Chitral Times

Apr 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ضلع لوئر اوراپر چترال میں بارش اوربرفباری کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری، مختلف سڑکوں سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری

شیئر کریں:

حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ضلع لوئر اوراپر چترال میں بارش اوربرفباری کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری، مختلف سڑکوں سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر کے ہمراہ دروش میں مختلف علاقوں کا دورہ کر کے متاثرہ مکانات اور کلئیرنس اپریشن کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے دروش گول نالے کے فوری صفائی کے احکامات جاری کیں ۔
افسران نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی ۔ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور صوبائی حکومت کے پالیسی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرین کو محفوظ مقام پہ منتقل کرکے امدادی سامان متاثرہ خاندان میں تقسیم کر دی گئی ہیں۔اور زخمیوں کے علاج معالجے کیلۓ بھی امدادی اقدامات اٹھاۓ گۓ ہیں۔ دریں اثنا مین چترال پشاور مین روڈ ٹریفک کیلے مکمل طور پہ بحال کر دیا گیا ہے۔ تاہم چترال بونی ، چترال گرم چشمہ ، چترال کالاش ویلی روڈمیں صفائی کا کام جاری ہے، اخری اطلاع تک چترال بونی روڈ کاربیتلی سے  موری لشٹ تک ملبہ ہٹاکر ہلکی ٹریفک بحال کردیا گیا ، انتظامیہ کے مطابق کل بدھ کے دن چترال بونی کے درمیان ٹریفک بحال ہوگی ۔

 

دریں اثنا حالیہ طوفانی بارشوں اور برفباری کی وجہ سے انفراسٹرکچر سمیت متاثرہ لوگوں کی فوری بحالی کے لئے اقدامات اٹھانے کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر افس اپر چترال میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں معزز ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا ثریا بی بی، ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین اورلائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔
میٹنگ میں حالیہ تباہ کن بارشوں/برفباری اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ڈپٹی سپیکر صاحبہ نے حالیہ بارشوں اور برفباری کی وجہ سے لوگوں کے تباہ شدہ مکانات کا جلد از جلد تخمینہ لگانے، تباہ شدہ انفراسٹرکچر سمیت سڑکوں کو فوری کھولنے، موبائل سروسز کی بحالی اور متاثرین کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر تعاون کرنے سے متعلق احکامات صادر کیں۔ بعد ازاں ڈپٹی سپیکر نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہمراہ پولیس لائن تشریف لے گئ جہاں ڈپٹی کمشنر نےشہید حسین احمد کانسٹیبل اپر چترال پولیس کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کے گھروالوں سے تعزیت کی۔ ڈپٹی سپیکر نے شہید کانسٹبل کے بھائی سے ملی اور نوجوان کانسٹبل کے موت پر اظہار افسوس کی۔ ڈپٹی سپیکر نے شہید کانسٹبل کے موت کی شفاف تحقیقات کی ہدایت کی ۔
chitraltimes dc upper chitral visit

chitraltimes dc lower chitral visit drosh 4 chitraltimes dc lower chitral visit drosh 5 chitraltimes dc lower chitral visit drosh 6 chitraltimes dc lower chitral visit drosh 7 chitraltimes dc lower chitral visit drosh 8 chitraltimes dc lower chitral visit drosh 9 chitraltimes dc lower chitral visit drosh 1

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
87547