Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوم پاکستان23مارچ پریڈمیں خیبرپختونخوا کی سیاحت، تہذیب و ثقافت، کالاش قبیلہ اور چترال پولو کھیل نمایاں انداز میں پیش کی گئی

Posted on
شیئر کریں:

یوم پاکستان23مارچ پریڈمیں خیبرپختونخوا کی سیاحت، تہذیب و ثقافت، کالاش قبیلہ اور چترال پولو کھیل نمایاں انداز میں پیش کی گئی، زاہد چن زیب
فلوٹ پرایڈمنسٹریشن بلاک جامعہ پشاور، سوات موٹروے، باب خیبر، کیمپنگ پاڈز،کیلاش قبیلہ کی خواتین، خٹک ڈانس، آلہ موسیقی رباب اور پولو کھیل کی واضح جھلک نمایاں انداز میں پیش کی گئی،مشیر برائے سیاحت خیبرپختونخوا

پشاو ر(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوازاہد چن زیب نے کہاکہ 23مارچ یوم پاکستان پر خیبرپختونخوا کی سیاحت اور ثقافت کو خیبرپختونخوافلوٹ پر بھرپور اندازمیں پیش کیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ صوبہ کا مثبت چہرہ دنیا کو پیش کیا جائے تاکہ سیاحت ترقی پا سکے۔ اسلام آباد میں منعقدہ یوم پاکستان پریڈ2024 کے موقع پر خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے خیبرپختونخوا کا ثقافتی فلوٹ تیار کیا گیا جس میں صوبہ خیبرپختونخوا کی سیاحت، تہذیب و ثقافت، ٹورازم پولیس، صوبائی حکومت کی جانب سے ای گورننس سسٹم، پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی سروس، تاریخی مقامات، روایتی خٹک ڈانس، آلہ موسیقی رباب اور بہت کچھ دکھایا گیا۔

 

ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت کا کہنا تھا کہ پریڈ میں جہاں دیگر صوبوں نے اپنی ثقافت و تہذیب کو فلوٹ میں پیش کیا وہی خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے خوبصورت فلوٹ تیار کیا گیا تھا۔ فلوٹ پر خیبرپختونخوا کی تہذیب و ثقافت کی واضح جھلک نمایاں ہے جیسا کہ 1950میں تعمیر کئے جانے والا جامعہ پشاور کا ایڈمنسٹریشن بلاک، خیبرپختونخوا حکومت کی نگرانی میں بنایا جانے والا چار لین 160 کلومیٹر طویل صوبہ کا پہلا سوات موٹروے،برصغیر کا گیٹ وے، تاریخی اور جغرافیائی لحاظ سے منفرد مشہور، پاک افغان بارڈر کے قریب واقع تاریخی باب خیبر،پشاور میں چلنے والی عالمی ایوارڈ یافتہ بی آر ٹی بس سروس، خیبرپختونخوا کا ای گورننس سسٹم،خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے سیاحوں کو نمایاں سیاحتی سہولیات کی فراہمی اور ایکوٹورازم سے منسلک کیمپنگ پاڈزکا پراجیکٹ، وادی کیلاش قبیلہ کی خواتین اور ان کی منفرد ثقافت، مشہورروایتی خٹک ڈانس، آلہ موسیقی رباب، بین الاقوامی سطح پر مشہور اوردنیا کے بلند ترین مقام پر کھیلی جانے والی بادشاہوں کی مشہورپولو کھیل کی واضح جھلک نمایاں انداز میں پیش کی گئی۔

chitraltimes kp floud on pakistan day 24 2

chitraltimes kp floud on pakistan day 24 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86741