چترال کے دونوں اضلاع میں وفقے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری، لواری ٹنل سے ٹریفک جاری
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر اور لویر چترال کے دونوں اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ دوردراز کی مختلف وادیوں میں ایک فٹ تک برف پڑنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں جن میں لواری ٹنل اپروچ روڈ بھی شامل ہے۔ اپر چترال کے بروغل، یارخون، لاسپور، تریچ، کھوت اور ریچ جبکہ لویر چترال کے گبور، کریم آباد، ارکاری اور مداک لشٹ میں شدید برف باری ہوئی ہے۔
لواری اپر وچ روڈ پر برفباری کے دوران این ایچ اے کی ہیو ی مشینری نے برف ہٹانے کاکام جاری رکھتے ہوئے موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کو روان دوان رکھا۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال رفعت اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر برف باری کے دوران لوئر چترال پولیس کے جوانوں نے لواری ٹنل اور گرد و نواح کے علاقوں میں سخت موسمی حالات اور شدید سردی کے باوجود پولیس اہلکار وں نے گاڑیوں کو بحفاظت گزرنے میں مدد فراہم کرتے رہے۔

