چترال یونیورسٹی کو ایک ایسا یو نیورسٹی بنایا جائے گا ۔ جہاں پڑھنے کیلئے وسطی ایشیا سے سٹوڈنٹ آئیں گے۔ غزالہ انجم ایم این اے
چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز ) ایم این اے چترال غزالہ انجم نے کہا ہے کہ چترال یونیورسٹی کو ایک ایسا ہو نیورسٹی بنایا جائے گا ۔ جہاں پڑھنے کیلئے وسطی ایشیا سے سٹوڈنٹ آئیں گے ۔ میں چترال یونیورسٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر وہ دروازہ کھٹکھٹاوں گی ۔ جہاں سے میری یونیورسٹی اور میرے طلبہ کو کچھ ملنے کی امید ہو ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز چترال یونیورسٹی میں ایک تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ، کہ پاکستان مسلم لیگ ملک کی ترقی و خوشحالی اور لوگوں کو سہولت دینے پر یقین رکھتی ہے ۔ یہ نوجوانوں کو ادھم مچانے اور انہیں ہنگاموں پر لگانے کی تعلیم نہیں دیتا ، اور حکومت کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کو اپنے پاؤں کھڑا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا سکیں ۔ اسی مقصد کے تحت وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم اور وزیر اعظم لون سکیم کے تحت نوجوانوں کو مواقع مہیا کئے گئے ہیں کہ وہ ان سے استفادہ حاصل کر سکیں اور اپنے گھر و والدین کا سہرا بننے کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی میں کردار ادا کرسکیں ،
انہوں نے کہا کہ محترمہ مریم نواز وزیر اعلی پنجاب نے مجھے ملاکنڈ ڈویژن کیلئے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کا کوآرڈنیٹر مقرر کیا ہے ۔ اور اسی بنیاد پر میں چترال یونیورسٹی آئی ہوں ۔ تاکہ مجھے یونیورسٹی کے مسائل سے آگاہی ہو ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ میری کوشش ہو گی ۔ کہ چترال یونیورسٹی میں زیر تعلیم تمام طلبہ کو لیپ ٹاپ سکیم سے مستفید کروں ، اس سلسلے میں وزیر اعظم سے خصوصی درخواست کروں گی ۔
غزالہ انجم نے کہا ، کہ پاکستان خدا کے فضل سے بلندیوں کی طرف جا رہا ہے ۔ وہ ممالک جو پاکستان کو ایک دہشت گرد اور ڈیفالٹ سے دو چار ملک کے طور پر دیکھ رہے تھے ۔ انڈیا کے خلاف ہماری بہادر فوج کی فضائی ، سمندری اور زمینی اعلی کارکردگی کی بدولت دس گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دینے کےبعد اب پاکستان سے تعلقات استوار کرنے کیلئے ہاتھ پیر مار رہے ہیں ۔ اور پاکستان پر اعتماد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا ۔ کہ اب تو اللہ پاک نے پاکستان کو حرم کی پاسبانی بھی سونپ دی ہے ۔ اور یہ پاکستان کیلئے فخر اور سعادت کی بات ہے ۔ اور پوری اسلامی دنیا کی نمایندگی پاکستان کو حاصل ہو چکی ہے ۔ انہوں نے چترال یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، اساتذہ کی خدمات کی تعریف کی ۔ کہ وہ شہری سہولیات سے دور چترال آکر چترال کے طلبہ کو زیور تعلیم سے بہراور کر رہے ہیں ۔
ایم این اے چترال غزالہ انجم نے بعد آزان زیر تعمیر چترال یونیورسٹی کی عمارت کا معائینہ کیا ۔ اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ تقریب سے پروفیسر ظہور الحق دانش اور سوشل ایکٹی وسٹ عنایت اللہ اسیر نے بھی خطاب کیا ۔