Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 15 ارب 89 کروڑ روپے کے 20 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 15 ارب 89 کروڑ روپے کے 20 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ان منصوبوں میں حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے سٹریٹ چلڈرن کے زمونگ کور منصوبے کے لئے 50 کنال زمین کی منظوری دی گئی جس سے 1000 سٹریٹ چلڈرن مستفید ہوں گے، منصوبے کے تحت زمونگ کور میں ماڈل انسٹیٹیوٹ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی، منصوبے پر 49 کروڑ روپے لاگت آئے گی اسی طرح تورغر ضلع کیلئے خصوصی ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت دریائے سندھ پر کوٹکے کنڈر کے قریب 1 کلومیٹر پل کی 5.8 ارب روپے سے منظوری دی گئی

اس پل کی تعمیر سے ضلع تورغر کے مختلف علاقوں کا آپس میں رابطہ آسان ہو جائے گا،ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات میں ساڑھے چار کروڑ روپے کی لاگت سے موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری جبکہ پشاور میں 32 کروڑ روپے کی لاگت سے صوبائی فوڈ اینڈ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کی منظوری دی گئی، ملک کے مختلف میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم ضم شدہ اضلاع کے طلباء کے لئے 13 کروڑ 60 لاکھ روپے سے سکالرشپ منصوبے کی منظوری دی گئی اس سکالر شپ کے تحت 1063 طلباء کو 12000 روپے فی طالب علم سال کے دئیے جائیں گے،ساڑھے 49 کروڑ روپے کی لاگت سے دیہی مرکز صحت جوڑ بونیر کو کیٹگری ڈی ہسپتال میں اپ گریڈیشن،55 کروڑ روپے کی لاگت سے خیبرپختونخوا میں 88 عید گاہ اور جنازہ گاہوں کی تعمیر،59 کروڑ روپے کی لاگت سے مساجد، دارلعلوم اور دینی مدارس کی تعمیر و بحالی جبکہ 36 کروڑ روپے کی لاگت سے صوبے میں قبرستانوں کی بحالی کی منظوری دی گئی،18 کروڑ روپے کی لاگت سے جنوبی وزیرستان میں 10 کلومیٹر سپلاٹئی سے نانو کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری کے ساتھ ساتھ پشاور میں 3.6 ارب روپے کی لاگت سے موٹر وے جنکشن ناردرن بائی پاس کے قریب سٹیٹ آف دی آرٹ نیو جنرل بس سٹینڈ/ٹرمینل کی تعمیر کی منظوری اورجی ٹی روڈ پر رنگ روڈ کے مقام پر پیر زکوڑی انٹرچینج جنکشن کی 14 کروڑ روپے سے ڈیزائن اور فزیبلٹی کی منظوری دی گئی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
49649