Chitral Times

Apr 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

توشہ خانہ کیس: بانیء پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل

Posted on
شیئر کریں:

توشہ خانہ کیس: بانیء پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانیء پی ٹی آئی کی سزا معطل کر دی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق نے قرار دیا کہ سزا کے خلاف اپیل عید کے بعد مقرر کریں گے۔اس سے قبل توشہ خانہ نیب ریفرنس میں بانیء پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیل پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ کیا ا?ج اپیل سماعت کے لیے مقرر ہے؟ اپیل شروع نہیں کریں گے اگر آپ چاہتے ہیں تو سزا معطلی پر دلائل دے دیں۔بانیء پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم سزا معطلی کی بجائے مرکزی اپیل پر دلائل دیں گے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سائفر کیس کل سماعت کے لیے مقرر ہے، جو کچھ دنوں میں مکمل ہو جائے گا، توشہ خانہ کیس آج سن کر کل سماعت کے لیے نہیں رکھ سکتے، سائفر کیس میں ایف آئی اے کے دلائل شروع ہونے ہیں، ہمیں نہیں معلوم وہ کتنا وقت لیتے ہیں، ہم توشہ خانہ کیس کو عید کے بعد رکھ لیتے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فیصلے کا جائزہ لیا ہے، یہ سزا معطلی کا کیس ہے۔عدالت نے کہا کہ یہ نیب کا بڑا قابلِ تعریف مو قف ہے۔واضح رہے کہ رواں برس 31 جنوری کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بانیء پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14-14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی تھی۔عدالت نے بانیء پی ٹی آئی کو 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا تھا۔احتساب عدالت نے بانیء پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر مجموعی طور پر 1 ارب 57 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔عدالت کی جانب سے بانیء پی ٹی آئی پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ بشریٰ بی بی پر بھی 78 کروڑ 70 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

 

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کی روشنی میں وارنٹِ گرفتاری منسوخ کیے۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔اس سے قبل لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کی منسوخی کے لیے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا۔علی امین گنڈا پور کے وارنٹِ منسوخی کی درخواست وکیل ظہور الحسن نے عدالت میں دائر کی تھی۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریدرخواست میں مو?قف اپنایا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے کبھی جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہ ہونے سے گریز نہیں کیا۔درخواست میں مو قف اختیار کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور انتخابی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے، عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر غیر مشروط معافی مانگتے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ علی امین گنڈا پور کے جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری منسوخ کیے جائیں۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87055