کر رہےہیں ۔ لیکن نا اہل حکومت اور ان کے سپورٹرز کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی ۔ کیونکہ کرپشن سے تجوریاں بھری جارہی ہیں ۔ جن کی وجہ سے عوام کیلئے سوچنے اور مسائل کم کرنے کے حوالے سے ان کے پاس وقت نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان موجودہ نااہل اور عقل سے عاری افراد پرمشتمل حکومت کی وجہ سے آئی ایم ایف اور دیگر بیرونی قرضوں میں ڈوب گیا ہے ۔ جہاں سے نکلنا مشکل نظر آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی عوام کے ساتھ کئے گئےایک کروڑ نوکریاں نظر آئے ہیں اور نہ پچاس لاکھ گھروں سے کوئی ایک گھر دیکھنا نصیب ہوا ہے ۔ الٹا جن لوگوں کے پاس سایہ تھا ۔ نا اہل حکومت نے ایسے لاکھوں لوگوں کے سر سے چھت اور روزی روٹی بھی چھین لی ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو سانپ سونگھ گیا ہے ۔ اور کوئی بھی اس نا انصافی اور مہنگائی کے خلاف میدان میں آنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔یہ عوامی نیشنل پارٹی ہی ہے ۔ جو اس ظلم اور زیادتی کے خلاف میدان میں اتری ہے ۔ اور عوام کو اس حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے ہمارا بھر پور ساتھ دینا ہو گا ۔

انہوں نے کہا ۔ کہ جن کی بھیساکیوں پر موجودہ حکومت قائم ہوئی ۔ آخر ان لوگوں کی پاکستان کے بائیس کروڑ عوام سے کیا دشمنی تھی ۔ کہ اس نا اہل کا انتخاب کیا ۔ اب تو اس کی ناقص کارکردگی دیکھنے کے بعد تو اس کو چلتا کرنا چاہئیے ۔ تاکہ قوم اور ملک مزید تباہی سے بچ جائے ۔ خدیجہ چترالی نے کہا ۔ کہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر پاکستان کا جو حشرکیا ۔ اب تو لوگ مطالبہ کر رہے ہیں ۔ کہ ہمیں ہمارا پرانا پاکستان ہی واپس کیا جائے۔ جہان نہ اتنی کرپشن ، ظلم ،مہنگائی ، بے روزگاری تھی اور نہ غریب لوگ محروم و مایوس ہو چکے تھے ۔

انہوں نے کہا ۔ کہ اے این پی نے چترال میں اپنے دور حکومت میں اربوں روپے تعلیم ، صحت ، آبپاشی اور آبنوشی سکیموں پر خرچ کی ۔ اور بلا سود قرضے دیے ۔ جن کا دروازہ موجودہ حکومت نے مکمل طور پر بند کر دیا ہے ۔ اور کوئی بھی ایک پراجیکٹ یہاں نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال یونیورسٹی آج بھی اپنی عمارت سے محروم ہے ۔ پرانی عمارت کا رنگ تبدیل کر نے کے سواکچھ بھی نہیں کیا گیا ۔ خدیجہ چترالی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شرکت کرنے پر ضلع تحصیل ویلج قیادت و کارکناں کے جذبے کو سراہا ۔ اور کہا ۔ کہ موجودہ حکومت نے محکمہ ہیلتھ اور ریسکیو 1122 کے ملازمین کی بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی ہے ۔ اورا امیدواروں سے تین تین لاکھ روپے لئے گئےہیں ۔ صدر عید الحسین نے موجودہ حکومت کی طرف سے اپنی نااہلی اور کرپشن چھپانے کیلئے میڈیا پر بے جا پابندیوں کی پر زور مذمت کی اور کہا ۔ کہ اس سلسلے میں ہماری پارٹی صحافت کی آزادی کیلئے صحافیوں کا بھر پور ساتھ دے گی۔

chitraltimes anp chitral protest against price high khadija
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
52589