Chitral Times

May 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،  پیسکو سمیت پانچ کمپنیوں پرپانچ پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد

Posted on
شیئر کریں:

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،  پیسکو سمیت پانچ کمپنیوں پرپانچ پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) موسم گرما میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملے میں نیپرا نے کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار پانچ کمپنیوں پر 25 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ بجلی کی تقسیم کار پانچ کمپنیوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے کا الزام ثابت ہوگیا، کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہیں، نیپرا نے کے الیکٹرک، سیپکو،کیسکو، پیسکو اور حیسکو پر جرمانے عائد کردیے جس میں ہر کمپنی پر پانچ پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔نیپرا کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں گزشتہ سال ستمبر میں شوکاز نوٹس بھیجے تھے، نیپرا کو گزشہ سال شہریوں کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شکایت ملی تھی، نیپرا نے متعلقہ کمپنیوں کے سسٹم کو چیک کیا تو تحقیقات میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا سسٹم ناقص نکلا۔بجلی کمپنیوں کو دفاع کا پورا موقع دیا گیا تاہم وہ الزام کے دفاع میں ناکام رہیں اور الزام درست ثابت ہونے پر ان پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا۔

عمران خان نے اپنے نئے فوکل پرسن تعینات کردیے، شیر افضل کی چھٹی

راولپنڈی(سی ایم لنکس)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے نئے فوکل پرسن تعینات کردیے جن میں شیر افضل مروت کا نام شامل نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے مجھے، سینیٹر شبلی فراز، عمر ایوب خان، انتظار حسین پنجوتھہ اور سینیٹر علی ظفر کو نئے فوکل پرسنز کے طور پر تعینات کیا ہے۔واضح رہے کہ 30 مارچ کو عمران خان نے جیل میں ملاقاتوں کے لیے 3 فوکل پرسنز مقرر کیے تھے جن میں بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی شامل تھے۔تاہم چند روز قبل عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹاتے ہوئے انہیں اپنی سوشل میڈیا ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87189