Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی

Posted on
شیئر کریں:

ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ)بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی 18 سے 28مارچ 2024 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح آٹھ بجے سے دوپہربارہ بجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو سوات سرکل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 132 کے وی جی ایس ایس امانکوٹ/مینگورہ، 132کے وی جی ایس ایس خوازہ خیلہ، 132کے وی جی ایس ایس مدین، 132کے وی جی ایس ایس تیمر گرہ/سادھو، 132 کے وی منڈہ،132 کے وی جی ایس ایس لال قلعہ، 66کے وی تیمرگرہ، 132 کے وی جی ایس ایس شانگلہ /بشام، 33کے وی تھا کوٹ اور33کے وی پٹن سے بجلی کی فراہمی18 سے 28مارچ 2024 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح آٹھ بجے سے دوپہربارہ بجے تک معطل رہے گی۔

 

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز لوئر چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب کا رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے لوئر چترال بازار میں قائم شدہ پرائس کمپلین ڈیسک کا معائنہ

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز لوئر چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب نے رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے لوئر چترال بازار میں قائم شدہ پرائس کمپلین ڈیسک کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی شکایات پر جرنل سٹورز، سبزی کے دکانوں، فاسٹ فوڈ سٹالز، تندوروں، بیکریز، اور ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ کیا۔ اے سی نے گرانفروشوں کے خلاف قانونی کاروائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے چترال بازار اور ٹرانسپورٹ اڈوں میں پینافلیکس شیٹ میں نرخناموں کا جائزہ لیا۔ تا کہ رمضان میں عوام کو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

chitraltimes ac muhammad atif jalib visits bazar chitraltimes ac muhammad atif jalib visits bazar


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
86297