Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اتہک ایریگشن چینل کو پی ایس ڈی پی کے مجوزہ منصوبوں میں شامل کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ۔۔میرآیوب

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) چیئرمین ایکشن کمیٹی برائے تریچین تا اتہک ایریگشن چینل موڑکہو میر ایوب وممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اپر چترال کے تحصیل موڑکہو میں واقع آبپاشی کے اہم اسکیم تریچن تااتہک چینل (موڑکہو،کوشٹ و قا قلشٹ) کو پی ایس ڈی پی 22,2021میں شامل کرنے کی تجویز سے تحصیل موڑکہو اپر چترال کا دیرینہ مسئلہ حل ہوتا ہوا نظر آرہا ہے اور اس کی تکمیل کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے۔جس کیلئے تحصیل موڑکہو کے غیور عوام و زیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور وزیراعلیٰ سمیت انکی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔۔۔https://chitraltimes.com/2021/03/25/46738/۔۔

تحصیل موڑکہو کے عوام چیف سیکریٹری، و سیکریٹری آبپاشی اور چیف انجینئرنارتھ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے اپنی فہم و فراست سے اپنے فرائضی منصبی کے اصولوں کی پاسداری اور قانون و انصاف کے تمام تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کئی سالوں سے التوا کا شکار اس میگا پروجیکٹ کی معاشی افادیت اور علاقے کے عوام کیلئے اس کی اہمیت کے پیش نظر اس کو چند بڑے منصوبوں میں شامل کر کے 22-2021کے پی اس ڈی پی میں شامل کر نے کی تجویز دئیے ہیں۔


انھوں نے چترال کی منتحب وفاقی و صوبائی نمائندوں اور حصوصا مشیر وزیر اعلیٰ وزیر زادہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے اس پروجیکٹ پر عملدرامد کروانے کیلئے حتی لامکان کوشش کیں اور ہم ان سب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جھنوں نے اس اسکیم کی کامیابی کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
46894