Chitral Times

May 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حسرت ان غنچوں پہ جو بن کھلے مرجھا گئے ۔ انتہائی افسوسناک واقعہ – یکے از تحریر: قاری نجمی کھوت

Posted on
شیئر کریں:

حسرت ان غنچوں پہ جو بن کھلے مرجھا گئے ۔ انتہائی افسوسناک واقعہ – یکے از تحریر: قاری نجمی کھوت

آج صبح سات بجے کے قریب وائس پرنسپل گورنمنٹ ھائی سکول کھوت محترم سردار علی خان صاحب کا آٹھ سالہ معصوم بیٹا شاہان علی سکول جاتے ہوۓ اپنے ساتھی کو لینے اسکے گھر گئے اسی اثنا میں چاردیواری کی دیوار اس کے اوپر گرگئے جس کی بناء پر معصوم شاہان علی موقع پر ہی اللہ کو پیارے ہوگئے اللہ پاک شاہان کے والدین کو اس ناقابل برداشت غم کو سہنے کی ہمت عطا فرماۓ۔ شاہان AKS کھوت کی 2nd کلاس کی سٹوڈنٹ تھے

شاہان کی نماز جنازہ آج ساڑھے گیارہ بجے ادا کرکے سینکڑوں اشکبار آنکھوں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا
موت ایک اٹل حقیقت ہے اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتے

دنیا میں آنے کا ایک ترتیب موجود ہے پہلے دادا پھر باپ پھر ولاد پھر نواسے اسی طرح روز اذل سے یی سلسلہ چلا آرہا ہے
لیکن جانے کے لئے کوئی ترتیب نہیں ہے جس طرح آج کا یہ معصوم والدین سے پہلے کم عمری کمسنی اور معصومی کے دور سے بھی پہلے والدین کے ارمان کو ہکا بکا کر کے جان جان آفریں کے سپرد کردیا

اگر کچھ جذبات کے اندر کہ کیوں ہوا نہیں ہونا چائیے تھا کیا بگاڑا چار دیواری کے پاس بھی بھی نہیں جانا چائیے تھا اس جیسے الفاظ کا چناؤ کریں گے تو یقیںا یہ صریحاً ناشکری ناامیدی اور کفریہ کلمات کے زمرے میں آتے ہیں کیونکہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کو منظور تھا اللہ تعالیٰ نے ہی اس نھنے معصوم کی زندگی اتنا ہی مختصر کر کے بھیجا تھا ہزار کو شش کے باوجود بھی دنیا کے فمام طبیبوں کو اکھٹا کرنے کے باوجود بھی اس معصوم کی جان نہیں بچایا جا سکتا تھا کیونکہ موت برحق ہے اور ٹائیم مقرر ہے اسلئے اس معصوم کو اج ہی لحد پہ اترنا تھا
لہذا حکم الٰہی سے اج کے متعین وقت میں شاہان اپنے رب کے پاس جا پہنچے

اس مرحلے پر اگرچہ لمحہ نہایت مشکل ضرور ہے لیکن صبر آزما بھی ہے چناچہ معصوم کے والدین دونوں ٹیچرز ہیں اس موقع پر ہم درخواست ہی کر سکتے ہیں کہ صبر کا دامن نہ چھوڑیں معصوم اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا حسین گلدستہ تھے رب نے اپنے گلدستے کو واپس بلا لیا لہذا آپ لوگ صبر شکر بجا لائیں اللہ تعالیٰ ضرور اس کا نعم البدل عطا فرمائے گا ۔۔
chitraltimes eight years old boy died under wall collapsed in khot upper chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
87608