Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

طالب علم دانش حبیب کااعزاز، لوئیر چترال کے سرکاری سکولوں میں ٹاپ پوزیشن لینے میں کامیاب

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ) گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال کے ہونہار طالب علم دانش حبیب ولد حبیب الرحمن نے پشاور بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہ میٹرک کے سالانہ امتحان 2019ء میں رول نمبر 156857 کے تحت 1100میں سے 979نمبر لے کر اپنے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کا لویر چترال میں سرکاری سکولوں میں بھی ٹاپ پوزیشن ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان کے نانا شاہ عجم نے بھی 1956ء میں اس سکول میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے اپنا نام سکول کے رول آف آنر میں کندہ کرادیا تھا۔ ہونہار طالب علم دانش حبیب چترال میں روز نامہ مشرق کے بیورور چیف فخر عالم کے بھانجے ہیں۔ دانش حبیب مستقبل میں سی ایس ایس کر کے ملک و قوم کی خدمت کرنا چا ہتے ہیں انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاوں ،اسا تذہ کی کو ششوں اور اپنی محنت کا نتیجہ قرار دیا .


شیئر کریں: