Chitral Times

May 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 قومی اسمبلی این اے ون سے دو خواتین امیدوار بھی میدان میں، عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوارخدیجہ بی بی اور آزاد امیدوار سیدہ میمونہ شاہ کی مختلف مقامات پر پرتباک استقبال 

شیئر کریں:

 قومی اسمبلی این اے ون سے دو خواتین امیدوار بھی میدان میں، عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوارخدیجہ بی بی اور آزاد امیدوار سیدہ میمونہ شاہ کی مختلف مقامات پر پرتباک استقبال

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے قومی این اے ون کے لئے کل آٹھ امیدوار میدان میں رہ گئے جن میں دو خواتین امیدوار اے این پی کی خدیجہ بی بی اور آزاد امیدوار سیدہ میمونہ شاہ بھی شامل ہیں، عوامی نیشنل پارٹی (اے۔این۔پی ) کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے ون خدیجہ بی بی بھی دوسرے امیدواروں کی طرح الیکشن کمپین کے حوالے سے انتہائی متحرک ہے۔ جو سردی ہویا برفباری ہر صورت دورآفتادہ علاقوں میں پہنچنے کی کوشش کررہی ہے۔ اور ساتھ عوام بھی کثیر تعداد میں ان کی جلسوں میں شرکت کرکے پرجوش استقبال کررہے ہیں۔ مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ۸ تاریخ کو لالٹین پر مہرلگانے اور عوامی نیشنل پارٹی کو ایک فعہ آزمانے کی اپیل کررہی ہیں۔ دروش ، عشریت، کالاش ویلی ودیگرعلاقوں میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چترال کے عوام احسان فراموش ہرگز نہیں ، جن جن لوگوں نے چترال پر احسان کئے ہیں ان کو اپنے قیمتی ووٹ دیکر احسان کا بدلہ چکا چکے ہیں، ان میں زوالفقار علی بھٹو، جنرل پرویز مشرف ودیگر شامل ہیں اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی کے وزیراعلیِ حیدرخان ہوتی نے بھی چترال میں بیش بہا ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اب نیشنل پارٹی کے ذمہ داروں نے مجھے ٹکٹ دیکر یہی دیکھنا چاہتے ہیں کہ چترال کے عوام کس قدر اپنے محسنوں کو یاد کرتے ہیں ، لہذا مجھے امید ہے کہ چترال کےعوام اپنی بیٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی خدمات کو نہیں بھولیں گے اور ۸ تاریخ کو لالٹین پر مہر لگاکر یہ ثابت کریں گے کہ وہ احسان فرامو ش نہیں ہیں۔چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی گئے لوگوں نے پرتباک استقبال کیا اور بہت عزت دی ، امید ہے کہ ووٹ بھی دیں گے اور عوامی نیشنل پارٹی کو بھی ایک دفعہ موقع دیں گے۔

یادرہے کہ خدیجہ بی بی کا تعلق دروش سے ہے وہ گزشتہ تقریبا ایک دہائی سے عوامی نیشنل پارٹی سے وابسطہ ہے، اب چونکہ عوامی نیشنل پارٹی نے انھیں خواتین کی اسپیشل نشست کے لئے بھی سیریل ایک پر نامزد کرچکی ہے۔

 

chitraltimes na1 independent candidates chitral na1 syeda maimona shah election campaign 1

اسی طرح چترال کی معروف دینی و ادبی شخصیت، صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری بزرگ شاہ الازہری کی صاحبزادی ڈاکٹر سیدہ میمونہ شاہ نے حلقہ این اے ون چترال سے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑرہی ہے ، وہ الیکشن کمپین سرگرمیوں کے سلسلے میں اپر چترال کے مختلف علاقوں یارخون، مستوج، لاسپور، چوئنچ ، تورکہو ، موڑکہو، گوہکیر ، ریری اویر، لون، اور ارندو کا وزٹ مکمل کرکے وادی لٹکوہ میں پہنچ چکی ہے۔ جہاں ان کا لوگ گرم جوشی سے استقبال کررہے ہیں،

مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ چترال کی پسماندگی کو آگر دور کرنا چاہتے ہو تو ایک دفعہ آزاد امیدوار اور اپنی بیٹی کو بھی ازماکر دیکھیں ، جبکہ بیٹوں کو کئی دفعہ آزماچکے ہو۔ انھوں نے کہا کہ چترال کی پسماندگی کی واحد وجہ یہاں نمائندگان کی نااہلی ہے گزشتہ پچہتر برسوں سے یہاں کے نمائندگان نے کیا کیئے ہیں اگر وہ کچھ کرتے تو اج چترال کا یہ حال نہیں ہوتا۔ انھوں نے ایک مرتبہ آزاد امیدوار کو کامیاب کرکے اسمبلی بھیجنے کا مطالبہ کیا ۔ مختلف علاقوں میں لوگوں نے ان کا پرتباک استقبال کیا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی ۔چترال ٹائمز سے گفتگو میں میمونہ شاہ نے کہا کہ وہ بحثیت آزاد امیدوار الیکشن لڑنے کا فیصلہ اس لئے کرچکی ہیں کہ چترال میں لیڈرشپ کا فقدان ہے یہی وجہ ہے کہ چترال کی سڑکیں کی خستہ حالی، صحت سہولیات کا فقدان، تعلیم اور پانی جیسے بنیادی حقوق سے لوگ محروم ہیں۔اگر لیڈرشپ مخلص اور قابل ہوتے تو آج یہ حال نہ ہوتا انھوں نے چترال کے عوام سے اس امید کا اظہار کیا کہ انھیں ضرور ووٹ دیکر اسمبلی تک پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ سیدہ میمونہ شاہ ماہر نفسیات ہیں ۔ وہ بنیادی طور پر انگلش لیٹریچر ، کلینیکل سائیکالوجی میں ماسٹرز کرچکی ہیں۔ کلینیکل سائیکالوجی اسپیچ تھراپی میں ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہیں۔ سیدہ میمونہ شاہ سعودی عرب کے یونیورسٹی میں پانچ سال تدریس سے بھی وابستہ رہی ہیں

chitraltimes anp candidates for na1 khadija bibi election campaign 3

chitraltimes anp candidates for na1 khadija bibi election campaign 5 chitraltimes anp candidates for na1 khadija bibi election campaign 4 chitraltimes anp candidates for na1 khadija bibi election campaign 21 chitraltimes anp candidates for na1 khadija bibi election campaign 20 chitraltimes anp candidates for na1 khadija bibi election campaign 19 chitraltimes anp candidates for na1 khadija bibi election campaign 16 chitraltimes anp candidates for na1 khadija bibi election campaign 15 chitraltimes anp candidates for na1 khadija bibi election campaign 14 chitraltimes anp candidates for na1 khadija bibi election campaign 12 chitraltimes anp candidates for na1 khadija bibi election campaign 6 chitraltimes anp candidates for na1 khadija bibi election campaign 22 chitraltimes anp candidates for na1 khadija bibi election campaign 23 chitraltimes anp candidates for na1 khadija bibi election campaign 24 chitraltimes anp candidates for na1 khadija bibi election campaign 10 chitraltimes anp candidates for na1 khadija bibi election campaign 7 chitraltimes anp candidates for na1 khadija bibi election campaign 1

 

chitraltimes na1 independent candidates chitral na1 syeda maimona shah election campaign 2 chitraltimes na1 independent candidates chitral na1 syeda maimona shah election campaign 3 chitraltimes na1 independent candidates chitral na1 syeda maimona shah election campaign 4 chitraltimes na1 independent candidates chitral na1 syeda maimona shah election campaign 5 chitraltimes na1 independent candidates chitral na1 syeda maimona shah election campaign 6 chitraltimes na1 independent candidates chitral na1 syeda maimona shah election campaign 7 chitraltimes na1 independent candidates chitral na1 syeda maimona shah election campaign 8 chitraltimes na1 independent candidates chitral na1 syeda maimona shah election campaign 9

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84967