The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال میں گرمی کی شدت میں اضافہ، گلیشئرز کے پگھلنے سے دریائے چترال میں سیلابی صورت حال، نشیبی دیہات زیر آب آگئے، متعدد گھروں میں پانی داخل 

Chitral Times

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ اور گلیشئیرز کے پگھلنے سے دریائے چترال میں طغیانی آنے پر کئی نشیبی دیہات زیر آب آنا شروع ہوگئے ہیں جن میں ایون، دروش کے قریب خیرآباد، بلچ پائین، کوجواور اپر چترال میں غورو پرکوسپ، چپاڑی، کارگین،اور یارخون سمیت درجن کے قریب دیہات شامل ہیں۔ ان علاقوں میں دریا کا پانی گھروں میں یا تو داخل ہوگئی ہے اور یا تو کسی بھی لمحے داخل ہونے کو ہے جبکہ گھروں کے مکین گھر خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔ عوامی حلقوں کے مطابق این ایچ اے کے زیر اہتمام چترال بونی روڈ پر سڑک کی تعمیر کے دوران پہاڑوں کی کٹائی سے جمع ہونے والا ملبہ دریا میں ڈالنے سے دریا کی سطح بلندہوگئی ہے اور ہر سال مختلف نشیبی علاقوں میں داخل ہوتی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق دریا میں اونچے درجے کا سیلاب آنے کا سلسلہ اب سے 10اگست تک جاری رہے گا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایون میں کئی گھر مکمل طور پر عرق آب ہوگئے ہیں اور موڑدہ کے مقام پر مزید کئی گھر وں کو خطرہ لاحق ہے۔

chitraltimes river chitral flood nagr 4

chitraltimes river chitral flood nagr 3

chitraltimes river chitral flood nagr 11

chitraltimes river chitral flood nagr

chitraltimes river chitral flood ayun

chitraltimes river chitral flood

chitraltimes chitral airport road washed away 2 chitraltimes chitral airport road washed away 3