Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش ویلی سمیت پانچ سیاحتی مقامات کیلئے دس ایمبولینسز ریسکیو 1122 کے حوالے کئے گئے

شیئر کریں:


پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے کے پانچ سیاحتی مقامات میں قائم کئے جانے والے ریسکیو اسٹیشنز کے لئے 10 عدد جدید ایمبولینسز ریسکیو 1122 کے حوالے کئے۔ ان سیاحتی مقامات میں گبین جبہ، کیلاش ویلی، کیوال، کمراٹ، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا اینٹگریٹڈ ٹوارزم پراجیکٹ کے تحت خصوصی طور تیار کئے گئے یہ 4×4 ایمبولینسز کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر قسم کے ضروری آلات سے لیس ہیں۔


ایمبولینسز کو ریسکیو 1122 کو حوالے کرنے کی ایک مختصر تقریب گزشتہ روز وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ صوبائی وزیر برائے ریلیف اقبال وزیر ، سیکرٹری ٹوارزم عابد مجید، سیکریٹری ریلیف یوسف رحمان اور دیگر متعلقہ حکام بھی تقریب میں شریک تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ان سیاحتی مقامات میں قائم کئے جانے والے ریسکیو اسٹیشنز میں دو دو ایمبولینسز کے علاوہ ایک فائر فائٹنگ وہیکل اور ایک سنوباولر وہیکل بھی فراہم کئے جائیں گے۔ اپنے گفتگو میں وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ
سیاحتی مقامات پر ریسکیو اسٹیشنز کا قیام اور وہاں پر جدید ایمبولینسز کے علاوہ دیگر سہولیات کی فراہمی سے سیاحت کے فروع کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات کی ایک کڑی ہے اور ان ایمبولینسز کی فراہمی سے سیاحوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں سیاحت کے فروع کے لئے سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔
ََِِ<><><><><><>


دریں اثنا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے معروف فنکار عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی کا اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمر شریف کے انتقال سے ملک اعلی پائے کے فنکار سے محروم ہوگیا، وہ اسٹیج اداکاری اور طنزو مزاح کے بے تاج بادشاہ ، ایک عظیم فنکار اور صحیح معنوں میں لیجنڈ تھے اور ان کے انتقال سے اداکاری اور کامیڈی کے شعبے میں پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہوسکے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
53142