Chitral Times

May 17, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے لیٹر کمی متوقع

شیئر کریں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے لیٹر کمی متوقع

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کے پیش نظر پاکستان میں بھی 15 نومبر سے قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی قیمت میں کمی کے بعد پاکستانی عوام کو بھی اس کا ریلیف دینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15نومبر سے آئندہ 15روز کیلئے 8 سے 10 روپے لیٹر تک کمی متوقع ہے۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت جولائی کے بعد 4 فیصد کم ہو کر کم ترین سطح 78 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔دوسری جانب روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں اب تک 6 روپے کی نمایاں کمی ہوچکی ہے۔

 

بلاول بھٹو زرداری 16 نومبر سے خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے، چترال میں 22 نومبر کو کنونشن شیڈول

پشاور(سی ایم لنکس) انتخابی سرگرمیوں کے سلسلہ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 16 نومبر سے خیبرپختونخوا کے دورے کریں گے۔سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو 16 نومبر کو ایبٹ آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گے، 17 نومبر کو مردان، پشاور میں 18 نومبر کو پیپلزپارٹی کا کنونشن ہو گا۔پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام نوشہرہ میں 20، دیر میں 21 اور چترال میں 22 نومبر کو کنونشن شیڈول ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
81693