Chitral Times

May 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف گورنرز کا بڑا اقدام، فرینڈز آف پی آئی سی کے نام سے ڈونرز گروپ قائم 

شیئر کریں:

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف گورنرز کا بڑا اقدام، فرینڈز آف پی آئی سی کے نام سے ڈونرز گروپ قائم
ڈونرز گروپ کی رقم سے ایمرجنسی میں آنے والے ہارٹ اٹیک کے مریضوں کی پرائمری انجیو پی سی آئی کے اخراجات میں تعاون کیا جائے گا، پہلے دن 50 لاکھ روپے سے زائدکی رقم جمع کی گئی

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف گورنرز کی قیادت میں صوبے کے نامور کاروباری افراد اور اداروں پر مشتمل فرینڈز آف پی آئی سی کے نام سے گروپ کا قیام عمل میں لایا گیا،،اس حوالے سے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں صوبے کے نامور کاروباری افراد اور اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی اور ہسپتال کی ایمرجنسی میں فراہم ہونے والے پرائمری پی سی آئی میں مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے فنڈ اکٹھے کئے گئے۔ اس موقع پر چئیرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ نے کہا کہ پی آئی سی صوبے کے عوام کے لیے قائم کیا گیا تھا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس ادارے اور یہاں دستیاب علاج معالجہ سہولیات اور عملے کی بہترین کارکردگی نے اس کو بین الاقوامی معیار کا ہسپتال بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر پرائمری پی سی آئی کی ضرورت ہوتی ہے جس سے ان کی جان بچائی جا سکتی ہے۔مگر موجودہ ملکی معاشی صورتحال کے باعث ہسپتالوں میں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس علاج پر خرچہ زیادہ آتا ہے جو مریض نہیں برداشت کر سکتے اس لیے ان کے لیے ایسی معاونت زندگی کی روشنی ثابت ہوگی۔خیبر پختونخوا کے نگران مشیر برائے صحت پروفیسر ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ صوبے کی عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کا مشن ہے مگر پی آئی سی جیسے اداروں میں آنے والے نادار مریضوں کے لیے مالی معاونت کرنا خوش آئند ہے۔تقریب کے موقع پر ہسپتال کے بورڈ آف گورنز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ اور پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹیو اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہکار احمد شاہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور فنڈ ریزنگ پر شکریہ ادا کیاجبکہ پروفیسر شاہکار نے بزنس کیمونٹی کے شرکا کو ہسپتال کے حوالے سے بریفنگ دی اور قلیل عرصہ میں اب تک ہونے والی کامیابیوں سے آگاہ کیاجبکہ پی آئی سی فنانس ڈائریکٹر نے ہسپتال کی معاشی صورتحال پر روشنی ڈالی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
85747