Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ تعلیم کا اعلیِ سطح مانیٹرنگ میکنزم اجلاس،  گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے اساتذہ کی بلا اجازت غیر حاضری پر تنخواہ کٹوتی کی منظوری، ریڈی میڈ پریکٹیکل کاپی پر پابندی عاید

Posted on
شیئر کریں:

محکمہ تعلیم کا اعلیِ سطح مانیٹرنگ میکنزم اجلاس،  گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے اساتذہ کی بلا اجازت غیر حاضری پر تنخواہ کٹوتی کی منظوری، ریڈی میڈ پریکٹیکل کاپی پر پابندی عاید

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)   وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی ہدایت پر سیکرٹری تعلیم معتصم باللہ شاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا مانیٹرنگ میکنزم کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے 3800 اساتذہ کی بلا اجازت غیر حاضری پر انکی تنخواہ کٹوتی کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سردیوں کی چھٹیوں کے فورا بعد تمام سکولوں میں سائنسی نمائش کا انعقاد کیا جائیگا۔ اجلاس کے دوران خواتین آفیسرز کی دس رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو صوبہ بھر میں طالبات کے سکولوں کے دورے کرے گی اور جن سکولوں میں بھی لیبارٹری غیر فعال اور صفائی ستھرائی کا نظام ناقص پایا گیا تو متعلقہ افسران کے خلاف موقع پر معطلی کے احکامات جاری کرے گی۔

 

اس کے علاوہ نئے تعلیمی سال کے حوالے سے جو کتابوں کی ڈیمانڈ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے آئی ہے اس کو ایجوکیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت دوبارہ سے کراس چیک کرنے کی ہدایت دی گئی یہ عمل ایک دو دن میں مکمل کر لیا جائے گا۔ جس بھی سکول کی جانب سے اب تک نئے سال کی کتابوں کی ڈیمانڈ نہیں بھیجی گئی اس کے پرنسپل کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ایک اور بڑا فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھا جائے گا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے ریڈی میڈ پریکٹیکل کاپی کو بین کیا گیا ہے لہذا جس بھی کتاب کی دکان پرتیار شدہ پریکٹیکل کاپی ملے اس کو ضبط کرلیا جائے اور اس دکاندار کے خلاف قانونی کارروئی کی جائے۔ اس دفعہ بورڈز کے پریکٹیکل امتحان میں جس بچے کی ہینڈ رائٹنگ اس کی پریکٹیکل کاپی سے نہ ملتی ہوئی اس کو صفر نمبر دے کر فیل تصور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ریجنل پروفیشنل ڈویلپمنٹ سنٹرز میں ٹریننگ کے معیار کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی جس کے لیے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران، متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کا اگلے ہفتے کے دن مشترکہ اجلاس ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں طلب کر لیا گیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
69711