Chitral Times

Apr 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے لئے ڈسیبلٹی انکلسیو ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

شیئر کریں:

چترال کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے لئے ڈسیبلٹی انکلسیو ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) نیشنل ا نٹیگیٹی ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن ( این آئی ڈی اے ) کے زیر اہتمام چترال کے مختلف  اسٹیک ہولڈرز کے لیے “ڈسبلٹی انکلسیو ڈزاسٹر رسک ریڈکشن” کے موضوع پر ایک کنسلٹیٹو ورکشاپ آج ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا ۔ جس میں چترال کے مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس اور این جی اوز نمائندگان نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کا مقصد پاکستان میں معذور افراد کو بھی شامل کرتے ہوئے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے منصوبے تیار کرنا تھا۔ پر وگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔انور بیگ سوشل ایم اینڈ ای آفیسر نیشنل انٹیگریٹڈ ڈیویلپمنٹ ایسوسی ا یشن ( ندا) نے پروگرام میں انے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جس کے بعد رستم شیراز پروجیکٹ منیجرنیشنل انٹیگریٹڈ ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن چترال نے اپنے ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس کے بعد عاطف شیخ چیف ایگزیکٹو سپیشل ٹیلنٹ ایکسچینچ پروگرام ( ایس ٹی ای پی ) نے ڈسبلٹی اینڈ ڈائورسٹی اورہیومنیٹرین انسکلوسو سٹینڈرڈ اینڈ ایپلیکیشن کے موضوع پر شرکاء کو پریزنٹیشن دی اور گروپ ورک بھی کرایا۔ پروگرام کے اخر میں اسفندیار خان (STEP) نے مختلف کیس سٹڈیز کی ویڈیوز شرکاء کے ساتھ شیئر کی۔

chitraltimes nida workshop 1 chitraltimes nida workshop 3

chitraltimes nida workshop 6


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
85582