Chitral Times

May 21, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا میں رواں سال کیلئے 3 کروڑ 40 لاکھ کتابوں کی چھپائی مکمل کر لی گئی ہے۔ مزمل اسلم

شیئر کریں:

خیبرپختونخوا میں رواں سال کیلئے 3 کروڑ 40 لاکھ کتابوں کی چھپائی مکمل کر لی گئی ہے۔ مزمل اسلم

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی زیر صدارت ایلمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اور خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری فنانس خدا بخش، ایڈیشنل سیکرٹری عبداللہ اکرام اور چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ سید ثقلین گیلانی اور ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈاکٹر ثانیہ نے شرکت کی۔اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت (ری یوز) کتابوں کے دوبارہ استعمال کی پالیسی کو کامیاب قرار دیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال کیلئے 3 کروڑ 40 لاکھ کتابوں کی چھپائی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ پچھلے سال 5 کروڑ 63 لاکھ کتابوں کی چھپائی ہوئی تھی اس طرح امسال کتابوں کے دوبارہ استعمال (ری یوز پالیسی) سے صوبے کو4 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے دوران اجلاس کہا کہ صوبے میں نئی اور پرانی درسی کتابوں کی خرید وفروخت پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کو درسی کتابوں کی چھپائی کے پیسے بھی بروقت ریلیز کئے جائیں گے تاکہ طلبہ کو درسی کتب بر وقت دستیاب ہو ں۔مزمل اسلم نے کہا کہ اگلے تعلیمی سال سے سکول اساتذہ اور طلباء کو کتابیں بہترین حالت میں رکھنے پر تحائف بھی دئیے جائیں گے تاکہ ان میں کتابں کو بہتر اور درست حالت میں رکھنے کا رجحان پیدا ہو۔مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کتابوں کی کامیاب ری یوز پالیسی پر ایلمینٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اور چیرمین ٹیکسٹ بک بورڈ کو مبارکباد دی۔

 

پنجاب میں سڑکوں پر گندم کے ڈھیر لگے ہیں لیکن حکومت خریدنے کی دعووں سے مکر گئی کیونکہ جنوبی پنجاب میں کسان سے گندم خریدنے کے لیے جعلی حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں ہے.  بیریسٹر سیف

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ)صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں سڑکوں پر گندم کے ڈھیر لگے ہیں لیکن حکومت خریدنے دعووں سے مکر گئی کیونکہ جنوبی پنجاب میں کسان سے گندم خریدنے کے لیے جعلی حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں گندم کی سرکاری خریداری نہ ہونے پر وہاں کا ہر کسان پریشان ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب میں جعلی حکومت کسانوں کی تباہی پر سیاست کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسان کو گندم میں 900 روپے فی من نقصان ہو رہاہے اسی سے واضح ہوتا ہے کہ پنجاب میں کسانوں کے لیے جعلی وزیر اعلیٰ کے دعوے بھی جعلی ثابت ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف کسانوں کو محرومی کا شکار کیا جا رہا ہے بلکہ احتجاج کرنے والے متعدد کسانوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ گوالمنڈی کی راج کماری کو چاہئیے کہ وہ ویڈیوز کی بجائے جنوبی پنجاب کے کسانوں پر توجہ دیں تاکہ کسان بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب میں کسان رل گئے اور گوالمنڈی کی راج کماری تندوروں کے دورے کررہی ہیں، امید ہے تندروں کے دوروں کے بہانے گوالمنڈی کی راجہ کماری گول گول روٹیاں بنانا تو سیکھ ہی جائیں گی۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
88156