صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 3 ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کی منظوری دی گئی
پشاو ر(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے چھٹے اجلاس میں 3 ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات خیبرپختونخوا اکرام اللہ خان کی زیر صدارت پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر زیتون و زعفران کے منصوبے منظور ہوئےجس سے صوبے میں کسانوں کو نئے مواقع ملے گے اور ان کی آمدنی میں اضافہ کرکے مقامی معیشت کو فروغ ملے گا۔اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
فورم نے صوبے کی ترقی کے لیے زراعت، فوڈ،، قانون و انصاف اور سائنس ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اہم منصوبوں کی منظوری دی۔منظور شدہ منصوبوں میں خیبرپختونخوا کے اضلاع میں زعفران اور زیتون کی کاشت کو فروغ دینا، ڈی آئی خان میں سپیشل گیم ریزرو کا قیام اور کڈنی سنٹر کی استعداد کار میں اضافہ، خواتین اور بچوں کے لیاقت میموریل ٹیچنگ ہسپتال کوہاٹ کی تعمیر نو، ضلع سوات میں چمتلائی تا تاروگھائی روڈ اور ضلع چترال گرم چشمہ تا کندوجال 9 کلومیٹر روڈ کے لئے فزیبلٹی اسٹڈی، ڈیزائن اور تعمیر، ضلع کوہاٹ اور بنوں میں جی آئی ایس پر مبنی پراپرٹی سروے، ضلع بنوں بکا خیل کے تختی خیل اور موریپ خیل کے علاقوں کو سیراب کرنے والے دریائے ٹوچی سے موجودہ سول چینلز کی لائننگ آف ٹیکنگ، خیبرپختونخوا ری کنسٹرکشن پروگرام یو ایس ایڈ کی تعاون سے خیبر پختونخوا میں بڑی شاہراہوں،موٹرویز پر سیٹلائٹ ریسکیو-1122 اسٹیشن کا قیام، دریائے سندھ سیضلع کوہاٹ کے گاؤں رحمان آباد شکر درہ و ملحقہ گاؤں کو پینے کے پانی کی فراہمی، ایل ایچ ڈبلیو، ایم این سی ایچ اور نیوٹریشن پروگرام پر خصوصی توجہ کے ساتھ صحت کی خدمات کی فراہمی کا انضمام، ضلع شانگلہ میں 3000 ٹن کی گنجائش کے فوڈ گرین گودام کی تعمیر، خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع میں لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن، ضلع مردان میں اربن ایم موئیبل پراپرٹی ٹیکس سروے اور یو اء پی ٹیکس سسٹم کی اپ گریڈیشن،بونیر ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے زمین کا حصول،ڈی آئی خان کیٹیگری ڈی ہسپتال پہاڑ پور کو کیٹیگری سی ہسپتال میں اپ گریڈ کرنا، خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ اور قریبی علاقوں میں زچہ و بچہ کی صحت کی دیکھ بھال کے آلات کی بہتری شامل ہیں۔
