Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم عمران خان نے کرتار بارڈر کھول کرپوری دنیا کی سیکھ کمیونٹی کے دل جیت لئے ہیں۔وزیر زادہ

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)معاون خصوصی برائے اقلیتی آمور وزیر زادہ نیسیکھ مذھب کے 322وایں دن کے موقع پر پاکستان سکھ گوردوراہ حسن ابدال پربندھک کمیٹی کی خصوصی دعوت پر گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں بھارت اور کینیڈا سے آئے ہوئے سینکڑوں سیکھوں اور یاتریوں نے کرونا ایس او پیز کا لحاظ رکھتے ہوئے شرکت کی۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے اقلیتی آمور وزیر زادہ نے انڈیا سے آئے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج کے دن سیکھ مذھب کی بنیاد رکھی گئی تھی، آج کی یہ تقریب اسی تسلسل کی ایک کڑی ہے، اس دن ویساکی کا تہوار بھی منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے سیکھ یاتریوں کی تقریب میں شرکت کے لئے پوری دلپشانی سے انتظامات کئے تھے۔ دوسری طرف انڈیا نے سیکھوں اور یاتریوں کی تقریب میں شرکت کو روکنے کے لئے تاخیری حربے استعمال کیے ہیں۔ جسکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ وزیر زادہ نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے ایک مثالی اور موزوں اور پر امن ملک ہے۔ یہاں پر اقلیتی برادری خوش ہیں کیونکہ مسلمان کمیونٹی اور حکومت ان کا خیال رکھتی ہے، اور اقلیتوں اور مسلمانوں میں بھائی چارہ قائم ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کرتار بارڈر اسی سلسلے میں سیکھ کمیونٹی کے لئے کھولا ہے۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے پورے دنیا کے سیکھ کمیونٹی کے دل جیت لیے ہیں۔ وزیر زادہ نے آئے ہوئے سیکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سیکھ کمیونٹی کے لئے ایک محفوظ اور ان کو خوشحالی دینے والی سرزمین ہے، یہاں پر حکومت ان کا ہر قسم خیال رکھے گی۔

پاکستان سیکھوں کے لیے ایک مقدس سر زمین ہے کیونکہ یہاں پر بابا گورو نانک کا جنم ہوا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر ہندوستان کی طرف سے سیکھ کمیونٹی کو پاکستان آنے میں روکاوٹیں ڈالنے کی مذمت کی اور کہا کہ اقلیتوں کو مذہبی آزادی کے حوالے سے ہندوستان پاکستان سے کچھ سبق حاصل کریں، کیونکہ پاکستان میں تمام اقلیتی کمیونٹیز کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ تقریب میں سینیٹر گردیب سنگھ، ایڈیشنل سیکرٹری طارق وزیر اور ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔


شیئر کریں: