گلگت : آغا خان ایجوکیشن سروس کے طلبہ کا شاندارکارنامہ اور اعزازی تقریب
گلگت (نمائندہ چترال ٹائمز) آغا خان ایجوکیشن سروس، پاکستان (AKES,P) کے زیرِ انتظام اسکولوں کے طلبہ نے تعلیمی سال 2024–25 کے دوران مختلف امتحانی بورڈز، خصوصاً آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ (AKU-EB) اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ (KIU-EB) میں شاندار کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے صوبائی و علاقائی سطح پر اولین پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔
ان کامیابیوں نے نہ صرف ادارے کے اعلیٰ تعلیمی معیار کو ثابت کیا بلکہ گلگت بلتستان میں علم دوستی اور معیاری تعلیم کے فروغ کا ثبوت بھی فراہم کیا۔
اس کامیابی کے اعتراف میں ایک پُروقار تقریب آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول گلگت کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ (وائس چانسلر، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی) تھے، جبکہ صدارت امتیاز مومن (چیف ایگزیکٹو آفیسر، آغا خان ایجوکیشن سروس، پاکستان) نے کی۔
اس موقع پر بریگیڈیئر (ر) خوش محمد خان (جنرل منیجر، گلگت بلتستان و چترال)، ڈپٹی جنرل منیجر بلبل خان اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
جنرل منیجر بریگیڈیئر (ر) خوش محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ تقریب قابلِ فخر طلبہ کی علمی کامیابیوں کے اعتراف کے طور پر منعقد کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آغا خان ایجوکیشن سروس گزشتہ کئی دہائیوں سے معیاری تعلیم، کردار سازی اور تنوع کے احترام کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔
ڈاکٹر عبدالعزیز دینار نے اپنے کالیدی خطاب میں کہا کہ کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ پورے نظام کی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہوتی ہے۔
انہوں نے محنت، استقامت اور علم دوستی کے جذبے کو سراہتے ہوئے راحت منیر کے اشعار کے ذریعے محنت کی عظمت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انجینئر جانب اقبال رسول (صدر اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت) نے کہا کہ نمبروں کے ساتھ اخلاقیات کو بھی تعلیم کا لازمی حصہ ہونا چاہیے، کیونکہ اخلاقی تربیت کے بغیر کامیابی ادھوری ہے۔
مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے کہا کہ والدین کے خوابوں کو پورا کرنا طلبہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی وسائل سے نہیں بلکہ بصیرت افروز قیادت اور کردار سازی سے ہوتی ہے۔
صدرِ تقریب امتیاز مومن نے کہا کہ یہ تقریب صرف نتائج کا جشن نہیں بلکہ تعلیم کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی کا عزم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ AKES,P آج ملک بھر میں 156 اسکولز اور 6 ہاسٹلز کے ذریعے خدمات انجام دے رہی ہے، جن میں سے 100 سے زائد گلگت بلتستان میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ادارے کے طلبہ نے AKU-EB اور KIU-EB میں قومی سطح پر اول پوزیشن، 53 ٹاپ پوزیشنز، 194 سبجیکٹ ڈسٹنکشنز حاصل کیں، اور 80 فیصد طلبہ نے A+ اور A گریڈ حاصل کیے۔
انہوں نے کہا کہ “تعلیم کا مقصد صرف نمبروں کا حصول نہیں بلکہ بااخلاق، باشعور اور ہمدرد انسان بننا ہے”۔
نمایاں طلبہ کی فہرست:
KIU-EB (HSSC):
شیر رحیم – اول (89.55%)
کرشمہ بیگ – دوم (75.91%)
سمینہ پروین – سوم (87.82%)
AKU-EB (HSSC – Overall GB):
اشرِیلہ مراد – دوم (94.18%)
علی عباس – سوم (93.45%)
ارم ناز – سوم (93.45%)
AKU-EB (Group-wise):
عرفان اللہ بیگ – اول (95.17%)
حبیبہ صاحب – اول (95.67%)
زویا علی – دوم (95.00%)
میثم علی – سوم (94.83%)
بشارت نظیم – سوم (89.33%)
AKU-EB (SSC):
شجاع علی – اول (98.00%)
عالیہ محمد – دوم (95.82%)
سید تنسیر سادی – سوم (95.73%)
مسکان ابراہیم – سوم (97.33%)
تقریب کے آخر میں پرنسپل الماس ندیم نے تمام مہمانوں، طلبہ اور والدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کامیابیاں طلبہ کی محنت اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہیں۔