Chitral Times

May 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سی ڈی ایم وفد کا ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملاقات، چترال شندور روڈ کی موجودہ ناگفتہ بہ صورت حال بارے تفصیلی گفتگو

شیئر کریں:

سی ڈی ایم وفد کا ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملاقات، چترال شندور روڈ کی موجودہ ناگفتہ بہ صورت حال بارے تفصیلی گفتگو

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ ( سی ڈی ایم ) کی ایک وفد سینئرنائب صدر لیاقت علی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر اپرچترال محمد عرفان الدین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ وفد میں عنایت اللہ اسیر اور برہان شاہ ایڈوکیٹ ودیگر شامل تھے۔ ملاقات میں اپرچترال کی سڑکوں خصوصا زیر تعمیر چترال شندور روڈ  اور حالیہ بارشوں کے بعد اس سڑک کی ناگفتہ بہہ صورت حال کے حوالے تفصیلی میٹنگ ہوئی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال فدا الکریم اور اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان بھی موجود تھے۔ وفد نے این ایچ اے ٹھیکہ دار کی طرف سے سڑک کی تعمیر میں غیرپروفیشنل طریقے سے بلاسٹنگ کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر پہاڑی ملبے کا گرنا ، لینڈ سلائڈنگ اور دیواروں کی غیرمعیاری تعمیر کے سبب ایک ہی بارش میں زمین بوس ہونے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچنے کے ساتھ اس روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں اور خصوصا سیاحوں کو درپیش مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو اگاہ کیا۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر سے استدعا کی کہ ممبر این ایچ اے چترال کے دور ے پر ہے لہذا اس کے ساتھ میٹنگ کرکے چترال کے سڑکوں کے حوالے سے مسائل کو اُٹھایا جائے،جس پر ڈپٹی کمشنرنے اس حوالے سے کل ایک اعلیِ سطح اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئیرچترال کےدفتر میں بلانے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں اپر چترال کے دیگر مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، وفد کے اراکین نے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے چترال کے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے اور سنجیدہ کوشش کرنے پر ان کا شکریہ اداکیا۔

chitraltimes cdm deligation met dc upper chitral 2 1

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
87937