Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی ضلع اپر چترال کیلئے تنظیم سازی کا فیصلہ، 12فروری کو بونی میں ورکرز کنونشن طلب

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے ضلع اپر چترال کیلئے تنظیم سازی کے فیصلے کے بعد نئے تنظیموں کے قیام کی غرض سے 12 فروری کو پی ٹی آئی ورکر ز کنونشن بونی میں کلب کرلیاگیا ہے پی ٹی آئی اپر چترال کے رہنماسردار حکیم کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے صدر صوبائی وزیر محمود خان کے احکامات کی روشنی میں ورکرز کنونشن 12 فروری بروز پیر کو صبح 10 بجے پی ٹی ڈی سی بونی میں بلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ریجن صدر صوبائی وزیر محمود خان بھی کنونشن میں شریک ہونگے انہوں نے پارٹی ورکروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کنونشن میں بھر پور شرکت کرکے اپر چترال کیلئے جمہوری طریقے سے نئے عہدیداران کا انتخابات کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما الحاج رحمت غازی خان نے اپر چترال کے تمام پارٹی کارکنان کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کنونشن میں تمام ورکرز اپنی حاضری کو یقینی بنائیں جہاں اپر چترال ضلعے کی تنظیم سازی ہوگی۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ورکرز کنونشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں اپر چترال میں پارٹی کی تنظیم کو آخری شکل دی جائے گی جس کی منظوری پارٹی کی صوبائی قیادت نے دی ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنا ن پر زور دیا کہ وہ اس کنونشن میں کسی عذر کے بغیر غیر حاضر نہ رہیں تاکہ پی ٹی آئی کے لئے انتہائی زرخیز ضلع اپر چترال میں پارٹی کو مستحکم بنیاد وں پر استوار کیا جاسکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
6093