انتقال پرملال، چترال کے معروف شخصیت حاجی محمد خان آف آیون انتقال کرگئے
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی معرو ف سما جی شخصیت ٹھیکدار حاجی محمد خان پشاور میں انتقال کر گیے ۔نماز جنازہ کل بروز ہفتہ 14 فروری بوقت 11 بجے ایون صحن عید گاہ میں ادا کی جائیگی۔ وہ محمد رفیع، محمد فاروق، اعجاز احمد، منظور احمد اورفرید احمد کے والد محترم اور ۔مقبول اعظم ایکسین کے سسر تھے۔
دریں اثنا سابق ایم پی اے چترال سید سردار حسین نے حاجی محمد خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
سابق ایم پی اے کے مطابق حاجی محمد خان مرحوم کے خاندان کا تعلق اپر چترال کے حسین وادی تریچ سے تھا بعد میں جنت نظیر وادی آیون میں آکر آباد ہوئے بچپن سے کاروباری زھن کے مالک تھے پہلے تجارت کا پیشہ اختیار کیا بعد میں ٹھیکیداری کی چترال کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے بے شمار منصوبے آپ کے یادگار ہیں آپ نے ھزاروں لوگوں کو روزگار دیے بے شمار لوگوں کو پیشہ ور بنایا چترال میں پہلے نجی بجلی گھر تعمیر کرکے ہزاروں گھروں کو روشنی سے منور کیا چترال میں پہلی بار ماربل کا کارخانہ بنا کر سینکڑوں افراد کو روزگار مہیا کی اور چترال میں روایتی نرخوں پر ماربل کی ترسیل کو ممکن بنایا آپ زیادہ پڑھے لکھے نہ ہونے کے باوجود بلا کے ذہین وطن پرست تعمیری شخصیت کے مالک تھے ۔
