Chitral Times

May 10, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نواز شریف نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں چترال پر 60 ارب روپے سے زیادہ فنڈ خرچ کئے، لواری ٹنل ، گولین ہائیڈل پاور سٹیشن جیسے بڑے پراجیکٹ مکمل کئے، کالاش ویلیز روڈ ، چترال شندور روڈ، گرم چشمہ روڈ ،گیس پلانٹ جیسے میگا منصوبے منظور کئے۔ایون میں مقرریں کا خطاب

Posted on
شیئر کریں:

نواز شریف نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں چترال پر 60 ارب روپے سے زیادہ فنڈ خرچ کئے، لواری ٹنل ، گولین ہائیڈل پاور سٹیشن جیسے بڑے پراجیکٹ مکمل کئے، کالاش ویلیز روڈ ، چترال شندور روڈ، گرم چشمہ روڈ ،گیس پلانٹ جیسے میگا منصوبے منظور کئے۔ایون میں مقرریں کا خطاب

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان مسلم لیگ ن کا ایک ورکرز کنونشن ایون کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔جس میں بڑی تعداد میں پارٹی ورکرز اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی ۔ جس پر کنونشن نے جلسے کی صورت اختیارکر لی ۔ اس جلسےکی صدارت مسلم لیگ ن کے رہنما صفت زرین نےکی۔ جبکہ صدر پی ایم ایل این لوئر چترال عبدالولی ایڈوکیٹ ، صدر تحصیل چترال محمد کوثر ایڈوکیٹ ، امیدوار این اے ون چترال شہزادہ افتخارالدین ،امیدوار پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین شہزادہ خالد پرویز ،چارویلو نور احمد خان ودیگر بھی کنونشن میں موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتےہوئے پاکستان مسلم لیگ ن ایون کے کےرہنمااور معروف شخصیت خیرالاعظم نے کہا ۔ کہ نواز شریف نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں چترال پر 60 ارب روپے سے زیادہ فنڈ خرچ کئے ۔ اور لواری ٹنل ، گولین ہائیڈل پاور سٹیشن جیسے بڑے پراجیکٹ مکمل کئے ۔

 

اسی طرح کالاش ویلیز روڈ ، چترال شندور روڈ، گرم چشمہ روڈ ،گیس پلانٹ جیسے میگا منصوبے منظور کئے ۔ جبکہ 200 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی منظوری بھی ہو چکی تھی ۔ مگر بعد میں آنے والی حکومت نے تمام کئے دھروں پر پانی پھیر دیا ۔ اور نواز شریف کے ساتھ دشمنی میں چترال کے منظور منصوبوں کو کھٹائی میں ڈال دیا ۔ لیکن سنجیدہ لوگ آج بھی نوازشریف کی چترال کیلئے خدمات کو نہیں بھولے ۔ صدر پی ایم ایل این عبدالولی ایڈوکیٹ ،محمدکوثر ایڈوکیٹ ، صفت زرین ،چارویلو نور احمد خان ،افتخار حسین اے این پی و جاویدالرحمن راہ حق پارٹی نے کہا ۔ کہ شہزادہ افتخارالدین اور شہزادہ خالد پرویز کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔ دونوں میں نمایندگی کی بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں ۔ شہزادہ افتخار نے چترال کی بھر پور نمایندگی کی ۔ اور چترال کے میگا پراجیکٹس ان ہی کی کوششوں کا نتیجہ ہیں ۔

 

اسی طرح شہزادہ خالد پرویز نے گذشتہ حکومت میں فنڈ نہ ہونےکے باوجود ذاتی تعلق اور اثرورسوخ سے بھاری فنڈ پیدا کرکے دروش کے عوام کے مسائل حل کئے ۔ کنونشن کے آخر میں شہزادہ افتخارالدین نے نواشریف حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور ایک بھرپور کنونشن کے انعقاد پر مقامی قیادت حاجی خیرالاعظم و دیگر کا شکریہ ادا کیا ۔ جبکہ شہزادہ خالد پرویز نے دیگر پارٹیوں کی طرف سے ان پر اعتماد کرنے کے عمل کو قابل تحسین قرار دیا ۔ اس موقع پر موجود عوام نے دونوں امیدواروں کو بھر پور طریقے سے کامیاب کرنے کی یقین دھانی کی۔کنونشن کے انعقاد سے پہلے الیکشن آفس کا افتتاح بھی کیا گیا ۔

chitraltimes pmln election campaign in Ayun chitral 4

chitraltimes pmln election campaign in Ayun chitral 2 chitraltimes pmln election campaign in Ayun chitral 5

chitraltimes pmln election campaign in Ayun chitral 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84581